hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, Friendship with Allah(swt)

Translation by   


اور خدا کي راہ ميں (مال) خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت ميں نہ ڈالو اور نيکي کرو بےشک خدا نيکي کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے 2:195

اور جب پيٹھ پھير کر چلا جاتا ہے تو زمين ميں دوڑتا پھرتا ہے تاکہ اس ميں فتنہ انگيزي کرے اور کھيتي کو (برباد) اور (انسانوں اور حيوانوں کي) نسل کو نابود کردے اور خدا فتنہ انگيزي کو پسند نہيں کرتا 2:205

اور تم سے حيض کے بارے ميں دريافت کرتے ہيں. کہہ دو کہ وہ تو نجاست ہے. سو ايام حيض ميں عورتوں سے کنارہ کش رہو. اور جب تک پاک نہ ہوجائيں ان سے مقاربت نہ کرو. ہاں جب پاک ہوجائيں تو جس طريق سے خدا نے ارشاد فرمايا ہے ان کے پاس جاؤ. کچھ شک نہيں کہ خدا توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے 2:222

جو لوگ ايمان لائے ہيں ان کا دوست خدا ہے کہ اُن کو اندھيرے سے نکال کر روشني ميں لے جاتا ہے اور جو کافر ہيں ان کے دوست شيطان ہيں کہ ان کو روشني سے نکال کر اندھيرے ميں لے جاتے ہيں يہي لوگ اہل دوزخ ہيں کہ اس ميں ہميشہ رہيں گے2:257

خدا سود کو نابود (يعني بےبرکت) کرتا اور خيرات (کي برکت) کو بڑھاتا ہے اور خدا کسي ناشکرے گنہگار کو دوست نہيں رکھتا 2:276

کہہ دو کہ خدا اور اس کے رسول کا حکم مانو اگر نہ مانيں تو خدا بھي کافروں کو دوست نہيں رکھتا 3:32

ہاں جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے اور (خدا سے) ڈرے تو خدا ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے 3:76

جو آسودگي اور تنگي ميں (اپنا مال خدا کي راہ ميں) خرچ کرتےہيں اور غصے کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہيں اور خدا نيکو کاروں کو دوست رکھتا ہے 3:134

اگر تمہيں زخم (شکست) لگا ہے تو ان لوگوں کو بھي ايسا زخم لگ چکا ہے اور يہ دن ہيں کہ ہم ان کو لوگوں ميں بدلتے رہتے ہيں اور اس سے يہ بھي مقصود تھا کہ خدا ايمان والوں کو متميز کر دے اور تم ميں سے گواہ بنائے اور خدا بےانصافوں کو پسند نہيں کرتا 3:140

اور بہت سے نبي ہوئے ہيں جن کے ساتھ ہو کر اکثر اہل الله (خدا کے دشمنوں سے) لڑے ہيں تو جو مصبتيں ان پر راہِ خدا ميں واقع ہوئيں ان کے سبب انہوں نے نہ تو ہمت ہاري اور نہ بزدلي کي نہ (کافروں سے) دبے اور خدا استقلال رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے3:146

اور (اس حالت ميں) ان کے منہ سے کوئي بات نکلتي ہے تو يہي کہ اے پروردگار ہمارے گناہ اور زيادتياں جو ہم اپنے کاموں ميں کرتے رہے ہيں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنايت فرما 3:147

تو خدا نے ان کو دنيا ميں بھي بدلہ ديا اور آخرت ميں بھي بہت اچھا بدلہ (دے گا) اور خدا نيکو کاروں کو دوست رکھتا ہے 3:148

(اے محمد?) خدا کي مہرباني سے تمہاري افتاد مزاج ان لوگوں کے لئے نرم واقع ہوئي ہے. اور اگر تم بدخو اور سخت دل ہوتے تو يہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے. تو ان کو معاف کردو اور ان کے لئے (خدا سے) مغفرت مانگو. اور اپنے کاموں ميں ان سے مشورت ليا کرو. اور جب (کسي کام کا) عزم مصمم کرلو تو خدا پر بھروسا رکھو. بےشک خدا بھروسا رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے3:159

اور لوگ اپنے ہم جنسوں کي خيانت کرتے ہيں ان کي طرف سے بحث نہ کرنا کيونکہ خدا خائن اور مرتکب جرائم کو دوست نہيں رکھتا 4:107

اور يہود کہتے ہيں کہ خدا کا ہاتھ (گردن سے) بندھا ہوا ہے (يعني الله بخيل ہے) انہيں کے ہاتھ باندھے جائيں اور ايسا کہنے کے سبب ان پر لعنت ہو (اس کا ہاتھ بندھا ہوا نہيں) بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہيں وہ جس طرح (اور جتنا) چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور (اے محمد) يہ (کتاب) جو تمہارے پروردگار کي طرف سے تم پر نازل ہوئي اس سے ان ميں سے اکثر کي شرارت اور انکار اور بڑھے گا اور ہم نے ان کے باہم عداوت اور بغض قيامت تک کے ليے ڈال ديا ہے يہ جب لڑائي کے ليے آگ جلاتے ہيں خدا اس کو بجھا ديتا ہے اور يہ ملک ميں فساد کے ليے دوڑے پھرتے ہيں اور خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہيں رکھتا5:64

