اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو تمام لوگوں کو ايک ہي جماعت کرديتا ليکن وہ ہميشہ اختلاف کرتے رہيں گے 11:118
اور اگر خدا چاہتا تو تم (سب) کو ايک ہي جماعت بنا ديتا. ليکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدايت ديتا ہے. اور جو عمل تم کرتے ہو (اُس دن) اُن کے بارے ميں تم سے ضرور پوچھا جائے گا 16:93
اور اگر ہم چاہيں تو جو (کتاب) ہم تمہاري طرف بھيجتے ہيں اسے (دلوں سے) محو کرديں. پھر تم اس کے لئے ہمارے مقابلے ميں کسي کو مددگار نہ پاؤ 17:86
اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے. اگر وہ ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھيج دے. مگر ان کے لئے ايک وقت (مقرر کر رکھا) ہے کہ اس کے عذاب سے کوئي پناہ کي جگہ نہ پائيں گے18:58
خدا کو سزاوار نہيں کہ کسي کو بيٹا بنائے. وہ پاک ہے جب کسي چيز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو يہي کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتي ہے19:35
کيا انہوں نے اس کو نہيں ديکھا جو ان کے آگے اور پيچھے ہے يعني آسمان اور زمين. اگر ہم چاہيں تو ان کو زمين ميں دھنسا ديں يا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا ديں. اس ميں ہر بندے کے لئے جو رجوع کرنے والا ہے ايک نشاني ہے 34:9
اور اگر ہم چاہتے تو تم ميں سے فرشتے بنا ديتے جو تمہاري جگہ زمين ميں رہتے43:60 |