hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Ayub(pbuh), Introduction

Translation by   


اور ايوب کو (ياد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کي کہ مجھے ايذا ہو رہي ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے 21:83

تو ہم نے ان کي دعا قبول کرلي اور جو ان کو تکليف تھي وہ دور کردي اور ان کو بال بچے بھي عطا فرمائے اور اپني مہرباني کے ساتھ اتنے ہي اور (بخشے) اور عبادت کرنے والوں کے لئے (يہ) نصيحت ہے 21:84

اور ہمارے بندے ايوب کو ياد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ (بار الہ?ا) شيطان نے مجھ کو ايذا اور تکليف دے رکھي ہے 38:41

(ہم نے کہا کہ زمين پر) لات مارو (ديکھو) يہ (چشمہ نکل آيا) نہانے کو ٹھنڈا اور پينے کو (شيريں) 38:42

اور ہم نے ان کو اہل و عيال اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بخشے. (يہ) ہماري طرف سے رحمت اور عقل والوں کے لئے نصيحت تھي 38:43

اور اپنے ہاتھ ميں جھاڑو لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو. بےشک ہم نے ان کو ثابت قدم پايا. بہت خوب بندے تھے بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے 38:44


Back to List View : Arabic Text