(مسلمانو) تم پر (خدا کے رستے ميں) لڑنا فرض کرديا گيا ہے وہ تمہيں ناگوار تو ہوگا مگر عجب نہيں کہ ايک چيز تم کو بري لگے اور وہ تمہارے حق ميں بھلي ہو اور عجب نہيں کہ ايک چيز تم کو بھلي لگے اور وہ تمہارے لئے مضر ہو. اور ان باتوں کو) خدا ہي بہتر جانتا ہے اور تم نہيں جانتے2:216
اور (مسلمانو) خدا کي راہ ميں جہاد کرو اور جان رکھو کہ خدا (سب کچھ) جانتا ہے 2:244
تو جو لوگ آخرت (کو خريدتے اور اس) کے بدلے دنيا کي زندگي کو بيچنا چاہتے ہيں اُن کو چاہيئے کہ خدا کي راہ ميں جنگ کريں اور جو شخص خدا کي راہ ميں جنگ کرے اور شہيد ہوجائے يا غلبہ پائے ہم عنقريب اس کو بڑا ثواب ديں گے 4:74
اور تم کو کيا ہوا ہے کہ خدا کي راہ ميں اور اُن بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کي خاطر نہيں لڑتے جو دعائيں کيا کرتے ہيں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہيں نکال کر کہيں اور لے جا. اور اپني طرف سے کسي کو ہمارا حامي بنا. اور اپني ہي طرف سے کسي کو ہمارا مددگار مقرر فرما 4:75
جو مومن ہيں وہ تو خدا کے لئے لڑتے ہيں اور جو کافر ہيں وہ بتوں کے لئے لڑتے ہيں سو تم شيطان کے مددگاروں سے لڑو. (اور ڈرو مت) کيونکہ شيطان کا داؤ بودا ہوتا ہے 4:76
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہيں ديکھا جن کو (پہلے يہ) حکم ديا گيا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو (جنگ سے) روکے رہو اور نماز پڑھتے رہو اور زکو?ة ديتے رہو پھر جب ان پر جہاد فرض کرديا گيا تو بعض لوگ ان ميں سے لوگوں سے يوں ڈرنے لگے جيسے خدا سے ڈرا کرتے ہيں بلکہ اس سے بھي زيادہ اور بڑبڑانے لگے کہ اے خدا تو نے ہم پر جہاد (جلد) کيوں فرض کرديا تھوڑي مدت اور ہميں کيوں مہلت نہ دي (اے پيغمبر ان س)ے کہہ دو کہ دنيا کا فائدہ بہت تھوڑا ہے اور بہت اچھي چيز تو پرہيزگار کے لئے (نجات) آخرت ہے اور تم پر دھاگے برابر بھي ظلم نہيں کيا جائے گا 4:77
(اے جہاد سے ڈرنے والو) تم کہيں رہو موت تو تمہيں آ کر رہے گي خواہ بڑے بڑے محلوں ميں رہو اور ان لوگوں کو اگر کوئي فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہيں يہ خدا کي طرف سے ہے اور اگر کوئي گزند پہنچتا ہے تو (اے محمد? تم سے) کہتے ہيں کہ يہ گزند آپ کي وجہ سے (ہميں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج وراحت) سب الله ہي کي طرف سے ہے ان لوگوں کو کيا ہوگيا ہے کہ بات بھي نہيں سمجھ سکتے 4:78
تو (اے محمد?) تم خدا کي راہ ميں لڑو تم اپنے سوا کسي کے ذمہ دار نہيں اور مومنوں کو بھي ترغيب دو قريب ہے کہ خدا کافروں کي لڑائي کو بند کردے اور خدا لڑائي کے اعتبار سے بہت سخت ہے اور سزا کے لحاظ سے بھي بہت سخت ہے 4:84
اور (اے پيغمبر) جب تم ان (مجاہدين کے لشکر) ميں ہو اور ان کو نماز پڑھانے لگو تو چاہيئے کہ ان کي ايک جماعت تمہارے ساتھ مسلح ہو کر کھڑي رہے جب وہ سجدہ کرچکيں تو پرے ہو جائيں پھر دوسري جماعت جس نے نماز نہيں پڑھي (ان کي جگہ) آئے اور ہوشيار اور مسلح ہو کر تمہارے ساتھ نماز ادا کرے کافر اس گھات ميں ہيں کہ تم ذرا اپنے ہتھياروں اور سامان سے غافل ہو جاؤ تو تم پر يکبارگي حملہ کرديں اگر تم بارش کے سبب تکليف ميں يا بيمار ہو تو تم پر کچھ گناہ نہيں کہ ہتھيار اتار رکھو مگر ہوشيار ضرور رہنا خدا نے کافروں کے لئے ذلت کا عذاب تيار کر رکھا ہے 4:102
