hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Does not Guide them

Translation by   


الله اس بات سے عار نہيں کرتا کہ مچھر يا اس سے بڑھ کر کسي چيز (مثلاً مکھي مکڑي وغيرہ) کي مثال بيان فرمائے. جو مومن ہيں، وہ يقين کرتے ہيں وہ ان کے پروردگار کي طرف سے سچ ہے اور جو کافر ہيں وہ کہتے ہيں کہ اس مثال سے خدا کي مراد ہي کيا ہے. اس سے (خدا) بہتوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو ہدايت بخشتا ہے اور گمراہ بھي کرتا تو نافرمانوں ہي کو2:26

خدا ايسے لوگوں کو کيونکر ہدايت دے جو ايمان لانے کے بعد کافر ہوگئے اور (پہلے) اس بات کي گواہي دے چکے کہ يہ پيغمبر برحق ہے اور ان کے پاس دلائل بھي آگئے اور خدا بے انصافوں کو ہدايت نہيں ديتا 3:86

تو کيا سبب ہے کہ تم منافقوں کے بارے ميں دو گروہ ہو رہے ہو حالانکہ خدا نے ان کو ان کے کرتوتوں کے سبب اوندھا کرديا ہے کيا تم چاہتے ہو کہ جس شخص کو خدا نے گمراہ کرديا ہے اس کو رستے پر لے آؤ اور جس شخص کو خدا گمراہ کردے تو اس کے لئے کبھي بھي رستہ نہيں پاؤ گے 4:88

جو لوگ ايمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ايمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر کفر ميں بڑھتے گئے ان کو خدا نہ تو بخشے گا اور نہ سيدھا رستہ دکھائے گا 4:137

جو لوگ کافر ہوئے اور ظلم کرتے رہے خدا ان کو بخشنے والا نہيں اور نہ انہيں رستہ ہي دکھائے گا 4:168

ہاں دوزخ کا رستہ جس ميں وہ ہميشہ (جلتے) رہيں گے. اور يہ (بات) خدا کو آسان ہے4:169

اور ہم ان کے دلوں اور آنکھوں کو الٹ ديں گے (تو) جيسے يہ اس (قرآن) پر پہلي دفعہ ايمان نہيں لائے (ويسے پھر نہ لائيں گے) اور ان کو چھوڑ ديں گے کہ اپني سرکشي ميں بہکتے رہيں 6:110

اور اسي طرح ہم نے ہر بستي ميں بڑے بڑے مجرم پيدا کئے کہ ان ميں مکارياں کرتے رہيں اور جو مکارياں يہ کرتے ہيں ان کا نقصان انہيں کو ہے اور (اس سے) بےخبر ہيں 6:123

اور دو (دو) اونٹوں ميں سے اور دو (دو) گايوں ميں سے (ان کے بارے ميں بھي ان سے) پوچھو کہ (خدا نے) دونوں (کے) نروں کو حرام کيا ہے يا دونوں (کي) مادنيوں کو يا جو بچہ مادنيوں کے پيٹ ميں لپٹ رہا ہو اس کو بھلا جس وقت خدا نے تم کو اس کا حکم ديا تھا تم اس وقت موجود تھے؟ تو اس شخص سے زيادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے تاکہ اِز راہ بے دانشي لوگوں کو گمراہ کرے کچھ شک نہيں کہ خدا ظالم لوگوں کو ہدايت نہيں ديتا 6:144

کيا ان لوگوں کو جو اہلِ زمين کے (مرجانے کے) بعد زمين کے مالک ہوتے ہيں، يہ امر موجب ہدايت نہيں ہوا کہ اگر ہم چاہيں تو ان کے گناہوں کے سبب ان پر مصيبت ڈال ديں. اور ان کے دلوں پر مہر لگاديں کہ کچھ سن ہي نہ سکيں 7:100

