اور قرباني کے اونٹوں کو بھي ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کيا ہے. ان ميں تمہارے لئے فائدے ہيں. تو (قرباني کرنے کے وقت) قطار باندھ کر ان پر خدا کا نام لو. جب پہلو کے بل گر پڑيں تو ان ميں سے کھاؤ اور قناعت سے بيٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھي کھلاؤ. اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زيرفرمان کرديا ہے تاکہ تم شکر کرو22:36 |