اے نبي آدم! ہر نماز کے وقت اپنے تئيں مزّين کيا کرو اور کھاؤ اور پيؤ اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بےجا اڑانے والوں کو دوست نہيں رکھتا 7:31

ميرا مددگار تو خدا ہي ہے جس نے کتاب (برحق) نازل کي. اور نيک لوگوں کا وہي دوستدار ہے 7:196

سن رکھو کہ جو خدا کے دوست ہيں ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے10:62

اور جو لوگ ظالم ہيں، ان کي طرف مائل نہ ہونا، نہيں تو تمہيں (دوزخ کي) آگ آلپٹے گي اور خدا کے سوا تمہارے اور دوست نہيں ہيں. اگر تم ظالموں کي طرف مائل ہوگئے تو پھر تم کو (کہيں سے) مدد نہ مل سکے گي 11:113

(يوسف نے کہا کہ ميں نے) يہ بات اس ليے (پوچھي ہے) کہ عزيز کو يقين ہوجائے کہ ميں نے اس کي پيٹھ پيچھے اس کي (امانت ميں خيانت نہيں کي) اور خدا خيانت کرنے والوں کے مکروں کو روبراہ نہيں کرتا12:52

خدا تو مومنوں سے ان کے دشمنوں کو ہٹاتا رہتا ہے. بےشک خدا کسي خيانت کرنے والے اور کفران نعمت کرنے والے کو دوست نہيں رکھتا. 22:38

قارون موس?ي کي قوم ميں سے تھا اور ان پر تعدّي کرتا تھا. اور ہم نے اس کو اتنے خزانے ديئے تھے کہ اُن کي کنجياں ايک طاقتور جماعت کو اُٹھاني مشکل ہوتيں جب اس سے اس کي قوم نے کہا کہ اترائيے مت. کہ خدا اترانے والوں کو پسند نہيں کرتا 28:76

اور جو (مال) تم کو خدا نے عطا فرمايا ہے اس سے آخرت کي بھلائي طلب کيجئے اور دنيا سے اپنا حصہ نہ بھلائيے اور جيسي خدا نے تم سے بھلائي کي ہے (ويسي) تم بھي (لوگوں سے) بھلائي کرو. اور ملک ميں طالب فساد نہ ہو. کيونکہ خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہيں رکھتا 28:77

جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے اُن کو خدا اپنے فضل سے بدلہ دے گا. بيشک وہ کافروں کو دوست نہيں رکھتا30:45

اور (ازراہ غرور) لوگوں سے گال نہ پھلانا اور زمين ميں اکڑ کر نہ چلنا. کہ خدا کسي اترانے والے خود پسند کو پسند نہيں کرتا 31:18

اور تمہارا مال اور اولاد ايسي چيز نہيں کہ تم کو ہمارا مقرب بنا ديں. ہاں (ہمارا مقرب وہ ہے) جو ايمان لايا اور عمل نيک کرتا رہا. ايسے ہي لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب دگنا بدلہ ملے گا اور وہ خاطر جمع سے بالاخانوں ميں بيٹھے ہوں گے 34:37

اور برائي کا بدلہ تو اسي طرح کي برائي ہے. مگر جو درگزر کرے اور (معاملے کو) درست کردے تو اس کا بدلہ خدا کے ذمے ہے. اس ميں شک نہيں کہ وہ ظلم کرنے والوں کو پسند نہيں کرتا 42:40

يہ خدا کے سامنے تمہارے کسي کام نہيں آئيں گے. اور ظالم لوگ ايک دوسرے کے دوست ہوتے ہيں. اور خدا پرہيزگاروں کا دوست ہے 45:19

اور اگر مومنوں ميں سے کوئي دو فريق آپس ميں لڑ پڑيں تو ان ميں صلح کرا دو. اور اگر ايک فريق دوسرے پر زيادتي کرے تو زيادتي کرنے والے سے لڑو يہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کي طرف رجوع لائے. پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فريق ميں مساوات کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو. کہ خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے 49:9

تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگيا ہو اس کا غم نہ کھايا کرو اور جو تم کو اس نے ديا ہو اس پر اترايا نہ کرو. اور خدا کسي اترانے اور شيخي بگھارنے والے کو دوست نہيں رکھتا 57:23

جن لوگوں نے تم سے دين کے بارے ميں جنگ نہيں کي اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائي اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہيں کرتا. خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے 60:8

جو لوگ خدا کي راہ ميں (ايسے طور پر) پرے جما کر لڑتے کہ گويا سيسہ پلائي ديوار ہيں وہ بےشک محبوب کردگار ہيں 61:4


Back to List View : Arabic Text