اور کفار کا پيچھا کرنے ميں سستي نہ کرنا اگر تم بےآرام ہوتے ہو تو جس طرح تم بےآرام ہوتے ہو اسي طرح وہ بھي بےآرام ہوتے ہيں اور تم خدا سے ايسي ايسي اميديں رکھتے ہو جو وہ نہيں رکھ سکتے اور خدا سب کچھ جانتا اور (بڑي) حکمت والا ہے 4:104
اے اہل ايمان جب ميدان جنگ ميں کفار سے تمہار مقابلہ ہو تو ان سے پيٹھ نہ پھيرنا8:15
کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بيٹے اور بھائي اور عورتيں اور خاندان کے آدمي اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو خدا اور اس کے رسول سے اور خدا کي راہ ميں جہاد کرنے سے تمہيں زيادہ عزيز ہوں تو ٹھہرے رہو يہاں تک کہ خدا اپنا حکم (يعني عذاب) بھيجے. اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدايت نہيں ديا کرتا 9:24
مومنو! تمہيں کيا ہوا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ خدا کي راہ ميں (جہاد کے ليے) نکلو تو تم (کاہلي کے سبب سے) زمين پر گرے جاتے ہو (يعني گھروں سے نکلنا نہيں چاہتے) کيا تم آخرت (کي نعمتوں) کو چھوڑ کر دينا کي زندگي پر خوش ہو بيٹھے ہو. دنيا کي زندگي کے فائدے تو آخرت کے مقابل بہت ہي کم ہيں 9:38
اور اگر تم نہ نکلو گے تو خدا تم کو بڑي تکليف کا عذاب دے گا. اور تمہاري جگہ اور لوگ پيدا کر دے گا (جو خدا کے پورے فرمانبردار ہوں گے) اور تم اس کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکو گے اور خدا ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے 9:39
تم سبکبار ہو يا گراں بار (يعني مال و اسباب تھوڑا رکھتے ہو يا بہت، گھروں سے) نکل آؤ. اور خدا کے رستے ميں مال اور جان سے لڑو. يہي تمہارے حق ميں اچھا ہے بشرطيکہ سمجھو 9:41
جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائي کي جاتي ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھي لڑيں) کيونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے. اور خدا (ان کي مدد کرے گا وہ) يقيناً ان کي مدد پر قادر ہے 22:39
يہ وہ لوگ ہيں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال ديئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہيں کيا) ہاں يہ کہتے ہيں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے. اور اگر خدا لوگوں کو ايک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں کے) صومعے اور (عيسائيوں کے) گرجے اور (يہوديوں کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کي) مسجديں جن ميں خدا کا بہت سا ذکر کيا جاتا ہے ويران ہوچکي ہوتيں. اور جو شخص خدا کي مدد کرتا ہے خدا اس کي ضرور مدد کرتا ہے. بےشک خدا توانا اور غالب ہے 22:40
اور خدا (کي راہ) ميں جہاد کرو جيسا جہاد کرنے کا حق ہے. اس نے تم کو برگزيدہ کيا ہے اور تم پر دين کي (کسي بات) ميں تنگي نہيں کي. (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہيم کا دين (پسند کيا) اُسي نے پہلے (يعني پہلي کتابوں ميں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب ميں بھي (وہي نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پيغمبر تمہارے بارے ميں شاہد ہوں. اور تم لوگوں کے مقابلے ميں شاہد اور نماز پڑھو اور زکو?ة دو اور خدا کے دين کي (رسي کو) پکڑے رہو. وہي تمہارا دوست ہے. اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے 22:78
