hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, Spending Wealth in the Way of Allah(swt)

Translation by   


(اے پيغمبر) لوگ تم سے شراب اور جوئے کا حکم دريافت کرتے ہيں. کہہ دو کہ ان ميں نقصان بڑے ہيں اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھي ہيں مگر ان کے نقصان فائدوں سے کہيں زيادہ ہيں اور يہ بھي تم سے پوچھتے ہيں کہ (خدا کي راہ ميں) کون سا مال خرچ کريں. کہہ دو کہ جو ضرورت سے زيادہ ہو. اس طرح خدا تمہارے لئے اپنے احکام کھول کھول کر بيان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو 2:219

کوئي ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کے بدلے اس کو کئي حصے زيادہ دے گا. اور خدا ہي روزي کو تنگ کرتا اور (وہي اسے) کشادہ کرتا ہے. اور تم اسي کي طرف لوٹ کر جاؤ گے2:245

جو لوگ اپنا مال خدا کي راہ ميں خرچ کرتے ہيں ان (کے مال) کي مثال اس دانے کي سي ہے جس سے سات باليں اگيں اور ہر ايک بال ميں سو سو دانے ہوں اور خدا جس (کے مال) کو چاہتا ہے زيادہ کرتا ہے. وہ بڑي کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے2:261

جو لوگ اپنا مال خدا کے رستے ميں صرف کرتے ہيں پھر اس کے بعد نہ اس خرچ کا (کسي پر) احسان رکھتے ہيں اور نہ (کسي کو) تکليف ديتے ہيں. ان کا صلہ ان کے پروردگار کے پاس (تيار) ہے. اور (قيامت کے روز) نہ ان کو کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگين ہوں گے2:262

جس خيرات دينے کے بعد (لينے والے کو) ايذا دي جائے اس سے تو نرم بات کہہ ديني اور (اس کي بے ادبي سے) درگزر کرنا بہتر ہے اور خدا بےپروا اور بردبار ہے 2:263

مومنو! اپنے صدقات (وخيرات)احسان رکھنے اور ايذا دينے سے اس شخص کي طرح برباد نہ کردينا. جو لوگوں کو دکھاوے کے لئے مال خرچ کرتا ہے اور خدا اور روز آخرت پر ايمان نہيں رکھتا. تو اس (کے مال) کي مثال اس چٹان کي سي ہے جس پر تھوڑي سي مٹي پڑي ہو اور اس پر زور کا مينہ برس کر اسے صاف کر ڈالے. (اسي طرح) يہ (رياکار) لوگ اپنے اعمال کا کچھ بھي صلہ حاصل نہيں کرسکيں گے. اور خدا ايسے ناشکروں کو ہدايت نہيں ديا کرتا2:264

اور جو لوگ خدا کي خوشنودي حاصل کرنے کے لئے خلوص نيت سے اپنا مال خرچ کرتے ہيں ان کي مثال ايک باغ کي سي ہے جو اونچي جگہ پر واقع ہو(جب) اس پر مينہ پڑے تو دگنا پھل لائے. اور اگر مينہ نہ بھي پڑے تو خير پھوار ہي سہي اور خدا تمہارے کاموں کو ديکھ رہا ہے2:265

اور تم (خدا کي راہ ميں) جس طرح کا خرچ کرو يا کوئي نذر مانو خدا اس کو جانتا ہے اور ظالموں کا کوئي مددگار نہيں 2:270

(اے محمد?) تم ان لوگوں کي ہدايت کے ذمہ دار نہيں ہو بلکہ خدا ہي جس کو چاہتا ہے ہدايت بخشتا ہے. اور (مومنو) تم جو مال خرچ کرو گے تو اس کا فائدہ تمہيں کو ہے اور تم جو خرچ کرو گے خدا کي خوشنودي کے لئے کرو گے. اور جو مال تم خرچ کرو گے وہ تمہيں پورا پورا دے ديا جائے گا اور تمہارا کچھ نقصان نہيں کيا جائے گا، 2:272

