hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

See, What Happened to Those who Denied

Translation by   


تم لوگوں سے پہلے بھي بہت سے واقعات گزر چکے ہيں تو تم زمين کي سير کرکے ديکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کيسا انجام ہوا 3:137

پھر جب انہوں نے اس نصيحت کو جو ان کو گي گئي تھي فراموش کرديا تو ہم نے ان پر ہر چيز کے دروازے کھول ديئے. يہاں تک کہ جب ان چيزوں سے جو ان کو دي گئي تھيں خوب خوش ہوگئے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑ ليا اور وہ اس وقت مايوس ہو کر رہ گئے 6:44

غرض ظالم لوگوں کي جڑ کاٹ دي گئي. اور سب تعريف خدائے رب العالمين ہي کو (سزاوار ہے)6:45

اور کتني ہي بستياں ہيں کہ ہم نے تباہ کر ڈاليں جن پر ہمارا عذاب (يا تو رات کو) آتا تھا جبکہ وہ سوتے تھے يا (دن کو) جب وہ قيلولہ (يعني دوپہر کو آرام) کرتے تھے 7:4

تو جس وقت ان پر عذاب آتا تھا ان کے منہ سے يہي نکلتا تھا کہ (ہائے) ہم (ہائے) ہم (اپنے اوپر) ظلم کرتے رہے7:5

اگر ان بستيوں کے لوگ ايمان لے آتے اور پرہيزگار ہوجاتے. تو ہم ان پر آسمان اور زمين کي برکات (کے دروازے) کھول ديتے مگر انہوں نے تو تکذيب کي. سو ان کے اعمال کي سزا ميں ہم نے ان کو پکڑ ليا 7:96

يہ بستياں ہيں جن کے کچھ حالات ہم تم کو سناتے ہيں. اور ان کے پاس ان کے پيغمبر نشانياں لے کر آئے. مگر وہ ايسے نہيں تھے کہ جس چيز کو پہلے جھٹلا چکے ہوں اسے مان ليں اسي طرح خدا کافروں کے دلوں پر مہر لگا ديتا ہے 7:101

اور ہم نے ان ميں سے اکثروں ميں (عہد کا نباہ) نہيں ديکھا. اور ان ميں اکثروں کو (ديکھا تو) بدکار ہي ديکھا 7:102

جب انہوں نے ان باتوں کو فراموش کرديا جن کي ان کو نصيحت کي گئي تھي تو جو لوگ برائي سے منع کرتے تھے ان کو ہم نے نجات دي اور جو ظلم کرتے تھے ان کو برے عذاب ميں پکڑ ليا کہ نافرماني کئے جاتے تھے7:165

غرض جن اعمال (بد) سے ان کو منع کيا گيا تھا جب وہ ان (پراصرار اور ہمارے حکم سے) گردن کشي کرنے لگے تو ہم نے ان کو حکم ديا کہ ذليل بندر ہوجاؤ7:166

جيسا حال فرعوينوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ويسا ہي ان کا ہوا کہ) انہوں نے خدا کي آيتوں سے کفر کيا تو خدا نےان کے گناہوں کي سزا ميں ان کو پکڑ ليا. بےشک خدا زبردست اور سخت عذاب دينے والا ہے8:52

جيسا حال فرعونيوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ويسا ہي ان کا ہوا) انہوں نے اپنے پروردگار کي آيتوں کو جھٹلايا تو ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈالا اور فرعونيوں کو ڈبو ديا. اور وہ سب ظالم تھے8:54

کيا ان کو ان لوگوں (کے حالات) کي خبر نہيں پہنچي جو ان سے پہلے تھے (يعني) نوح اور عاد اور ثمود کي قوم. اور ابراہيم کي قوم اور مدين والے اور الٹي ہوئي بستيوں والے. ان کے پاس پيغمبر نشانياں لے لے کر آئے. اور خدا تو ايسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا ليکن وہي اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے 9:70

اور تم سے پہلے ہم کئي امتوں کو جب انہوں نے ظلم کا راستہ اختيار کيا ہلاک کرچکے ہيں. اور ان کے پاس پيغمبر کھلي نشانياں لے کر آئے مگر وہ ايسے نہ تھے کہ ايمان لاتے. ہم گنہگار لوگوں کو اسي طرح بدلہ ديا کرتے ہيں 10:13

حقيقت يہ ہے کہ جس چيز کے علم پر يہ قابو نہيں پاسکے اس کو (ناداني سے) جھٹلا ديا اور ابھي اس کي حقيقت ان پر کھلي ہي نہيں. اسي طرح جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے تکذيب کي تھي سو ديکھ لو ظالموں کا انجام کيسا ہوا 10:39

