hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Gives Us Water

Translation by   


اور وہي تو ہے جو اپني رحمت (يعني مينھ) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبري (بنا کر) بھيجتا ہے. يہاں تک کہ جب وہ بھاري بھاري بادلوں کو اٹھا لاتي ہے تو ہم اس کو ايک مري ہوئي بستي کي طرف ہانک ديتے ہيں. پھر بادل سے مينھ برساتے ہيں. پھر مينھ سے ہر طرح کے پھل پيدا کرتے ہيں. اسي طرح ہم مردوں کو (زمين سے) زندہ کرکے باہر نکال ليں گے. (يہ آيات اس ليے بيان کي جاتي ہيں) تاکہ تم نصيحت پکڑو7:57

وہي تو ہے جس نے آسمان سے پاني برسايا جسے تم پيتے ہو اور اس سے درخت بھي (شاداب ہوتے ہيں) جن ميں تم اپنے چارپايوں کو چراتے ہو 16:10

اسي پاني سے وہ تمہارے ليے کھيتي اور زيتون اور کھجور اور انگور (اور بےشمار درخت) اُگاتا ہے. اور ہر طرح کے پھل (پيدا کرتا ہے) غور کرنے والوں کے ليے اس ميں (قدرتِ خدا کي بڑي) نشاني ہے 16:11

کيا تم نہيں ديکھتے کہ خدا آسمان سے مينہ برساتا ہے تو زمين سرسبز ہوجاتي ہے. بےشک خدا باريک بين اور خبردار ہے22:63

اور ہم ہي نے آسمان سے ايک اندازے کے ساتھ پاني نازل کيا. پھر اس کو زمين ميں ٹھہرا ديا اور ہم اس کے نابود کردينے پر بھي قادر ہيں 23:18

اور وہي تو ہے جو اپني رحمت کے مينھہ کے آگے ہواؤں کو خوش خبري بنا کر بھيجتا ہے. اور ہم آسمان سے پاک (اور نتھرا ہوا) پاني برساتے ہيں 25:48

تاکہ اس سے شہر مردہ (يعني زمين افتادہ) کو زندہ کرديں اور پھر اسے بہت سے چوپايوں اور آدميوں کو جو ہم نے پيدا کئے ہيں پلاتے ہيں 25:49

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان سے پاني کس نے نازل فرمايا پھر اس سے زمين کو اس کے مرنے کے بعد (کس نے) زندہ کيا تو کہہ ديں گے کہ خدا نے. کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے. ليکن ان ميں اکثر نہيں سمجھتے29:63

اور وہي تو ہے جو لوگوں کے نااميد ہوجانے کے بعد مينہ برساتا اور اپني رحمت (يعني بارش) کي برکت کو پھيلا ديتا ہے. اور وہ کارساز اور سزاوار تعريف ہے 42:28

اور آسمان سے برکت والا پاني اُتارا اور اس سے باغ وبستان اُگائے اور کھيتي کا اناج 50:9


Back to List View : Arabic Text