(اور ہاں تم جو خرچ کرو گے تو) ان حاجتمندوں کے لئے جو خدا کي راہ ميں رکے بيٹھے ہيں اور ملک ميں کسي طرف جانے کي طاقت نہيں رکھتے (اور مانگنے سے عار رکھتے ہيں) يہاں تک کہ نہ مانگنے کي وجہ سے ناواقف شخص ان کو غني خيال کرتا ہے اور تم قيافے سے ان کو صاف پہچان لو (کہ حاجتمند ہيں اور شرم کے سبب) لوگوں سے (منہ پھوڑ کر اور) لپٹ کر نہيں مانگ سکتے اور تم جو مال خرچ کرو گے کچھ شک نہيں کہ خدا اس کو جانتا ہے 2:273

جو لوگ اپنا مال رات اور دن اور پوشيدہ اور ظاہر (راہ خدا ميں) خرچ کرتے رہتے ہيں ان کا صلہ پروردگار کے پاس ہے اور ان کو (قيامت کے دن) نہ کسي طرح کا خوف ہوگا اور نہ غم 2:274

(مومنو!) جب تک تم ان چيزوں ميں سے جو تمھيں عزيز ہيں (راہِ خدا ميں) صرف نہ کرو گے کبھي نيکي حاصل نہ کر سکو گے اور جو چيز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے 3:92

جو آسودگي اور تنگي ميں (اپنا مال خدا کي راہ ميں) خرچ کرتےہيں اور غصے کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہيں اور خدا نيکو کاروں کو دوست رکھتا ہے 3:134

جو لوگ مال ميں جو خدا نے اپنے فضل سے ان کو عطا فرمايا ہے بخل کرتے ہيں وہ اس بخل کو اپنے حق ميں اچھا نہ سمجھيں. (وہ اچھا نہيں) بلکہ ان کے لئے برا ہے وہ جس مال ميں بخل کرتے ہيں قيامت کے دن اس کا طوق بنا کر ان کي گردنوں ميں ڈالا جائے گا. اور آسمانوں اور زمين کا وارث خدا ہي ہے. اور جو عمل تم کرتے ہوخدا کو معلوم ہے 3:180

جو خود بھي بخل کريں اور لوگوں کو بھي بخل سکھائيں اور جو (مال) خدا نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمايا ہے اسے چھپا چھپا کے رکھيں اور ہم نے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تيار کر رکھا ہے 4:37

اور خرچ بھي کريں تو (خدا کے لئے نہيں بلکہ) لوگوں کے دکھانے کو اور ايمان نہ خدا پر لائيں اور نہ روز آخرت پر (ايسے لوگوں کو ساتھي شيطان ہے) اور جس کا ساتھي شيطان ہوا تو (کچھ شک نہيں کہ) وہ برا ساتھي ہے 4:38

اور اگر يہ لوگ خدا پر اور روز قيامت پر ايمان لاتے اور جو کچھ خدا نے ان کو ديا تھا اس ميں سے خرچ کرتے تو ان کا کيا نقصان ہوتا اور خدا ان کو خوب جانتا ہے 4:39

جو لوگ خيرات کرنے والے ہيں مرد بھي اور عورتيں بھي. اور خدا کو (نيت) نيک (اور خلوص سے) قرض ديتے ہيں ان کو دوچند ادا کيا جائے گا اور ان کے لئے عزت کا صلہ ہے 57:18

جو خود بھي بخل کريں اور لوگوں کو بھي بخل سکھائيں اور جو شخص روگرداني کرے تو خدا بھي بےپروا (اور) وہي سزاوار حمد (وثنا) ہے 57:24

سو جہاں تک ہوسکے خدا سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرمانبردار رہو اور (اس کي راہ ميں) خرچ کرو (يہ) تمہارے حق ميں بہتر ہے. اور جو شخص طبعيت کے بخل سے بچايا گيا تو ايسے ہي لوگ راہ پانے والے ہيں64:16

اگر تم خدا کو (اخلاص اور نيت) نيک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھي معاف کردے گا. اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے 64:17

جو مال ديتا ہے تاکہ پاک ہو 92:18

اور (اس ليے) نہيں( ديتا کہ) اس پر کسي کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے 92:19

بلکہ اپنے خداوند اعلي? کي رضامندي حاصل کرنے کے ليے ديتا ہے 92:20

اور وہ عنقريب خوش ہو جائے گا 92:21


Back to List View : Arabic Text