hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Gives Life and Death

Translation by   


اور جب ابراہيم نے (خدا سے) کہا کہ اے پروردگار مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کيونکر زندہ کرے گا. خدا نے فرمايا کيا تم نے (اس بات کو) باور نہيں کيا. انہوں نے کہا کيوں نہيں. ليکن (ميں ديکھنا) اس لئے (چاہتا ہوں) کہ ميرا دل اطمينان کامل حاصل کرلے. خدا نے فرمايا کہ چار جانور پکڑوا کر اپنے پاس منگا لو (اور ٹکڑے ٹکڑے کرادو) پھر ان کا ايک ٹکڑا ہر ايک پہاڑ پر رکھوا دو پھر ان کو بلاؤ تو وہ تمہارے پاس دوڑتے چلے آئيں گے. اور جان رکھو کہ خدا غالب اور صاحب حکمت ہے.2:260

اور کسي شخص ميں طاقت نہيں کہ خدا کے حکم کے بغير مر جائے (اس نے موت کا) وقت مقرر کر کے لکھ رکھا ہے اور جو شخص دنيا ميں (اپنے اعمال کا) بدلہ چاہے اس کو ہم يہيں بدلہ دے ديں گے اور جو آخرت ميں طالبِ ثواب ہو اس کو وہاں اجر عطا کريں گے اور ہم شکر گزاروں کو عنقريب (بہت اچھا) صلہ ديں گے3:145

پھر خدا نے غم ورنج کے بعد تم پر تسلي نازل فرمائي (يعني) نيند کہ تم ميں سے ايک جماعت پر طاري ہو گئي اور کچھ لوگ جن کو جان کے لالے پڑ رہے تھے خدا کے بارے ميں ناحق (ايام) کفر کے سے گمان کرتے تھے اور کہتے تھے بھلا ہمارے اختيار کي کچھ بات ہے؟ تم کہہ دو کہ بےشک سب باتيں خدا ہي کے اختيار ميں ہيں يہ لوگ (بہت سي باتيں) دلوں ميں مخفي رکھتے ہيں جو تم پر ظاہر نہيں کرتے تھے کہتے تھے کہ ہمارے بس کي بات ہوتي تو ہم يہاں قتل ہي نہ کيے جاتے کہہ دو کہ اگر تم اپنے گھروں ميں بھي ہوتے تو جن کي تقدير ميں مارا جانا لکھا تھا وہ اپني اپني قتل گاہوں کي طرف ضرور نکل آتے اس سے غرض يہ تھي کہ خدا تمہارے سينوں کي باتوں کو آزمائے اور جو کچھ تمہارے دلوں ميں ہے اس کو خالص اور صاف کر دے اور خدا دلوں کي باتوں سے خوب واقف ہے3:154

بے شک خدا ہي دانے اور گٹھلي کو پھاڑ کر (ان سے درخت وغيرہ) اگاتا ہے وہي جاندار کو بے جان سے نکالتا ہے اور وہي بےجان کا جاندار سے نکالنے والا ہے. يہي تو خدا ہے. پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو 6:95

اور ہر ايک فرقے کے ليے (موت کا) ايک وقت مقرر ہے. جب وہ آ جاتا ہے تو نہ تو ايک گھڑي دير کرسکتے ہيں نہ جلدي 7:34

اسي کے پاس تم سب کو لوٹ کر جانا ہے. خدا کا وعدہ سچا ہے. وہي خلقت کو پہلي بار پيدا کرتا ہے. پھر وہي اس کو دوبارہ پيدا کرے گا تاکہ ايمان والوں اور نيک کام کرنے والوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے. اور جو کافر ہيں ان کے ليے پينے کو نہايت گرم پاني اور درد دينے والا عذاب ہوگا کيوں کہ (خدا سے) انکار کرتے تھے 10:4

کہہ دو کہ ميں اپنے نقصان اور فائدے کا بھي کچھ اختيار نہيں رکھتا. مگر جو خدا چاہے. ہر ايک امت کے ليے (موت کا) ايک وقت مقرر ہے. جب وہ وقت آجاتا ہے تو ايک گھڑي بھي دير نہيں کرسکتے اور نہ جلدي کرسکتے ہيں 10:49

