hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Responding To Aggression

Translation by   


مومنو! خدا کے نام کي چيزوں کي بےحرمتي نہ کرنا اور نہ ادب کے مہينے کي اور نہ قرباني کے جانوروں کي اور نہ ان جانوروں کي (جو خدا کي نذر کر ديئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں ميں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کي جو عزت کے گھر (يعني بيت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کي خوشنودي کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختيار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کي دشمني اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والي مسجد سے روکا تھا تمہيں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زيادتي کرنے لگو اور (ديکھو) نيکي اور پرہيزگاري کے کاموں ميں ايک دوسرے کي مدد کيا کرو اور گناہ اور ظلم کي باتوں ميں مدد نہ کيا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو. کچھ شک نہيں کہ خدا کا عذاب سخت ہے 5:2

يہ (بات خدا کے ہاں ٹھہر چکي ہے) اور جو شخص (کسي کو) اتني ہي ايذا دے جتني ايذا اس کو دي گئي پھر اس شخص پر زيادتي کي جائے تو خدا اس کي مدد کرے گا. بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے22:60

مگر جو لوگ ايمان لائے اور نيک کام کئے اور خدا کو بہت ياد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام ليا اور ظالم عنقريب جان ليں گے کہ کون سي جگہ لوٹ کر جاتے ہيں 26:227

اور برائي کا بدلہ تو اسي طرح کي برائي ہے. مگر جو درگزر کرے اور (معاملے کو) درست کردے تو اس کا بدلہ خدا کے ذمے ہے. اس ميں شک نہيں کہ وہ ظلم کرنے والوں کو پسند نہيں کرتا 42:40

اور جس پر ظلم ہوا ہو اگر وہ اس کے بعد انتقام لے تو ايسے لوگوں پر کچھ الزام نہيں 42:41


Back to List View : Arabic Text