hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Perform Hajj

Translation by   


(اے محمد?) لوگ تم سے نئے چاند کے بارے ميں دريافت کرتے ہيں (کہ گھٹتا بڑھتا کيوں ہے) کہہ دو کہ وہ لوگوں کے (کاموں کي ميعاديں) اور حج کے وقت معلوم ہونے کا ذريعہ ہے اور نيکي اس بات ميں نہيں کہ (احرام کي حالت ميں) گھروں ميں ان کے پچھواڑے کي طرف سے آؤ. بلکہ نيکوکار وہ ہے جو پرہيز گار ہو اور گھروں ميں ان کے دروازوں سے آيا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو تاکہ نجات پاؤ 2:189

اور خدا (کي خوشنودي) کے لئے حج اور عمرے کو پورا کرو. اور اگر (راستےميں) روک لئے جاؤ تو جيسي قرباني ميسر ہو (کردو) اور جب تک قرباني اپنے مقام پر نہ پہنچ جائے سر نہ منڈاؤ. اور اگر کوئي تم ميں بيمار ہو يا اس کے سر ميں کسي طرح کي تکليف ہو تو (اگر وہ سر منڈالے تو) اس کے بدلے روزے رکھے يا صدقہ دے يا قرباني کرے پھر جب (تکليف دور ہو کر) تم مطمئن ہوجاؤ تو جو (تم ميں) حج کے وقت تک عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے وہ جيسي قرباني ميسر ہو کرے. اور جس کو (قرباني) نہ ملے وہ تين روزے ايام حج ميں رکھے اور سات جب واپس ہو. يہ پورے دس ہوئے. يہ حکم اس شخص کے لئے ہے جس کے اہل وعيال مکے ميں نہ رہتے ہوں اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دينے والا ہے 2:196

حج کے مہينے (معين ہيں جو) معلوم ہيں تو شخص ان مہينوں ميں حج کي نيت کرلے تو حج (کے دنوں) ميں نہ عورتوں سے اختلاط کرے نہ کوئي برا کام کرے نہ کسي سے جھگڑے. اور جو نيک کام تم کرو گے وہ خدا کو معلوم ہوجائے گا اور زاد راہ (يعني رستے کا خرچ) ساتھ لے جاؤ کيونکہ بہتر (فائدہ) زاد راہ (کا) پرہيزگاري ہے اور اے اہل عقل مجھ سے ڈرتے رہو 2:197

اس کا تمہيں کچھ گناہ نہيں کہ (حج کے دنوں ميں بذريعہ تجارت) اپنے پروردگار سے روزي طلب کرو اور جب عرفات سے واپس ہونے لگو تو مشعر حرام (يعني مزدلفے) ميں خدا کا ذکر کرو اور اس طرح ذکر کرو جس طرح اس نے تم کو سکھايا. اور اس سے پيشتر تم لوگ (ان طريقوں سے) محض ناواقف تھے 2:198

پھر جہاں سے اور لوگ واپس ہوں وہيں سے تم بھي واپس ہو اور خدا سے بخشش مانگو. بےشک خدا بخشنے والا اور رحمت کرنے والا ہے 2:199

پھر جب حج کے تمام ارکان پورے کرچکو تو (مني? ميں) خدا کو ياد کرو. جس طرح اپنے باپ دادا کو ياد کيا کرتے تھے بلکہ اس سے بھي زيادہ اور بعض لوگ ايسے ہيں جو (خدا سے) التجا کرتے ہيں کہ اے پروردگار ہم کو (جو دنيا ہے) دنيا ہي ميں عنايت کر ايسے لوگوں کا آخرت ميں کچھ حصہ نہيں 2:200

اور (قيام مني? کے) دنوں ميں (جو) گنتي کے (دن ميں) خدا کو ياد کرو. اگر کوئي جلدي کرے (اور) دو ہي دن ميں (چل دے) تو اس پر بھي کچھ گناہ نہيں. اور جو بعد تک ٹھہرا رہے اس پر بھي کچھ گناہ نہيں. يہ باتيں اس شخص کے لئے ہيں جو (خدا سے) ڈرے اور تم لوگ خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تم سب اس کے پاس جمع کئے جاؤ گے. 2:203

اس ميں کھلي ہوئي نشانياں ہيں جن ميں سے ايک ابراہيم کے کھڑے ہونے کي جگہ ہے جو شخص اس (مبارک) گھر ميں داخل ہوا اس نے امن پا ليا اور لوگوں پر خدا کا حق (يعني فرض) ہے کہ جو اس گھر تک جانے کا مقدور رکھے وہ اس کا حج کرے اور جو اس حکم کي تعميل نہ کرے گا تو خدا بھي اہلِ عالم سے بے نياز ہے 3:97

جو لوگ کافر ہيں اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے اور مسجد محترم سے جسے ہم نے لوگوں کے لئے يکساں (عبادت گاہ) بنايا ہے روکتے ہيں. خواہ وہاں کے رہنے والے ہوں يا باہر سے آنے والے. اور جو اس ميں شرارت سے کج روي (وکفر) کرنا چاہے اس کو ہم درد دينے والے عذاب کا مزہ چکھائيں گے.22:25

(اور ايک وقت تھا) جب ہم نے ابراہيم کے لئے خانہ کعبہ کو مقرر کيا (اور ارشاد فرمايا) کہ ميرے ساتھ کسي چيز کو شريک نہ کيجيو اور طواف کرنے والوں اور قيام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے ميرے گھر کو صاف رکھا کرو22:26

اور لوگوں ميں حج کے لئے ندا کر دو کہ تمہاري پيدل اور دبلے دبلے اونٹوں پر جو دور دراز رستوں سے چلے آتے ہو (سوار ہو کر) چلے آئيں 22:27

تاکہ اپنے فائدے کے کاموں کے لئے حاضر ہوں. اور (قرباني کے) ايام معلوم ميں چہار پاياں مويشي (کے ذبح کے وقت) جو خدا نے ان کو ديئے ہيں ان پر خدا کا نام ليں. اس ميں سے تم خود بھي کھاؤ اور فقير درماندہ کو بھي کھلاؤ 22:28

پھر چاہيئے کہ لوگ اپنا ميل کچيل دور کريں اور نذريں پوري کريں اور خانہ? قديم (يعني بيت الله) کا طواف کريں 22:29

يہ (ہمارا حکم ہے) جو شخص ادب کي چيزوں کي جو خدا نے مقرر کي ہيں عظمت رکھے تو يہ پروردگار کے نزديک اس کے حق ميں بہتر ہے. اور تمہارے لئے مويشي حلال کرديئے گئے ہيں. سوا ان کے جو تمہيں پڑھ کر سنائے جاتے ہيں تو بتوں کي پليدي سے بچو اور جھوٹي بات سے اجتناب کرو 22:30

(يہ ہمارا حکم ہے) اور جو شخص ادب کي چيزوں کي جو خدا نے مقرر کي ہيں عظمت رکھے تو يہ (فعل) دلوں کي پرہيزگاري ميں سے ہے 22:32

ان ميں ايک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہيں پھر ان کو خانہ? قديم (يعني بيت الله) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے 22:33

اور ہم نے ہر اُمت کے لئے قرباني کا طريق مقرر کرديا ہے تاکہ جو مويشي چارپائے خدا نے ان کو ديئے ہيں (ان کے ذبح کرنے کے وقت) ان پر خدا کا نام ليں. سو تمہارا معبود ايک ہي ہے تو اسي کے فرمانبردار ہوجاؤ. اور عاجزي کرنے والوں کو خوشخبري سنادو 22:34


Back to List View : Arabic Text