وہي جان بخشتا اور (وہي) موت ديتا ہے اور تم لوگ اسي کي طرف لوٹ کر جاؤ گے10:56

اور ہم ہي حيات بخشتے اور ہم ہي موت ديتے ہيں. اور ہم سب کے وارث (مالک) ہيں 15:23

ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے. اور ہم تو لوگوں کو سختي اور آسودگي ميں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہيں. اور تم ہماري طرف ہي لوٹ کر آؤ گے21:35

اور وہي تو ہے جس نے تم کو حيات بخشي. پھر تم کو مارتا ہے. پھر تمہيں زندہ بھي کرے گا. اور انسان تو بڑا ناشکر ہے22:66

اور وہي ہے جو زندگي بخشتا ہے اور موت ديتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسي کا تصرف ہے، کيا تم سمجھتے نہيں 23:80

وہي زندے کو مردے سے نکالتا اور (وہي) مردے کو زندے سے نکالتا ہے اور( وہي) زمين کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے. اور اسي طرح تم (دوبارہ زمين ميں سے) نکالے جاؤ گے 30:19

اور وہي تو ہے جو خلقت کو پہلي دفعہ پيدا کرتا ہے پھر اُسے دوبارہ پيدا کرے گا. اور يہ اس کو بہت آسان ہے. اور آسمانوں اور زمين ميں اس کي شان بہت بلند ہے. اور وہ غالب حکمت والا ہے 30:27

خدا ہي تو ہے جس نے تم کو پيدا کيا پھر تم کو رزق ديا پھر تمہيں مارے گا. پھر زندہ کرے گا. بھلا تمہارے (بنائے ہوئے) شريکوں ميں بھي کوئي ايسا ہے جو ان کاموں ميں سے کچھ کر سکے. وہ پاک ہے اور (اس کي شان) ان کے شريکوں سے بلند ہے 30:40

تو (اے ديکھنے والے) خدا کي رحمت کي نشانيوں کي طرف ديکھ کہ وہ کس طرح زمين کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے. بيشک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے. اور وہ ہر چيز پر قادر ہے30:50

کہہ دو کہ موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر کيا گيا ہے تمہاري روحيں قبض کر ليتا ہے پھر تم اپنے پروردگار کي طرف لوٹائے جاؤ گے 32:11

کہہ دو کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلي بار پيدا کيا تھا. اور وہ سب قسم کا پيدا کرنا جانتا ہے 36:79

وہي تو ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے. پھر جب وہ کوئي کام کرنا (اور کسي کو پيدا کرنا) چاہتا ہے تو اس سے کہہ ديتا ہے کہ ہوجا تو وہ جاتا ہے40:68

اور (اے بندے يہ) اسي کي قدرت کے نمونے ہيں کہ تو زمين کو دبي ہوئي (يعني خشک) ديکھتا ہے. جب ہم اس پر پاني برسا ديتے ہيں تو شاداب ہوجاتي اور پھولنے لگتي ہے تو جس نے زمين کو زندہ کيا وہي مردوں کو زندہ کرنے والا ہے. بےشک وہ ہر چيز پر قادر ہے 41:39

(يہ سب کچھ) بندوں کو روزي دينے کے لئے (کيا ہے) اور اس (پاني) سے ہم نے شہر مردہ (يعني زمين افتادہ) کو زندہ کيا. (بس) اسي طرح (قيامت کے روز) نکل پڑنا ہے 50:11

کيا ہم پہلي بار پيدا کرکے تھک گئے ہيں؟ (نہيں) بلکہ يہ ازسرنو پيدا کرنے ميں شک ميں (پڑے ہوئے) ہيں50:15

ہم ہي تو زندہ کرتے ہيں اور ہم ہي مارتے ہيں اور ہمارے ہي پاس لوٹ کر آنا ہے 50:43

آسمانوں اور زمين کي بادشاہي اسي کي ہے. (وہي) زندہ کرتا اور مارتا ہے. اور وہ ہر چيز پر قادر ہے 57:2

اور جب کسي کي موت آجاتي ہے تو خدا اس کو ہرگز مہلت نہيں ديتا اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے 63:11

اسي نے موت اور زندگي کو پيدا کيا تاکہ تمہاري آزمائش کرے کہ تم ميں کون اچھے عمل کرتا ہے. اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے 67:2

پھر اسي ميں تمہيں لوٹا دے گا اور (اسي سے) تم کو نکال کھڑا کرے گا 71:18

وہي پہلي دفعہ پيدا کرتا ہے اور وہي دوبارہ( زندہ) کرے گا 85:13


Back to List View : Arabic Text