(چنانچہ ايسا ہي کيا گيا) اور جادوگر فرعون کے پاس آپہنچے اور کہنے لگے کہ اگر ہم جيت گئے تو ہميں صلہ عطا کيا جائے 7:113
(فرعون نے) کہا ہاں (ضرور) اور (اس کے علاوہ) تم مقربوں ميں داخل کرليے جاؤ گے 7:114
(جب فريقين روزِ مقررہ پر جمع ہوئے تو) جادوگروں نے کہا کہ موسي? يا تو تم (جادو کي چيز) ڈالو يا ہم ڈالتے ہيں7:115
(موسي? نے) کہا تم ہي ڈالو. جب انہوں نے (جادو کي چيزيں) ڈاليں تو لوگوں کي آنکھوں پر جادو کرديا (يعني نظربندي کردي) اور (لاٹھيوں اور رسيوں کے سانپ بنا بنا کر) انہيں ڈرا ديا اور بہت بڑا جادو دکھايا 7:116
(اس وقت) ہم نے موسي? کي طرف وحي بھيجي کہ تم بھي اپني لاٹھي ڈال دو. وہ فوراً (سانپ بن کر) جادوگروں کے بنائے ہوئے سانپوں کو (ايک ايک کرکے) نگل جائے گي 7:117
(پھر) تو حق ثابت ہوگيا اور جو کچھ فرعوني کرتے تھے، باطل ہوگيا 7:118
اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذليل ہوکر رہ گئے 7:119
(يہ کيفيت ديکھ کر) جادوگر سجدے ميں گر پڑے 7:120
اور کہنے لگے کہ ہم جہان کے پروردگار پر ايمان لائے 7:121
يعني موسي? اور ہارون کے پروردگار پر 7:122
فرعون نے کہا کہ پيشتر اس کے کہ ميں تمہيں اجازت دوں تم اس پر ايمان لے آئے؟ بےشک يہ فريب ہے جو تم نے مل کر شہر ميں کيا ہے تاکہ اہلِ شہر کو يہاں سے نکال دو. سو عنقريب (اس کا نتيجہ) معلوم کرلو گے 7:123
ميں (پہلے تو) تمہارے ايک طرف کے ہاتھ اور دوسري طرف کے پاؤں کٹوا دوں گا پھر تم سب کو سولي چڑھوا دوں گا 7:124
وہ بولے کہ ہم تو اپنے پروردگار کي طرف لوٹ کر جانے والے ہيں7:125
اور اس کے سوا تجھ کو ہماري کون سي بات بري لگي ہے کہ جب ہمارے پروردگار کي نشانياں ہمارے پاس آگئيں تو ہم ان پر ايمان لے آئے. اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہميں (ماريو تو) مسلمان ہي ماريو7:126
اور ہم نے فرعون کو اپني سب نشانياں دکھائيں مگر وہ تکذيب وانکار ہي کرتا رہا20:56
کہنے لگا کہ موسي? تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ اپنے جادو (کے زور) سے ہميں ہمارے ملک سے نکال دو20:57
تو ہم بھي تمہارے مقابل ايسا ہي جادو لائيں گے تو ہمارے اور اپنے درميان ايک وقت مقرر کر لو کہ نہ تو ہم اس کے خلاف کريں اور نہ تم (اور يہ مقابلہ) ايک ہموار ميدان ميں (ہوگا)20:58
موسي? نے کہا آپ کے لئے (مقابلے کا) دن نو روز (مقرر کيا جاتا ہے) اور يہ کہ لوگ اس دن چاشت کے وقت اکھٹے ہوجائيں20:59
تو فرعون لوٹ گيا اور اپنے سامان جمع کرکے پھر آيا20:60
موسي? نے ان (جادوگروں) سے کہا کہ ہائے تمہاري کمبختي. خدا پر جھوٹ افتراء نہ کرو کہ وہ تمہيں عذاب سے فنا کردے گا اور جس نے افتراء کيا وہ نامراد رہا20:61
تو وہ باہم اپنے معاملے ميں جھگڑانے اور چپکے چپکے سرگوشي کرنے لگے20:62
کہنے لگے يہ دونوں جادوگر ہيں چاہتے ہيں کہ اپنے جادو (کے زور) سے تم کو تمہارے ملک سے نکل ديں اور تمہارے شائستہ مذہب کو نابود کرديں20:63
تو تم (جادو کا) سامان اکھٹا کرلو اور پھر قطار باندھ کر آؤ. آج جو غالب رہا وہي کامياب ہوا20:64
بولے کہ موسي? يا تم (اپني چيز) ڈالو يا ہم (اپني چيزيں) پہلے ڈالتے ہيں20:65
