hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Mussa(pbuh), His People Went Astray

Translation by   


اور جب ہم نے موسي? سے چاليس رات کا وعدہ کيا تو تم نے ان کے پيچھے بچھڑے کو (معبود) مقرر کر ليا اور تم ظلم کر رہے تھے2:51

اور جب موسي? نے اپني قوم کے لوگوں سے کہا کہ بھائيو، تم نے بچھڑے کو (معبود) ٹھہرانے ميں (بڑا) ظلم کيا ہے، تو اپنے پيدا کرنے والے کے آگے توبہ کرو اور اپنے تئيں ہلاک کر ڈالو. تمہارے خالق کے نزديک تمہارے حق ميں يہي بہتر ہے. پھر اس نے تمہارا قصور معاف کر ديا. وہ بے شک معاف کرنے والا (اور) صاحبِ رحم ہے2:54

اور جب تم نے (موسي?) سے کہا کہ موسي?، جب تک ہم خدا کو سامنے نہ ديکھ ليں گے، تم پر ايمان نہيں لائيں گے، تو تم کو بجلي نے آ گھيرا اور تم ديکھ رہے تھے2:55

اور جب ہم نے (ان سے) کہا کہ اس گاؤں ميں داخل ہو جاؤ اور اس ميں جہاں سے چاہو، خوب کھاؤ (پيو) اور (ديکھنا) دروازے ميں داخل ہونا تو سجدہ کرنا اور حطة کہنا، ہم تمہارے گناہ معاف کر ديں گے اور نيکي کرنے والوں کو اور زيادہ ديں گے2:58

تو جو ظالم تھے، انہوں نے اس لفظ کو، جس کا ان کو حکم ديا تھا، بدل کر اس کي جگہ اور لفظ کہنا شروع کيا، پس ہم نے (ان) ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کيا، کيونکہ نافرمانياں کئے جاتے تھے2:59

اور جب تم نے کہا کہ موسي?! ہم سے ايک (ہي) کھانے پر صبر نہيں ہو سکتا تو اپنے پروردگار سے دعا کيجئے کہ ترکاري اور ککڑي اور گيہوں اور مسور اور پياز (وغيرہ) جو نباتات زمين سے اُگتي ہيں، ہمارے ليے پيدا کر دے. انہوں نے کہا کہ بھلا عمدہ چيزيں چھوڑ کر ان کے عوض ناقص چيزيں کيوں چاہتے ہوں. (اگر يہي چيزيں مطلوب ہيں) تو کسي شہر ميں جا اترو، وہاں جو مانگتے ہو، مل جائے گا. اور (آخرکار) ذلت (ورسوائي) اور محتاجي (وبے نوائي) ان سے چمٹا دي گئي اور وہ الله کے غضب ميں گرفتار ہو گئے. يہ اس ليے کہ وہ الله کي آيتوں سے انکار کرتے تھے اور (اس کے) نبيوں کو ناحق قتل کر ديتے تھے. (يعني) يہ اس ليے کہ نافرماني کئے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے2:61

اور جب ہم نے بني اسرائيل سے عہد ليا کہ خدا کے سوا کسي کي عبادت نہ کرنا اور ماں باپ اور رشتہ داروں اور يتيموں اور محتاجوں کے ساتھ بھلائي کرتے رہنا اور لوگوں سے اچھي باتيں کہنا، اور نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے رہنا، تو چند شخصوں کے سوا تم سب (اس عہد سے) منہ پھير کر پھر بيٹھے 2:83

اور ہم نے بني اسرائيل کو دريا کے پار اتارا تو وہ ايسے لوگوں کے پاس جا پہنچے جو اپنے بتوں (کي عبادت) کے ليے بيٹھے رہتے تھے. (بني اسرائيل) کہنے لگے کہ موسي? جيسے ان لوگوں کے معبود ہيں. ہمارے ليے بھي ايک معبود بنا دو. موسي? نے کہا کہ تم بڑے ہي جاہل لوگ ہو 7:138

يہ لوگ جس (شغل) ميں (پھنسے ہوئے) ہيں وہ برباد ہونے والا ہے اور جو کام يہ کرتے ہيں سب بيہودہ ہيں 7:139

(اور يہ بھي) کہا کہ بھلا ميں خدا کے سوا تمہارے ليے کوئي اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تم کو تمام اہل عالم پر فضيلت بخشي ہے 7:140

اور قوم موسي? نے موسي? کے بعد اپنے زيور کا ايک بچھڑا بنا ليا (وہ) ايک جسم (تھا) جس ميں سے بيل کي آواز نکلتي تھي. ان لوگوں نے يہ نہ ديکھا کہ وہ نہ ان سے بات کرسکتا ہے اور نہ ان کو راستہ دکھا سکتا ہے. اس کو انہوں نے (معبود) بناليا اور (اپنے حق ميں) ظلم کيا 7:148

