اور جب ہم نے تم سے عہد (کر) ليا اور کوہِ طُور کو تم پر اٹھا کھڑا کيا (اور حکم ديا) کہ جو کتاب ہم نے تم کو دي ہے، اس کو زور سے پکڑے رہو، اور جو اس ميں (لکھا) ہے، اسے ياد رکھو، تاکہ (عذاب سے) محفوظ رہو2:63
تو تم اس کے بعد (عہد سے) پھر گئے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کي مہرباني نہ ہوتي تو تم خسارے ميں پڑے گئے ہوتے2:64
اور تم ان لوگوں کو خوب جانتے ہوں، جو تم ميں سے ہفتے کے دن (مچھلي کا شکار کرنے) ميں حد سے تجاوز کر گئے تھے، تو ہم نے ان سے کہا کہ ذليل وخوار بندر ہو جاؤ2:65
(اے محمد) بني اسرائيل سے پوچھو کہ ہم نے ان کو کتني کھلي نشانياں ديں. اور جو شخص خدا کي نعمت کو اپنے پاس آنے کے بعد بدل دے تو خدا سخت عذاب کرنے والا ہے 2:211
اے آل يعقوب ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دي اور تورات دينے کے لئے تم سے کوہ طور کي داہني طرف مقرر کي اور تم پر من اور سلوي? نازل کيا 20:80
(اور حکم ديا کہ) جو پاکيزہ چيزيں ہم نے تم کو دي ہيں ان کو کھاؤ. اور اس ميں حد سے نہ نکلنا. ورنہ تم پر ميرا غضب نازل ہوگا. اور جس پر ميرا غضب نازل ہوا وہ ہلاک ہوگيا 20:81
اور جو توبہ کرے اور ايمان لائے اور عمل نيک کرے پھر سيدھے رستے چلے اس کو ميں بخش دينے والا ہوں 20:82 |