اور جو اپني شرمگاہوں کي حفاظت کرتے ہيں23:5
مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپني نظريں نيچي رکھا کريں اور اپني شرم گاہوں کي حفاظت کيا کريں. يہ ان کے لئے بڑي پاکيزگي کي بات ہے اور جو کام يہ کرتے ہيں خدا ان سے خبردار ہے 24:30
اور مومن عورتوں سے بھي کہہ دو کہ وہ بھي اپني نگاہيں نيچي رکھا کريں اور اپني شرم گاہوں کي حفاظت کيا کريں اور اپني آرائش (يعني زيور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے ديا کريں مگر جو ان ميں سے کھلا رہتا ہو. اور اپنے سينوں پر اوڑھنياں اوڑھے رہا کريں اور اپنے خاوند اور باپ اور خسر اور بيٹيوں اور خاوند کے بيٹوں اور بھائيوں اور بھتيجيوں اور بھانجوں اور اپني (ہي قسم کي) عورتوں اور لونڈي غلاموں کے سوا نيز ان خدام کے جو عورتوں کي خواہش نہ رکھيں يا ايسے لڑکوں کے جو عورتوں کے پردے کي چيزوں سے واقف نہ ہوں (غرض ان لوگوں کے سوا) کسي پر اپني زينت (اور سنگار کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے ديں. اور اپنے پاؤں (ايسے طور سے زمين پر) نہ ماريں (کہ جھنکار کانوں ميں پہنچے اور) ان کا پوشيدہ زيور معلوم ہوجائے. اور مومنو! سب خدا کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پاؤ 24:31
مومنو! تمہارے غلام لونڈياں اور جو بچّے تم ميں سے بلوغ کو نہيں پہنچے تين دفعہ يعني (تين اوقات ميں) تم سے اجازت ليا کريں. (ايک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمي کي دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار ديتے ہو. اور تيسرے عشاء کي نماز کے بعد. (يہ) تين (وقت) تمہارے پردے (کے) ہيں ان کے (آگے) پيچھے (يعني دوسرے وقتوں ميں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر. کہ کام کاج کے لئے ايک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو. اس طرح خدا اپني آيتيں تم سے کھول کھول کر بيان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے24:58
اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائيں تو ان کو بھي اسي طرح اجازت ليني چاہيئے جس طرح ان سے اگلے (يعني بڑے آدمي) اجازت حاصل کرتے رہے ہيں. اس طرح خدا تم سے اپني آيتيں کھول کھول کر سناتا ہے. اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے24:59
اور بڑي عمر کي عورتيں جن کو نکاح کي توقع نہيں رہي، اور وہ کپڑے اتار کر سر ننگا کرليا کريں تو ان پر کچھ گناہ نہيں بشرطيکہ اپني زينت کي چيزيں نہ ظاہر کريں. اور اس سے بھي بچيں تو يہ ان کے حق ميں بہتر ہے. اور خدا سنتا اور جانتا ہے24:60
اور اپنے گھروں ميں ٹھہري رہو اور جس طرح (پہلے) جاہليت (کے دنوں) ميں اظہار تجمل کرتي تھيں اس طرح زينت نہ دکھاؤ. اور نماز پڑھتي رہو اور زکو?ة ديتي رہو اور خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرتي رہو. اے (پيغمبر کے) اہل بيت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکي (کا ميل کچيل) دور کردے اور تمہيں بالکل پاک صاف کردے 33:33
عورتوں پر اپنے باپوں سے (پردہ نہ کرنے ميں) کچھ گناہ نہيں اور نہ اپنے بيٹوں سے اور نہ اپنے بھائيوں سے اور نہ اپنے بھتيجوں سے اور نہ اپنے بھانجوں سے نہ اپني (قسم کي) عورتوں سے اور نہ لونڈيوں سے. اور (اے عورتو) خدا سے ڈرتي رہو. بےشک خدا ہر چيز سے واقف ہے33:55
اے پيغمبر اپني بيويوں اور بيٹيوں اور مسلمانوں کي عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کريں تو) اپنے (مونہوں) پر چادر لٹکا (کر گھونگھٹ نکال) ليا کريں. يہ امر ان کے لئے موجب شناخت (وامتياز) ہوگا تو کوئي ان کو ايذا نہ دے گا. اور خدا بخشنے والا مہربان ہے33:59 |