(اور ديکھنا) شيطان (کا کہنا نہ ماننا وہ) تمہيں تنگ دستي کا خوف دلاتا اور بےحيائي کے کام کر نے کو کہتا ہے. اور خدا تم سے اپني بخشش اور رحمت کا وعدہ کرتا ہے. اور خدا بڑي کشائش والا (اور) سب کچھ جاننے والا ہے2:268
يہ (خوف دلانے والا) تو شيطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو اگر تم مومن ہو تو ان سے مت ڈرنا اور مجھ ہي سے ڈرتے رہنا 3:175
جو لوگ پرہيزگار ہيں جب ان کو شيطان کي طرف سے کوئي وسوسہ پيدا ہوتا ہے تو چونک پڑتے ہيں اور (دل کي آنکھيں کھول کر) ديکھنے لگتے ہيں 7:201
اور ہم نے تم سے پہلے کوئي رسول اور نبي نہيں بھيجا مگر (اس کا يہ حال تھا کہ) جب وہ کوئي آرزو کرتا تھا تو شيطان اس کي آرزو ميں (وسوسہ) ڈال ديتا تھا. تو جو (وسوسہ) شيطان ڈالتا ہے خدا اس کو دور کرديتا ہے. پھر خدا اپني آيتوں کو مضبوط کرديتا ہے. اور خدا علم والا اور حکمت والا ہے22:52
غرض (اس سے) يہ ہے کہ جو (وسوسہ) شيطان ڈالتا ہے اس کو ان لوگوں کے لئے جن کے دلوں ميں بيماري ہے اور جن کے دل سخت ہيں ذريعہ آزمائش ٹھہرائے. بےشک ظالم پرلے درجے کي مخالفت ميں ہيں22:53
ميں نے ديکھا کہ وہ اور اس کي قوم خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہيں اور شيطان نے ان کے اعمال انہيں آراستہ کر دکھائے ہيں اور ان کو رستے سے روک رکھا ہے پس وہ رستے پر نہيں آئے 27:24
اور اگر تمہيں شيطان کي جانب سے کوئي وسوسہ پيدا ہو تو خدا کي پناہ مانگ ليا کرو. بےشک وہ سنتا جانتا ہے41:36
جو لوگوں کے دلوں ميں وسوسے ڈالتا ہے114:5
خواہ) وہ جنّات ميں سے (ہو) يا انسانوں ميں سے)114:6 |