hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Battles between Muslims and Mushriks

Translation by   


تمہارے ليے دو گروہوں ميں جو (جنگ بدر کے دن) آپس ميں بھڑ گئے (قدرت خدا کي عظيم الشان) نشاني تھي ايک گروہ (مسلمانوں کا تھا وہ) خدا کي راہ ميں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ (کافروں کا تھا وہ) ان کو اپني آنکھوں سے اپنے سے دگنا مشاہدہ کر رہا تھا اور خدا اپني نصرت سے جس کو چاہتا ہے مدد ديتا ہے جو اہل بصارت ہيں ان کے ليے اس (واقعے) ميں بڑي عبرت ہے 3:13

اور خدا نے جنگِ بدر ميں بھي تمہاري مدد کي تھي اور اس وقت بھي تم بے سرو وسامان تھے پس خدا سے ڈرو (اور ان احسانوں کو ياد کرو) تاکہ شکر کرو 3:123

جب تم مومنوں سے يہ کہہ (کر ان کے دل بڑھا) رہے تھے کہ کيا يہ کافي نہيں کہ پروردگار تين ہزار فرشتے نازل کر کے تمہيں مدد دے 3:124

ہاں اگر تم دل کو مضبوط رکھو اور (خدا سے) ڈرتے رہو اور کافر تم پر جوش کے ساتھ دفعتہً حملہ کرديں تو پروردگار پانچ ہزار فرشتے جن پر نشان ہوں گے تمہاري مدد کو بھيجے گا3:125

اور اس مدد کو خدا نے تمھارے ليے (ذريعہ?) بشارت بنايا يعني اس ليے کہ تمہارے دلوں کو اس سے تسلي حاصل ہو ورنہ مدد تو خدا ہي کي ہے جو غالب (اور) حکمت والا ہے3:126

جس وقت تم (مدينے سے) قريب کے ناکے پر تھے اور کافر بعيد کے ناکے پر اور قافلہ تم سے نيچے (اتر گيا) تھا. اور اگر تم (جنگ کے ليے) آپس ميں قرارداد کرليتے تو وقت معين (پر جمع ہونے) ميں تقديم وتاخير ہو جاتي. ليکن خدا کو منظور تھا کہ جو کام ہو کر رہنے والا تھا اسے کر ہي ڈالے تاکہ جو مرے بصيرت پر (يعني يقين جان کر) مرے اور جو جيتا رہے وہ بھي بصيرت پر (يعني حق پہچان کر) جيتا رہے. اور کچھ شک نہيں کہ خدا سنتا جانتا ہے 8:42

اس وقت خدا نے تمہيں خواب ميں کافروں کو تھوڑي تعداد ميں دکھايا. اور اگر بہت کر کے دکھاتا تو تم لوگ جي چھوڑ ديتے اور (جو) کام (درپيش تھا اس) ميں جھگڑنے لگتے ليکن خدا نے (تمہيں اس سے) بچا ليا. بےشک وہ سينوں کي باتوں تک سے واقف ہے 8:43

اور اس وقت جب تم ايک دوسرے کے مقابل ہوئے تو کافروں کو تمہاري نظروں ميں تھوڑا کر کے دکھاتا تھا اور تم کو ان کي نگاہوں ميں تھوڑا کر کے دکھاتا تھا تاکہ خدا کو جو کام منظور کرنا تھا اسے کر ڈالے. اور سب کاموں کا رجوع خدا کي طرف ہے 8:44

اور جب شيطانوں نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کر کے دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں ميں کوئي تم پر غالب نہ ہوگا اور ميں تمہارا رفيق ہوں (ليکن) جب دونوں فوجيں ايک دوسرے کے مقابل صف آراء ہوئيں تو پسپا ہو کر چل ديا اور کہنے لگا کہ مجھے تم سے کوئي واسطہ نہيں. ميں تو ايسي چيزيں ديکھ رہا ہوں جو تم نہيں ديکھ سکتے. مجھے تو خدا سے ڈر لگتا ہے. اور خدا سخت عذاب کرنے والا ہے 8:48

اس وقت منافق اور (کافر) جن کے دلوں ميں مرض تھا کہتے تھے کہ ان لوگوں کو ان کے دين نے مغرور کر رکھا ہے اور جو شخص خدا پر بھروسہ رکھتا ہے تو خدا غالب حکمت والا ہے 8:49

اب خدا نے تم پر سے بوجھ ہلکا کر ديا اور معلوم کرليا کہ (ابھي) تم ميں کسي قدر کمزوري ہے. پس اگر تم ميں ايک سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب رہيں گے. اور اگر ايک ہزار ہوں گے تو خدا کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہيں گے. اور خدا ثابت قدم رہنے والوں کا مدد گار ہے8:66

بھلا مشرکوں کے ليے (جنہوں نے عہد توڑ ڈالا) خدا اور اس کے رسول کے نزديک عہد کيونکر (قائم) رہ سکتا ہے ہاں جن لوگوں کے ساتھ تم نے مسجد محترم (يعني خانہ کعبہ) کے نزديک عہد کيا ہے اگر وہ (اپنے عہد پر) قائم رہيں تو تم بھي اپنے قول وقرار (پر) قائم رہو. بےشک خدا پرہيز گاروں کو دوست رکھتا ہے 9:7

خدا نے بہت سے موقعوں پر تم کو مدد دي ہے اور (جنگ) حنين کے دن. جب تم کو اپني (جماعت کي) کثرت پر غرّہ تھا تو وہ تمہارے کچھ بھي کام نہ آئي. اور زمين باوجود (اتني بڑي) فراخي کے تم پر تنگ ہوگئي پھر تم پيٹھ پھير کر پھر گئے9:25

پھر خدا نے اپنے پيغمبر پر اور مومنوں پر اپني طرف سے تسکين نازل فرمائي (اور تمہاري مدد کو فرشتوں کے) لشکر جو تمہيں نظر نہيں آتے تھے (آسمان سے) اُتارے اور کافروں کو عذاب ديا. اور کفر کرنے والوں کي يہي سزا ہے9:26

اور جو کافر تھے اُن کو خدا نے پھير ديا وہ اپنے غصے ميں (بھرے ہوئے تھے) کچھ بھلائي حاصل نہ کر سکے. اور خدا مومنوں کو لڑائي کے بارے ميں کافي ہوا. اور خدا طاقتور (اور) زبردست ہے33:25

اور اہل کتاب ميں سے جنہوں نے اُن کي مدد کي تھي اُن کو اُن کے قلعوں سے اُتار ديا اور اُن کے دلوں ميں دہشت ڈال دي. تو کتنوں کو تم قتل کر ديتے تھے اور کتنوں کو قيد کرليتے تھے33:26

اور اُن کي زمين اور ان کے گھروں اور ان کے مال کا اور اس زمين کا جس ميں تم نے پاؤں بھي نہيں رکھا تھا تم کو وارث بنا ديا. اور خدا ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے 33:27


Back to List View : Arabic Text