جو لوگ زمين ميں ناحق غرور کرتے ہيں ان کو اپني آيتوں سے پھير دوں گا. اگر يہ سب نشانياں بھي ديکھ ليں تب بھي ان پر ايمان نہ لائيں اور اگر راستي کا رستہ ديکھيں تو اسے (اپنا) رستہ نہ بنائيں. اور اگر گمراہي کي راہ ديکھيں تو اسے رستہ بناليں. يہ اس ليے کہ انہوں نے ہماري آيات کو جھٹلايا اور ان سے غفلت کرتے رہے7:146

اور ہم نے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے ليے پيدا کيے ہيں. ان کے دل ہيں ليکن ان سے سمجھتے نہيں اور ان کي آنکھيں ہيں مگر ان سے ديکھتے نہيں اور ان کے کان ہيں پر ان سے سنتے نہيں. يہ لوگ بالکل چارپايوں کي طرح ہيں بلکہ ان سے بھي بھٹکے ہوئے. يہي وہ ہيں جو غفلت ميں پڑے ہوئے ہيں 7:179

جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئي ہدايت دينے والا نہيں اور وہ ان (گمراہوں) کو چھوڑے رکھتا ہے کہ اپني سرکشي ميں پڑے بہکتے رہيں 7:186

تم ان کے ليے بخشش مانگو يا نہ مانگو. (بات ايک ہے). اگر ان کے ليے ستّر دفعہ بھي بخشش مانگو گے تو بھي خدا ان کو نہيں بخشے گا. يہ اس ليے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول سے کفر کيا. اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدايت نہيں ديتا 9:80

اور اگر کوئي قرآن ايسا ہوتا کہ اس (کي تاثير) سے پہاڑ چل پڑتے يا زمين پھٹ جاتي يا مردوں سے کلام کرسکتے. (تو يہي قرآن ان اوصاف سے متصف ہوتا مگر) بات يہ ہے کہ سب باتيں خدا کے اختيار ميں ہيں تو کيا مومنوں کو اس سے اطمينان نہيں ہوا کہ اگر خدا چاہتا تو سب لوگوں کو ہدايت کے رستے پر چلا ديتا. اور کافروں پر ہميشہ ان کے اعمال کے بدلے بلا آتي رہے گي يا ان کے مکانات کے قريب نازل ہوتي رہے گي يہاں تک کہ خدا کا وعدہ آپہنچے. بےشک خدا وعدہ خلاف نہيں کرتا 13:31

تو کيا جو (خدا) ہر متنفس کے اعمال کا نگراں (ونگہباں) ہے (وہ بتوں کي طرح بےعلم وبےخبر ہوسکتا ہے) اور ان لوگوں نے خدا کے شريک مقرر کر رکھے ہيں. ان سے کہو کہ (ذرا) ان کے نام تو لو. کيا تم اسے ايسي چيزيں بتاتے ہو جس کو وہ زمين ميں (کہيں بھي) معلوم نہيں کرتا يا (محض) ظاہري (باطل اور جھوٹي) بات کي (تقليد کرتے ہو) اصل يہ ہے کہ کافروں کو ان کے فريب خوبصورت معلوم ہوتے ہيں. اور وہ (ہدايت کے) رستے سے روک ليے گئے ہيں. اور جسے خدا گمراہ کرے اسے کوئي ہدايت کرنے والا نہيں 13:33

اگر تم ان (کفار) کي ہدايت کے ليے للچاؤ تو جس کو خدا گمراہ کرديتا ہے اس کو وہ ہدايت نہيں ديا کرتا اور ايسے لوگوں کا کوئي مددگار بھي نہيں ہوتا 16:37

يہ اس لئے کہ انہوں نے دنيا کي زندگي کو آخرت کے مقابلے ميں عزيز رکھا. اور اس لئے خدا کافر لوگوں کو ہدايت نہيں ديتا 16:107

مگر جو ظالم ہيں بےسمجھے اپني خواہشوں کے پيچھے چلتے ہيں تو جس کو خدا گمراہ کرے اُسے کون ہدايت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئي مددگار نہيں 30:29

