hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Mussa(pbuh), Allah(swt) Commanded Him to Go to Firaun

Translation by   


اور ميں نے تم کو اپنے (کام کے) لئے بنايا ہے 20:41

تو تم اور تمہارا بھائي دونوں ہماري نشانياں لے کر جاؤ اور ميري ياد ميں سستي نہ کرنا 20:42

دونوں فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے 20:43

اور اس سے نرمي سے بات کرنا شايد وہ غور کرے يا ڈر جائے 20:44

دونوں کہنے لگے کہ ہمارے پروردگار ہميں خوف ہے کہ ہم پر تعدي کرنے لگے يا زيادہ سرکش ہوجائے20:45

خدا نے فرمايا کہ ڈرو مت ميں تمہارے ساتھ ہوں (اور) سنتا اور ديکھتا ہوں20:46

(اچھا) تو اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم آپ کے پروردگار کے بھيجے ہوئے ہيں تو بني اسرائيل کو ہمارے ساتھ جانے کي اجازت ديجيئے. اور انہيں عذاب نہ کيجيئے. ہم آپ کے پاس آپ کے پروردگار کي طرف سے نشاني لے کر آئے ہيں. اور جو ہدايت کي بات مانے اس کو سلامتي ہو 20:47

ہماري طرف يہ وحي آئي ہے کہ جو جھٹلائے اور منہ پھيرے اس کے لئے عذاب (تيار) ہے 20:48

اور کہا کہ دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جن لوگوں نے ہماري آيتوں کي تکذيب کي. (جب تکذيب پر اڑے رہے) تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا25:36

اور جب تمہارے پروردگار نے موسي? کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ 26:10

(يعني) قوم فرعون کے پاس، کيا يہ ڈرتے نہيں 26:11

انہوں نے کہا کہ ميرے پروردگار ميں ڈرتا ہوں کہ يہ مجھے جھوٹا سمجھيں 26:12

اور ميرا دل تنگ ہوتا ہے اور ميري زبان رکتي ہے تو ہارون کو حکم بھيج کہ ميرے ساتھ چليں 26:13

اور ان لوگوں کا مجھ پر ايک گناہ (يعني قبطي کے خون کا دعوي?) بھي ہے سو مجھے يہ بھي خوف ہے کہ مجھ کو مار ہي ڈاليں 26:14

فرمايا ہرگز نہيں. تم دونوں ہماري نشانياں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہيں26:15

تو دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھيجے ہوئے ہيں 26:16

(اور اس لئے آئے ہيں) کہ آپ بني اسرائيل کو ہمارے ساتھ جانے کي اجازت ديں 26:17

(اور حکم ديا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے 79:17

اور (اس سے) کہو کہ کيا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟ 79:18


Back to List View : Arabic Text