موسي? نے کہا نہيں تم ہي ڈالو. (جب انہوں نے چيزيں ڈاليں) تو ناگہاں ان کي رسياں اور لاٹھياں موسي کے خيال ميں ايسي آنے لگيں کہ وہ (ميدان) ميں ادھر اُدھر دوڑ رہي ہيں20:66
(اُس وقت) موسي? نے اپنے دل ميں خوف معلوم کيا20:67
ہم نے کہا خوف نہ کرو بلاشبہ تم ہي غالب ہو20:68
اور جو چيز (يعني لاٹھي) تمہارے داہنے ہاتھ ميں ہے اسے ڈال دو کہ جو کچھ انہوں نے بنايا ہے اس کو نگل جائے گي. جو کچھ انہوں نے بنايا ہے (يہ تو) جادوگروں کے ہتھکنڈے ہيں اور جادوگر جہاں جائے فلاح نہيں پائے گا20:69
(القصہ يوں ہي ہوا) تو جادوگر سجدے ميں گر پڑے (اور) کہنے لگے کہ ہم موسي? اور ہارون کے پروردگار پر ايمان لائے 20:70
(فرعون) بولا کہ پيشتر اس کے ميں تمہيں اجازت دوں تم اس پر ايمان لے آئے. بےشک وہ تمہارا بڑا (يعني استاد) ہے جس نے تم کو جادو سکھايا ہے. سو ميں تمہارے ہاتھ اور پاؤں (جانب) خلاف سے کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنوں پر سولي چڑھوا دوں گا (اس وقت) تم کو معلوم ہوگا کہ ہم ميں سے کس کا عذاب زيادہ سخت اور دير تک رہنے والا ہے 20:71
انہوں نے کہا جو دلائل ہمارے پاس آگئے ہيں ان پر اور جس نے ہم کو پيدا ہے اس پر ہم آپ کو ہرگز ترجيح نہيں ديں گے تو آپ کو جو حکم دينا ہو دے ديجيئے. اور آپ (جو) حکم دے سکتے ہيں وہ صرف اسي دنيا کي زندگي ميں (دے سکتے ہيں) 20:72
ہم اپنے پروردگار پر ايمان لے آئے تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور (اسے بھي) جو آپ نے ہم سے زبردستي جادو کرايا. اور خدا بہتر اور باقي رہنے والا ہے 20:73
تو جادوگر ايک مقررہ دن کي ميعاد پر جمع ہوگئے 26:38
اور لوگوں سے کہہ ديا گيا کہ تم (سب) کو اکھٹے ہو کر جانا چاہيئے 26:39
تاکہ اگر جادوگر غالب رہيں تو ہم ان کے پيرو ہوجائيں 26:40
جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہميں صلہ بھي عطا ہوگا؟ 26:41
فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں ميں بھي داخل کرلئے جاؤ گے 26:42
موسي? نے ان سے کہا کہ جو چيز ڈالني چاہتے ہو، ڈالو 26:43
تو انہوں نے اپني رسياں اور لاٹھياں ڈاليں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کي قسم ہم ضرور غالب رہيں گے 26:44
پھر موسي? نے اپني لاٹھي ڈالي تو وہ ان چيزوں کو جو جادوگروں نے بنائي تھيں يکايک نگلنے لگي26:45
تب جادوگر سجدے ميں گر پڑے26:46
(اور) کہنے لگے کہ ہم تمام جہان کے مالک پر ايمان لے آئے 26:47
جو موسي? اور ہارون کا مالک ہے 26:48
فرعون نے کہا کيا اس سے پہلے کہ ميں تم کو اجازت دوں تم اس پر ايمان لے آئے، بےشک يہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھايا ہے. سو عنقريب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ ميں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولي پر چڑھوا دوں گا 26:49
انہوں نے کہا کہ کچھ نقصان (کي بات) نہيں ہم اپنے پروردگار کي طرف لوٹ جانے والے ہيں26:50
ہميں اميد ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا. اس لئے کہ ہم اول ايمان لانے والوں ميں ہيں26:51 |