hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Interest on Money

Translation by   


جو لوگ سود کھاتے ہيں وہ (قبروں سے) اس طرح (حواس باختہ) اٹھيں گے جيسے کسي کو جن نے لپٹ کر ديوانہ بنا ديا ہو يہ اس لئے کہ وہ کہتے ہيں کہ سودا بيچنا بھي تو (نفع کے لحاظ سے) ويسا ہي ہے جيسے سود (لينا) حالانکہ سودے کو خدا نے حلال کيا ہے اور سود کو حرام. تو جس شخص کے پاس خدا کي نصيحت پہنچي اور وہ (سود لينے سے) باز آگيا تو جو پہلے ہوچکا وہ اس کا. اور (قيامت ميں) اس کا معاملہ خدا کے سپرد اور جو پھر لينے لگا تو ايسے لوگ دوزخي ہيں کہ ہميشہ دوزخ ميں (جلتے) رہيں گے 2:275

خدا سود کو نابود (يعني بےبرکت) کرتا اور خيرات (کي برکت) کو بڑھاتا ہے اور خدا کسي ناشکرے گنہگار کو دوست نہيں رکھتا 2:276

مومنو! خدا سے ڈرو اور اگر ايمان رکھتے ہو تو جتنا سود باقي رہ گيا ہے اس کو چھوڑ دو 2:278

اگر ايسا نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ (کہ تم) خدا اور رسول سے جنگ کرنے کے لئے (تيار ہوتے ہو) اور اگر توبہ کرلو گے (اور سود چھوڑ دو گے) تو تم کو اپني اصل رقم لينے کا حق ہے جس ميں نہ اوروں کا نقصان اور تمہارا نقصان 2:279

اور اگر قرض لينے والا تنگ دست ہو تو (اسے) کشائش (کے حاصل ہونے) تک مہلت (دو) اور اگر (زر قرض) بخش ہي دو توتمہارے لئے زيادہ اچھا ہے بشرطيکہ سمجھو 2:280

اےايمان والو! دگنا چوگنا سود نہ کھاؤ اور خدا سے ڈرو تاکہ نجات حاصل کرو 3:130

اور جو تم سود ديتے ہو کہ لوگوں کے مال ميں افزائش ہو تو خدا کے نزديک اس ميں افزائش نہيں ہوتي اور جو تم زکو?ة ديتے ہو اور اُس سے خدا کي رضا مندي طلب کرتے ہو تو (وہ موجبِ برکت ہے اور) ايسے ہي لوگ (اپنے مال کو) دو چند سہ چند کرنے والے ہيں 30:39


Back to List View : Arabic Text