hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Mussa(pbuh), Escape of Bani Israel

Translation by   


اور ہم نے بني اسرائيل کو دريا سے پار کرديا تو فرعون اور اس کے لشکر نے سرکشي اور تعدي سے ان کا تعاقب کيا. يہاں تک کہ جب اس کو غرق (کے عذاب) نے آپکڑا تو کہنے لگا کہ ميں ايمان لايا کہ جس (خدا) پر بني اسرائيل ايمان لائے ہيں اس کے سوا کوئي معبود نہيں اور ميں فرمانبرداروں ميں ہوں 10:90

اور ہم نے موسي? کي طرف وحي بھيجي کہ ہمارے بندوں کو راتوں رات نکال لے جاؤ پھر ان کے لئے دريا ميں (لاٹھي مار کر) خشک رستہ بنا دو پھر تم کو نہ تو (فرعون کے) آپکڑنے کا خوف ہوگا اور نہ (غرق ہونے کا) ڈر 20:77

پھر فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا تعاقب کيا تو دريا (کي موجوں) نے ان پر چڑھ کر انہيں ڈھانک ليا (يعني ڈبو ديا) 20:78

اور فرعون نے اپني قوم کو گمراہ کرديا اور سيدھے رستے پر نہ ڈالا 20:79

اور ہم نے موسي? کي طرف وحي بھيجي کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونيوں کي طرف سے) تمہارا تعاقب کيا جائے گا26:52

تو فرعون نے شہروں ميں نقيب راونہ کئے26:53

(اور کہا) کہ يہ لوگ تھوڑي سي جماعت ہے26:54

اور يہ ہميں غصہ دلا رہے ہيں26:55

اور ہم سب باسازو سامان ہيں26:56

تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال ديا26:57

اور خزانوں اور نفيس مکانات سے26:58

(ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کيا) اور ان چيزوں کا وارث بني اسرائيل کو کر ديا26:59

تو انہوں نے سورج نکلتے (يعني صبح کو) ان کا تعاقب کيا26:60

جب دونوں جماعتيں آمنے سامنے ہوئيں تو موسي? کے ساتھي کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے26:61

موسي? نے کہا ہرگز نہيں ميرا پروردگار ميرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا26:62

اس وقت ہم نے موسي? کي طرف وحي بھيجي کہ اپني لاٹھي دريا پر مارو. تو دريا پھٹ گيا. اور ہر ايک ٹکڑا (يوں) ہوگيا (کہ) گويا بڑا پہاڑ (ہے)26:63

اور دوسروں کو وہاں ہم نے قريب کرديا26:64

اور موسي? اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا ليا26:65

پھر دوسروں کو ڈبو ديا 26:66

بےشک اس (قصے) ميں نشاني ہے. ليکن يہ اکثر ايمان لانے والے نہيں26:67

سو فرعون نے (ہمارے) پيغمبر کا کہا نہ مانا تو ہم نے اس کو بڑے وبال ميں پکڑ ليا73:16


Back to List View : Arabic Text