اور ہم نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن ميں ہر طرح کي مثال بيان کر دي ہے اور اگر تم اُن کے سامنے کوئي نشاني پيش کرو تو يہ کافر کہہ ديں گے کہ تم تو جھوٹے ہو30:58

اسي طرح خدا اُن لوگوں کے دلوں پر جو سمجھ نہيں رکھتے مہر لگا ديتا ہے30:59

کيا خدا اپنے بندوں کو کافي نہيں. اور يہ تم کو ان لوگوں سے جو اس کے سوا ہيں (يعني غير خدا سے) ڈراتے ہيں. اور جس کو خدا گمراہ کرے اسے کوئي ہدايت دينے والا نہيں39:36

جس دن تم پيٹھ پھير کر (قيامت کے دن سے) بھاگو گے (اس دن) تم کو کوئي (عذاب) خدا سے بچانے والا نہ ہوگا. اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئي ہدايت دينے والا نہيں 40:33

اور پہلے يوسف بھي تمہارے پاس نشانياں لے کر آئے تھے تو جو وہ لائے تھے اس سے تم ہميشہ شک ہي ميں رہے. يہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ خدا اس کے بعد کبھي کوئي پيغمبر نہيں بھيجے گا. اسي طرح خدا اس شخص کو گمراہ کر ديتا ہے جو حد سے نکل جانے والا اور شک کرنے والا ہو 40:34

جو لوگ بغير اس کے کہ ان کے پاس کوئي دليل آئي ہو خدا کي آيتوں ميں جھگڑتے ہيں. خدا کے نزديک اور مومنوں کے نزديک يہ جھگڑا سخت ناپسند ہے. اسي طرح خدا ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا ديتا ہے40:35

اور خدا کے سوا ان کے کوئي دوست نہ ہوں گے کہ خدا کے سوا ان کو مدد دے سکيں. اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کے لئے (ہدايت کا) کوئي رستہ نہيں42:46

بھلا تم نے اس شخص کو ديکھا جس نے اپني خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھي) اس کو گمراہ کرديا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دي اور اس کي آنکھوں پر پردہ ڈال ديا. اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے. بھلا تم کيوں نصيحت نہيں پکڑتے؟ 45:23

کہو کہ بھلا ديکھو تو اگر يہ (قرآن) خدا کي طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کيا اور بني اسرائيل ميں سے ايک گواہ اسي طرح کي ايک (کتاب) کي گواہي دے چکا اور ايمان لے آيا اور تم نے سرکشي کي (تو تمہارے ظالم ہونے ميں کيا شک ہے). بےشک خدا ظالم لوگوں کو ہدايت نہيں ديتا 46:10

اور وہ وقت ياد کرنے کے لائق ہے جب موسي? نے اپني قوم سے کہا کہ اے قوم! تم مجھے کيوں ايذا ديتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ ميں تمہارے پاس خدا کا بھيجا ہوا آيا ہوں. تو جب ان لوگوں نے کج روي کي خدا نے بھي ان کے دل ٹيڑھے کرديئے. اور خدا نافرمانوں کو ہدايت نہيں ديتا61:5

اور اس سے ظالم کون کہ بلايا تو جائے اسلام کي طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے. اور خدا ظالم لوگوں کو ہدايت نہيں ديا کرتا 61:7

جن لوگوں (کے سر) پر تورات لدوائي گئي پھر انہوں نے اس (کے بار تعميل) کو نہ اٹھايا ان کي مثال گدھے کي سي ہے جن پر بڑي بڑي کتابيں لدي ہوں. جو لوگ خدا کي آيتوں کي تکذيب کرتے ہيں ان کي مثال بري ہے. اور خدا ظالم لوگوں کو ہدايت نہيں ديتا62:5

تم ان کے لئے مغفرت مانگو يا نہ مانگو ان کے حق ميں برابر ہے. خدا ان کو ہرگز نہ بخشے گا. بےشک خدا نافرمانوں کو ہدايت نہيں ديا کرتا63:6


Back to List View : Arabic Text