تو آج ہم تيرے بدن کو (دريا سے) نکال ليں گے تاکہ تو پچھلوں کے لئے عبرت ہو. اور بہت سے لوگ ہماري نشانيوں سے بےخبر ہيں 10:92

تو اس دنيا ميں بھي لعنت ان کے پيچھے لگي رہے گي اور قيامت کے دن بھي (لگي رہے گي) ديکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کيا. (اور) سن رکھو ہود کي قوم عاد پر پھٹکار ہے11:60

اور جن لوگوں نے ظلم کيا تھا ان کو چنگھاڑ (کي صورت ميں عذاب) نے آپکڑا تو وہ اپنے گھروں ميں اوندھے پڑے رہ گئے11:67

تو جب ہمارا حکم آيا ہم نے اس (بستي) کو (اُلٹ کر) نيچے اوپر کرديا اور ان پر پتھر کي تہہ بہ تہہ (يعني پےدرپے) کنکرياں برسائيں 11:82

گويا ان ميں کبھي بسے ہي نہ تھے. سن رکھو کہ مدين پر (ويسي ہي) پھٹکار ہے جيسي ثمود پر پھٹکار تھي 11:95

اور تم سے پہلے بھي رسولوں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہيں تو ہم نے کافروں کو مہلت دي پھر پکڑ ليا. سو (ديکھ لو کہ) ہمارا عذاب کيسا تھا 13:32

ان سے پہلے لوگوں نے بھي (ايسي ہي) مکارياں کي تھيں تو خدا (کا حکم) ان کي عمارت کے ستونوں پر آپہنچا اور چھت ان پر ان کے اوپر سے گر پڑي اور (ايسي طرف سے) ان پر عذاب آ واقع ہوا جہاں سے ان کو خيال بھي نہ تھا16:26

اور ان کے پاس ان ہي ميں سے ايک پيغمبر آيا تو انہوں نے اس کو جھٹلايا سو ان کو عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے 16:113

اور جب ہمارا ارادہ کسي بستي کے ہلاک کرنے کا ہوا تو وہاں کے آسودہ لوگوں کو (فواحش پر) مامور کرديا تو وہ نافرمانياں کرتے رہے. پھر اس پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوگيا. اور ہم نے اسے ہلاک کر ڈالا17:16

اور يہ بستياں (جو ويران پڑي ہيں) جب انہوں نے (کفر سے) ظلم کيا تو ہم نے ان کو تباہ کر ديا. اور ان کي تباہي کے لئے ايک وقت مقرر کرديا تھا18:59

اور ہم نے بہت سي بستيوں کو جو ستمگار تھيں ہلاک کر مارا اور ان کے بعد اور لوگ پيدا کرديئے 21:11

جب انہوں نے ہمارے (مقدمہ) عذاب کو ديکھا تو لگے اس سے بھاگنے 21:12

کہنے لگے ہائے شامت بےشک ہم ظالم تھے 21:14

تو وہ ہميشہ اسي طرح پکارتے رہے يہاں تک کہ ہم نے ان کو (کھيتي کي طرح) کاٹ کر (اور آگ کي طرح) بجھا کر ڈھير کرديا21:15

اور مدين کے رہنے والے بھي. اور موسي? بھي تو جھٹلائے جاچکے ہيں ليکن ميں کافروں کو مہلت ديتا رہا پھر ان کو پکڑ ليا. تو (ديکھ لو) کہ ميرا عذاب کيسا (سخت) تھا 22:44

اور بہت سي بستياں ہيں کہ ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھيں. سو وہ اپني چھتوں پر گري پڑي ہيں. اور (بہت سے) کنوئيں بےکار اور (بہت سے) محل ويران پڑے ہيں22:45

اور بہت سي بستياں ہيں کہ ميں ان کو مہلت ديتا رہا اور وہ نافرمان تھيں. پھر ميں نے ان کو پکڑ ليا. اور ميري طرف ہي لوٹ کر آنا ہے 22:48

فرمايا کہ يہ تھوڑے ہي عرصے ميں پشيمان ہو کر رہ جائيں گے 23:40

تو ان کو (وعدہ? برحق کے مطابق) زور کي آواز نے آپکڑا، تو ہم نے ان کو کوڑا کرڈالا. پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے 23:41

اور عاد اور ثمود اور کنوئيں والوں اور ان کے درميان اور بہت سي جماعتوں کو بھي (ہلاک کر ڈالا) 25:38

اور سب کے (سمجھانے کے لئے) ہم نے مثاليں بيان کيں اور (نہ ماننے پر) سب کا تہس نہس کرديا 25:39

