تب انہوں نے دعا کي کہ اے ميرے پروردگار مجھے اور ميرے بھائي کو معاف فرما اور ہميں اپني رحمت ميں داخل کر تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے7:151
اور موسي? نے اس ميعاد پر جو ہم نے مقرر کي تھي اپني قوم کے ستر آدمي منتخب (کرکے کوہ طور پر حاضر) ٹل کيے. جب ان کو زلزلے نے پکڑا تو موسي? نے کہا کہ اے پروردگار تو چاہتا تو ان کو اور مجھ کو پہلے ہي سے ہلاک کر ديتا. کيا تو اس فعل کي سزا ميں جو ہم ميں سے بےعقل لوگوں نے کيا ہے ہميں ہلاک کردے گا. يہ تو تيري آزمائش ہے. اس سے تو جس کو چاہے گمراہ کرے اور جس کو چاہے ہدايت بخشے. تو ہي ہمارا کارساز ہے تو ہميں (ہمارے گناہ) بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے7:155
کہا ميرے پروردگار (اس کام کے لئے) ميرا سينہ کھول دے20:25
اور ميرا کام آسان کردے20:26
اور ميري زبان کي گرہ کھول دے 20:27
تاکہ وہ بات سمجھ ليں 20:28
اور ميرے گھر والوں ميں سے (ايک کو) ميرا وزير (يعني مددگار) مقرر فرما 20:29
(يعني) ميرے بھائي ہارون کو 20:30
اس سے ميري قوت کو مضبوط فرما 20:31
اور اسے ميرے کام ميں شريک کر 20:32
تاکہ ہم تيري بہت سي تسبيح کريں 20:33
اور تجھے کثرت سے ياد کريں 20:34
تو ہم کو (ہر حال ميں) ديکھ رہا ہے20:35
فرمايا موسي? تمہاري دعا قبول کي گئي20:36 |