hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Those, Who Left Their Homes for Allah(swt)

Translation by   


جو لوگ ايمان لائے اور خدا کے لئے وطن چھوڑ گئے اور (کفار سے) جنگ کرتے رہے وہي خدا کي رحمت کے اميدوار ہيں. اور خدا بخشنے والا (اور) رحمت کرنے والا ہے 2:218

تو ان کے پرردگار نے ان کي دعا قبول کر لي (اور فرمايا) کہ ميں کسي عمل کرنے والے کے عمل کو مرد ہو يا عورت ضائع نہيں کرتا تم ايک دوسرے کي جنس ہو تو جو لوگ ميرے ليے وطن چھوڑ گئے اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور لڑے اور قتل کيے گئے ميں ان کے گناہ دور کردوں گا اور ان کو بہشتوں ميں داخل کروں گا جن کے نيچے نہريں بہ رہي ہيں (يہ) خدا کے ہاں سے بدلہ ہے اور خدا کے ہاں اچھا بدلہ ہے 3:195

اور جو شخص خدا کي راہ ميں گھر بار چھوڑ جائے وہ زمين ميں بہت سي جگہ اور کشائش پائے گا اور جو شخص خدا اور رسول کي طرف ہجرت کرکے گھر سے نکل جائے پھر اس کو موت آپکڑے تو اس کا ثواب خدا کے ذمے ہوچکا اور خدا بخشنے والا اور مہربان ہے 4:100

جو لوگ ايمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اور خدا کي راہ ميں اپنے مال اور جان سے لڑے وہ اور جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دي اور ان کي مدد کي وہ آپس ميں ايک دوسرے کے رفيق ہيں. اور جو لوگ ايمان تو لے آئے ليکن ہجرت نہيں کي تو جب تک وہ ہجرت نہ کريں تم کو ان کي رفاقت سے کچھ سروکار نہيں. اور اگر وہ تم سے دين (کے معاملات) ميں مدد طلب کريں تو تم کو مدد کرني لازم ہوگي. مگر ان لوگوں کے مقابلے ميں کہ تم ميں اور ان ميں (صلح کا) عہد ہو (مدد نہيں کرني چاہيئے) اور خدا تمہارے سب کاموں کو ديکھ رہا ہے 8:72

اور جو لوگ ايمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اور خدا کي راہ ميں لڑائياں کرتے رہے اور جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دي اور ان کي مدد کي. يہي لوگ سچے مسلمان ہيں. ان کے ليے (خدا کے ہاں) بخشش اور عزت کي روزي ہے 8:74

اور جو لوگ بعد ميں ايمان لائے اور وطن سے ہجرت کرگئے اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کرتے رہے وہ بھي تم ہي ميں سے ہيں. اور رشتہ دار خدا کے حکم کي رو سے ايک دوسرے کے زيادہ حقدار ہيں. کچھ شک نہيں کہ خدا ہر چيز سے واقف ہے 8:75

جو لوگ ايمان لائے اور وطن چھوڑ گئے اور خدا کي راہ ميں مال اور جان سے جہاد کرتے رہے. خدا کے ہاں ان کے درجے بہت بڑے ہيں. اور وہي مراد کو پہنچنے والے ہيں 9:20

ليکن پيغمبر اور جو لوگ ان کے ساتھ ايمان لائے سب اپنے مال اور جان سے لڑے. انہيں لوگوں کے ليے بھلائياں ہيں. اور يہي مراد پانے والے ہيں 9:88

اور جن لوگوں نے ظلم سہنے کے بعد خدا کے ليے وطن چھوڑا ہم ان کو دنيا ميں اچھا ٹھکانا ديں گے. اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے. کاش وہ (اسے) جانتے 16:41

پھر جن لوگوں نے ايذائيں اٹھانے کے بعد ترک وطن کيا. پھر جہاد کئے اور ثابت قدم رہے تمہارا پروردگار ان کو بےشک ان (آزمائشوں) کے بعد بخشنے والا (اور ان پر) رحمت کرنے والا ہے 16:110

اور جن لوگوں نے خدا کي راہ ميں ہجرت کي پھر مارے گئے يا مر گئے. ان کو خدا اچھي روزي دے گا. اور بےشک خدا سب سے بہتر رزق دينے والا ہے22:58

وہ ان کو ايسے مقام ميں داخل کرے گا جسے وہ پسند کريں گے. اور خدا تو جاننے والا (اور) بردبار ہے22:59


Back to List View : Arabic Text