اور يہ کافر اس بستي پر بھي گزر چکے ہيں جس پر بري طرح کا مينہ برسايا گيا تھا. کيا وہ اس کو ديکھتے نہ ہوں گے. بلکہ ان کو (مرنے کے بعد) جي اُٹھنے کي اميد ہي نہيں تھي. 25:40

تو انہوں نے ہود کو جھٹلايا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا. بےشک اس ميں نشاني ہے. اور ان ميں اکثر ايمان لانے والے نہيں تھے 26:139

اور ہم نے بہت سي بستيوں کو ہلاک کر ڈالا جو اپني (فراخي) معيشت ميں اترا رہے تھے. سو يہ اُن کے مکانات ہيں جو اُن کے بعد آباد ہي نہيں ہوئے مگر بہت کم. اور اُن کے پيچھے ہم ہي اُن کے وارث ہوئے28:58

اور تمہارا پروردگار بستيوں کو ہلاک نہيں کيا کرتا. جب تک اُن کے بڑے شہر ميں پيغمبر نہ بھيج لے جو اُن کو ہماري آيتيں پڑھ پڑھ کر سنائے اور ہم بستيوں کو ہلاک نہيں کيا کرتے مگر اس حالت ميں کہ وہاں کے باشندے ظالم ہوں28:59

اور عاد اور ثمود کو بھي (ہم نے ہلاک کر ديا) چنانچہ اُن کے (ويران گھر) تمہاري آنکھوں کے سامنے ہيں اور شيطان نے اُن کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے اور ان کو (سيدھے) رستے سے روک ديا. حالانکہ وہ ديکھنے والے (لوگ )تھے 29:38

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھي (ہلاک کر ديا) اور اُن کے پاس موس?ي کھلي نشاني لےکر آئے تو وہ ملک ميں مغرور ہوگئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے 29:39

تو ہم نے سب کو اُن کے گناہوں کے سبب پکڑ ليا. سو ان ميں کچھ تو ايسے تھے جن پر ہم نے پتھروں کا مينھہ برسايا. اور کچھ ايسے تھے جن کو چنگھاڑ نے آپکڑا اور کچھ ايسے تھے جن کو ہم نے زمين ميں دھنسا ديا. اور کچھ ايسے تھے جن کو غرق کر ديا اور خدا ايسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا ليکن وہي اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے 29:40

کيا اُن کو اس (امر )سے ہدايت نہ ہوئي کہ ہم نے اُن سے پہلے بہت سي اُمتوں کو جن کے مقامات سکونت ميں يہ چلتے پھرتے ہيں ہلاک کر ديا. بيشک اس ميں نشانياں ہيں. تو يہ سنتے کيوں نہيں32:26

ہم نے ان سے پہلے بہت سي اُمتوں کو ہلاک کرديا تو وہ (عذاب کے وقت) لگے فرياد کرنے اور وہ رہائي کا وقت نہيں تھا 38:3

ان سے پہلے نوح کي قوم اور عاد اور ميخوں والا فرعون (اور اس کي قوم کے لوگ) بھي جھٹلا چکے ہيں 38:12

اور ثمود اور لوط کي قوم اور بن کے رہنے والے بھي. يہي وہ گروہ ہيں 38:13

(ان) سب نے پيغمبروں کو جھٹلايا تو ميرا عذاب (ان پر) آ واقع ہوا 38:14

جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھي تکذيب کي تھي تو ان پر عذاب ايسي جگہ سے آگيا کہ ان کو خبر ہي نہ تھي39:25

کيا انہوں نے زمين ميں سير نہيں کي تاکہ ديکھ ليتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کيسا ہوا. وہ ان سے زور اور زمين ميں نشانات (بنانے) کے لحاظ سے کہيں بڑھ کر تھے تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب پکڑ ليا. اور ان کو خدا (کے عذاب) سے کوئي بھي بچانے والا نہ تھا 40:21

يہ اس لئے کہ ان کے پاس پيغمبر کھلي دليليں لاتے تھے تو يہ کفر کرتے تھے سو خدا نے ان کو پکڑ ليا. بےشک وہ صاحب قوت (اور) سخت عذاب دينے والا ہے 40:22

کيا ان لوگوں نے زمين ميں سير نہيں کي تاکہ ديکھتے جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کيسا ہوا. (حالانکہ) وہ ان سے کہيں زيادہ طاقتور اور زمين ميں نشانات (بنانے) کے اعتبار سے بہت بڑھ کر تھے. تو جو کچھ وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آيا 40:82

اور جب ان کے پيغمبر ان کے پاس کھلي نشانياں لے کر آئے تو جو علم (اپنے خيال ميں) ان کے پاس تھا اس پر اترانے لگے اور جس چيز سے تمسخر کيا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھيرا 40:83

پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب ديکھ ليا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے واحد پر ايمان لائے اور جس چيز کو اس کے ساتھ شريک بناتے تھے اس سے نامعتقد ہوئے 40:84

ليکن جب وہ ہمارا عذاب ديکھ چکے (اس وقت) ان کے ايمان نے ان کو کچھ بھي فائدہ نہ ديا. (يہ) خدا کي عادت (ہے) جو اس کے بندوں (کے بارے) ميں چلي آتي ہے. اور وہاں کافر گھاٹے ميں پڑ گئے 40:85

تو جو ان ميں سخت زور والے تھے ان کو ہم نے ہلاک کرديا اور اگلے لوگوں کي حالت گزر گئي 43:8

اور تمہارے اردگرد کي بستيوں کو ہم نے ہلاک کر ديا. اور بار بار (اپني) نشانياں ظاہر کرديں تاکہ وہ رجوع کريں 46:27

تو جن کو ان لوگوں نے تقرب (خدا) کے سوا معبود بنايا تھا انہوں نے ان کي کيوں مدد نہ کي. بلکہ وہ ان (کے سامنے) سے گم ہوگئے. اور يہ ان کا جھوٹ تھا اور يہي وہ افتراء کيا کرتے تھے 46:28

کيا انہوں نے ملک ميں سير نہيں کي تاکہ ديکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کيسا ہوا؟ خدا نے ان پر تباہي ڈال دي. اور اسي طرح کا (عذاب) ان کافروں کو ہوگا 47:10

اور بہت سي بستياں تمہاري بستي سے جس (کے باشندوں نے تمہيں وہاں) سے نکال ديا زور وقوت ميں کہيں بڑھ کر تھيں ہم نے ان کا ستياناس کرديا اور ان کا کوئي مددگار نہ ہوا 47:13

ان سے پہلے نوح کي قوم اور کنوئيں والے اور ثمود جھٹلا چکے ہيں 50:12

اور عاد اور فرعون اور لوط کے بھائي 50:13

اور بن کے رہنے والے اور تُبّع کي قوم. (غرض) ان سب نے پيغمبروں کو جھٹلايا تو ہمارا وعيد (عذاب) بھي پورا ہو کر رہا 50:14

اور ہم نے ان سے پہلے کئي اُمتيں ہلاک کر ڈاليں. وہ ان سے قوت ميں کہيں بڑھ کر تھے وہ شہروں ميں گشت کرنے لگے. کيا کہيں بھاگنے کي جگہ ہے؟50:36

اور ان سے پہلے قوم نوح? کو بھي. کچھ شک نہيں کہ وہ لوگ بڑے ہي ظالم اور بڑے ہي سرکش تھے53:52

اور اسي نے الٹي ہوئي بستيوں کو دے پٹکا53:53

اور بہت سي بستيوں (کے رہنے والوں)نے اپنے پروردگار اور اس کے پيغمبروں کے احکام سے سرکشي کي تو ہم نے ان کو سخت حساب ميں پکڑ ليا اور ان پر (ايسا) عذاب نازل کيا جو نہ ديکھا تھا نہ سنا 65:8

سو انہوں نے اپنے کاموں کي سزا کا مزہ چکھ ليا اور ان کا انجام نقصان ہي تو تھا 65:9

اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھي جھٹلايا تھا سو (ديکھ لو کہ) ميرا کيسا عذاب ہوا 67:18

سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کرديئے گئے69:5

رہے عاد تو ان کا نہايت تيز آندھي سے ستياناس کرديا گيا69:6

خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس ميں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے ديکھے جيسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے 69:7

بھلا تو ان ميں سے کسي کو بھي باقي ديکھتا ہے؟ 69:8

اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹي بستيوں ميں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے 69:9

انہوں نے اپنے پروردگار کے پيغمبر کي نافرماني کي تو خدا نے بھي ان کو بڑا سخت پکڑا 69:10

بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے 85:17

(يعني) فرعون اور ثمود کا 85:18

کيا تم نے نہيں ديکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کيا کيا89:6

(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد 89:7

کہ تمام ملک ميں ايسے پيدا نہيں ہوئے تھے 89:8

اور ثمود کے ساتھ (کيا کيا) جو وادئِ (قري?) ميں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے 89:9

اور فرعون کے ساتھ (کيا کيا) جو خيمے اور ميخيں رکھتا تھا 89:10

يہ لوگ ملکوں ميں سرکش ہو رہے تھے 89:11

اور ان ميں بہت سي خرابياں کرتے تھے 89:12

تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کيا 89:13

بے شک تمہارا پروردگار تاک ميں ہے 89:14


Back to List View : Arabic Text