اور جب وہ نادم ہوئے اور ديکھا کہ گمراہ ہوگئے ہيں تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا پروردگار ہم پر رحم نہيں کرے گا اور ہم کو معاف نہيں فرمائے گا تو ہم برباد ہوجائيں گے 7:149

اور جب موسي? اپني قوم ميں نہايت غصے اور افسوس کي حالت ميں واپس آئے. تو کہنے لگے کہ تم نے ميرے بعد بہت ہي بداطواري کي. کيا تم نے اپنے پروردگار کا حکم (يعني ميرا اپنے پاس آنا) جلد چاہا (يہ کہا) اور (شدت غضب سے تورات کي) تختياں ڈال ديں اور اپنے بھائي کے سر (کے بالوں) کو پکڑ کر اپني طرف کھينچنے لگے. انہوں نے کہا کہ بھائي جان لوگ تو مجھے کمزور سمجھتے تھے اور قريب تھا کہ قتل کرديں. تو ايسا کام نہ کيجيے کہ دشمن مجھ پر ہنسيں اور مجھے ظالم لوگوں ميں مت ملايئے7:150

اور اے موسي? تم نے اپني قوم سے (آگے چلے آنے ميں) کيوں جلدي کي 20:83

کہا وہ ميرے پيچھے (آ رہے) ہيں اور اے پروردگار ميں نے تيري طرف (آنے کي) جلدي اس لئے کي کہ تو خوش ہو 20:84

فرمايا کہ ہم نے تمہاري قوم کو تمہارے بعد آزمائش ميں ڈال ديا ہے اور سامري نے ان کو بہکا ديا ہے 20:85

اور موسي? غصّے اور غم کي حالت ميں اپني قوم کے پاس واپس آئے (اور) کہنے لگے کہ اے قوم کيا تمہارے پروردگار نے تم سے ايک اچھا وعدہ نہيں کيا تھا؟ کيا (ميري جدائي کي) مدت تمہيں دراز (معلوم) ہوئي يا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے پروردگار کي طرف سے غضب نازل ہو. اور (اس لئے) تم نے مجھ سے جو وعدہ کيا تھا (اس کے) خلاف کيا 20:86

وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے اختيار سے تم سے وعدہ خلاف نہيں کيا. بلکہ ہم لوگوں کے زيوروں کا بوجھ اٹھائے ہوئے تھے. پھر ہم نے اس کو (آگ ميں) ڈال ديا اور اسي طرح سامري نے ڈال ديا 20:87

تو اس نے ان کے لئے ايک بچھڑا بنا ديا (يعني اس کا) قالب جس کي آواز گائے کي سي تھي. تو لوگ کہنے لگے کہ يہي تمہارا معبود ہے اور موسي? کا بھي معبود ہے. مگر وہ بھول گئے ہيں 20:88

کيا يہ لوگ نہيں ديکھتے کہ وہ ان کي کسي بات کا جواب نہيں ديتا. اور نہ ان کے نقصان اور نفع کا کچھ اختيار رکھتا ہے 20:89

اور ہارون نے ان سے پہلے ہي کہہ ديا تھا کہ لوگو اس سے صرف تمہاري آزمائش کي گئي ہے. اور تمہارا پروردگار تو خدا ہے تو ميري پيروي کرو اور ميرا کہا مانو 20:90

وہ کہنے لگے کہ جب تک موسي? ہمارے پاس واپس نہ آئيں ہم تو اس کي پوجا پر قائم رہيں گے 20:91

(پھر موسي? نے ہارون سے) کہا کہ ہارون جب تم نے ان کو ديکھا تھا کہ گمراہ ہو رہے ہيں تو تم کو کس چيز نے روکا 20:92

(يعني) اس بات سے کہ تم ميرے پيچھے چلے آؤ. بھلا تم نے ميرے حکم کے خلاف (کيوں) کيا؟ 20:93

کہنے لگے کہ بھائي ميري ڈاڑھي اور سر (کے بالوں) کو نہ پکڑيئے. ميں تو اس سے ڈرا کہ آپ يہ نہ کہيں کہ تم نے بني اسرائيل ميں تفرقہ ڈال ديا اور ميري بات کو ملحوظ نہ رکھا 20:94

پھر (سامري سے) کہنے لگے کہ سامري تيرا کيا حال ہے؟ 20:95

اس نے کہا کہ ميں نے ايسي چيز ديکھي جو اوروں نے نہيں ديکھي تو ميں نے فرشتے کے نقش پا سے (مٹي کي) ايک مٹھي بھر لي. پھر اس کو (بچھڑے کے قالب ميں) ڈال ديا اور مجھے ميرے جي نے (اس کام کو) اچھا بتايا 20:96

(موسي? نے) کہا جا تجھ کو دنيا کي زندگي ميں يہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تيرے لئے ايک اور وعدہ ہے (يعني عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کي پوجا) پر تو (قائم و) معتکف تھا اس کو ديکھ. ہم اسے جلاديں گے پھر اس (کي راکھ) کو اُڑا کر دريا ميں بکھير ديں گے 20:97


Back to List View : Arabic Text