پھر ان (پيغمبروں) کے بعد ہم نے موسي? کو نشانياں دے کر فرعون اور اس کے اعيانِ سلطنت کے پاس بھيجا تو انہوں نے ان کے ساتھ کفر کيا. سو ديکھ لو کہ خرابي کرنے والوں کا انجام کيا ہوا 7:103
اور موسي? نے کہا کہ اے فرعون ميں رب العالمين کا پيغمبر ہوں 7:104
مجھ پر واجب ہے کہ خدا کي طرف سے جو کچھ کہوں سچ ہي کہوں. ميں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کي طرف سے نشاني لے کر آيا ہوں. سو بني اسرائيل کو ميرے ساتھ جانے کي رخصت دے ديجيے 7:105
فرعون نے کہا اگر تم نشاني لے کر آئے ہو تو اگر سچے ہو تو لاؤ (دکھاؤ) 7:106
موسي? نے اپني لاٹھي (زمين پر) ڈال دي تو وہ اسي وقت صريح اژدھا (ہوگيا) 7:107
اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو اسي دم ديکھنے والوں کي نگاہوں ميں سفيد براق (تھا) 7:108
تو قوم فرعون ميں جو سردار تھے وہ کہنے لگے کہ يہ بڑا علامہ جادوگر ہے 7:109
اس کا ارادہ يہ ہے کہ تم کو تمہارے ملک سے نکال دے. بھلا تمہاري کيا صلاح ہے؟ 7:110
انہوں نے (فرعون سے) کہا کہ في الحال موسي? اور اس کے بھائي کے معاملے کو معاف رکھيے اور شہروں ميں نقيب روانہ کر ديجيے 7:111
کہ تمام ماہر جادوگروں کو آپ کے پاس لے آئيں 7:112
پھر ان کے بعد ہم نے موسي? اور ہارون کو اپني نشانياں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھيجا تو انہوں نے تکبر کيا اور وہ گنہگار لوگ تھے 10:75
(غرض موسي? اور ہارون فرعون کے پاس گئے) اس نے کہا کہ موسي? تمہارا پروردگار کون ہے؟ 20:49
کہا کہ ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چيز کو اس کي شکل وصورت بخشي پھر راہ دکھائي20:50
کہا تو پہلي جماعتوں کا کيا حال؟20:51
کہا کہ ان کا علم ميرے پروردگار کو ہے (جو) کتاب ميں (لکھا ہوا ہے). ميرا پروردگار نہ چوکتا ہے نہ بھولتا ہے20:52
وہ (وہي تو ہے) جس نے تم لوگوں کے لئے زمين کو فرش بنايا اور اس ميں تمہارے لئے رستے جاري کئے اور آسمان سے پاني برسايا. پھر اس سے انواع واقسام کي مختلف روئيدگياں پيدا کيں20:53
کہ (خود بھي) کھاؤ اور اپنے چارپايوں کو بھي چراؤ. بےشک ان (باتوں) ميں عقل والوں کے لئے (بہت سي) نشانياں ہيں20:54
اسي (زمين) سے ہم تم کو پيدا کيا اور اسي ميں تمہيں لوٹائيں گے اور اسي سے دوسري دفعہ نکاليں گے20:55
اور ہم نے فرعون کو اپني سب نشانياں دکھائيں مگر وہ تکذيب وانکار ہي کرتا رہا20:56
کہنے لگا کہ موسي? تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ اپنے جادو (کے زور) سے ہميں ہمارے ملک سے نکال دو20:57
تو ہم بھي تمہارے مقابل ايسا ہي جادو لائيں گے تو ہمارے اور اپنے درميان ايک وقت مقرر کر لو کہ نہ تو ہم اس کے خلاف کريں اور نہ تم (اور يہ مقابلہ) ايک ہموار ميدان ميں (ہوگا)20:58
(فرعون نے موسي? سے کہا) کيا ہم نے تم کو کہ ابھي بچّے تھے پرورش نہيں کيا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہيں) کي 26:18
اور تم نے وہ کام کيا تھا جو کيا اور تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو 26:19
(موسي? نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئي تھي اور ميں خطا کاروں ميں تھا 26:20
تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو تم ميں سے بھاگ گيا. پھر خدا نے مجھ کو نبوت وعلم بخشا اور مجھے پيغمبروں ميں سے کيا 26:21
اور (کيا) يہي احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہيں کہ آپ نے بني اسرائيل کو غلام بنا رکھا ہے 26:22
فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کيا 26:23
کہا کہ آسمانوں اور زمين اور جو کچھ ان دونوں ميں ہے سب کا مالک. بشرطيکہ تم لوگوں کو يقين ہو 26:24
فرعون نے اپنے اہالي موالي سے کہا کہ کيا تم سنتے نہيں26:25
(موسي? نے) کہا کہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا مالک26:26
(فرعون نے) کہا کہ (يہ) پيغمبر جو تمہاري طرف بھيجا گيا ہے باؤلا ہے 26:27
موسي? نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں ميں ہے سب کا مالک، بشرطيکہ تم کو سمجھ ہو 26:28
(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے ميرے سوا کسي اور کو معبود بنايا تو ميں تمہيں قيد کردوں گا 26:29
(موسي? نے) کہا خواہ ميں آپ کے پاس روشن چيز لاؤں (يعني معجزہ) 26:30
فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ) 26:31
پس انہوں نے اپني لاٹھي ڈالي تو وہ اسي وقت صريح اژدہا بن گئي 26:32
اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسي دم ديکھنے والوں کے لئے سفيد (براق نظر آنے لگا) 26:33
فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ يہ تو کامل فن جادوگر ہے 26:34
چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاري کيا رائے ہے؟26:35
انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائي (کے بارے) ميں کچھ توقف کيجيئے اور شہروں ميں ہرکارے بھيج ديجيئے26:36
کہ سب ماہر جادوگروں کو (جمع کرکے) آپ کے پاس لے آئيں 26:37
جب ان کے پاس ہماري روشن نشانياں پہنچيں، کہنے لگے يہ صريح جادو ہے 27:13
اور بےانصافي اور غرور سے ان سے انکار کيا ليکن ان کے دل ان کو مان چکے تھے. سو ديکھ لو فساد کرنے والوں کا انجام کيسا ہوا 27:14
اور موسي? (کے حال) ميں (بھي نشاني ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کي طرف کھلا ہوا معجزہ دے کر بھيجا 51:38
تو اس نے اپني جماعت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ ليا اور کہنے لگا يہ تو جادوگر ہے يا ديوانہ 51:39
تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ ليا اور ان کو دريا ميں پھينک ديا اور وہ کام ہي قابل ملامت کرتا تھا 51:40
اور ميں تجھے تيرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پيدا) ہو 79:19
غرض انہوں نے اس کو بڑي نشاني دکھائي 79:20
مگر اس نے جھٹلايا اور نہ مانا 79:21 |