اور جب مومنوں نے (کافروں کے) لشکر کو ديکھا تو کہنے لگے يہ وہي ہے جس کا خدا اور اس کے پيغمبر نے ہم سے وعدہ کيا تھا اور خدا اور اس کے پيغمبر نے سچ کہا تھا. اور اس سے ان کا ايمان اور اطاعت اور زيادہ ہوگئي 33:22
جب تم کافروں سے بھڑ جاؤ تو ان کي گردنيں اُڑا دو. يہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائيں ان کو) مضبوطي سے قيد کرلو. پھر اس کے بعد يا تو احسان رکھ کر چھوڑ دينا چاہيئے يا کچھ مال لے کر يہاں تک کہ (فريق مقابل) لڑائي (کے) ہتھيار (ہاتھ سے) رکھ دے. (يہ حکم ياد رکھو) اور اگر خدا چاہتا تو (اور طرح) ان سے انتقام لے ليتا. ليکن اس نے چاہا کہ تمہاري آزمائش ايک (کو) دوسرے سے (لڑوا کر) کرے. اور جو لوگ خدا کي راہ ميں مارے گئے ان کے عملوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا 47:4
(بلکہ) ان کو سيدھے رستے پر چلائے گا اور ان کي حالت درست کر دے گا47:5
اور ان کو بہشت ميں جس سے انہيں شناسا کر رکھا ہے داخل کرے گا47:6
اے اہل ايمان! اگر تم خدا کي مدد کرو گے تو وہ بھي تمہاري مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا 47:7
اور مومن لوگ کہتے ہيں کہ (جہاد کي) کوئي سورت کيوں نازل نہيں ہوتي؟ ليکن جب کوئي صاف معنوں کي سورت نازل ہو اور اس ميں جہاد کا بيان ہو تو جن لوگوں کے دلوں ميں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو ديکھو کہ تمہاري طرف اس طرح ديکھنے لگيں جس طرح کسي پر موت کي بےہوشي (طاري) ہو رہي ہو. سو ان کے لئے خرابي ہے 47:20
(خوب کام تو) فرمانبرداري اور پسنديدہ بات کہنا (ہے) پھر جب (جہاد کي) بات پختہ ہوگئي تو اگر يہ لوگ خدا سے سچے رہنا چاہتے تو ان کے لئے بہت اچھا ہوتا 47:21
اور ہم تو لوگوں کو آزمائيں گے تاکہ جو تم ميں لڑائي کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہيں ان کو معلوم کريں. اور تمہارے حالات جانچ ليں 47:31
نہ تو اندھے پر گناہ ہے (کہ سفر جنگ سے پيچھے رہ جائے) اور نہ لنگڑے پر گناہ ہے اور نہ بيمار پر گناہ ہے. اور جو شخص خدا اور اس کے پيغمبر کے فرمان پر چلے گا خدا اس کو بہشتوں ميں داخل کرے گا جن کے تلے نہريں بہہ رہي ہيں. اور جو روگرداني کرے گا اسے برے دکھ کي سزا دے گا 48:17
خدا نے تم سے بہت سي غنيمتوں کا وعدہ فرمايا کہ تم ان کو حاصل کرو گے سو اس نے غنيمت کي تمہارے لئے جلدي فرمائي اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک ديئے. غرض يہ تھي کہ يہ مومنوں کے لئے (خدا کي) قدرت کا نمونہ ہو اور وہ تم کو سيدھے رستے پر چلائے 48:20
مومن تو وہ ہيں جو خدا اور اس کے رسول پر ايمان لائے پھر شک ميں نہ پڑے اور خدا کي راہ ميں مال اور جان سے لڑے. يہي لوگ (ايمان کے) سچے ہيں49:15
(وہ يہ کہ) خدا پر اور اس کے رسول? پر ايمان لاؤ اور خدا کي راہ ميں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو. اگر سمجھو تو يہ تمہارے حق ميں بہتر ہے 61:11
اے پيغمبر! کافروں اور منافقوں سے لڑو اور ان پر سختي کرو. ان کا ٹھکانا دوزخ ہے. اور وہ بہت بري جگہ ہے 66:9 |