اور خدا ہي تو ہے جس نے باغ پيدا کئے چھتريوں پر چڑھائے ہوئے بھي اور جو چھتريوں پر نہيں چڑھائے ہوئے وہ بھي اور کھجور اور کھيتي جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہيں اور زيتون اور انار جو (بعض باتوں ميں) ايک دوسرے سے ملتے ہيں جب يہ چيزيں پھليں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھيتي) کاٹو تو خدا کا حق بھي اس ميں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بيجا اڑانے والوں کو دوست نہيں رکھتا 6:141
اور زمين ميں کئي طرح کے قطعات ہيں. ايک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور کے باغ اور کھيتي اور کھجور کے درخت. بعض کي بہت سي شاخيں ہوتي ہيں اور بعض کي اتني نہيں ہوتيں (باوجود يہ کہ) پاني سب کو ايک ہي ملتا ہے. اور ہم بعض ميوؤں کو بعض پر لذت ميں فضيلت ديتے ہيں. اس ميں سمجھنے والوں کے ليے بہت سي نشانياں ہيں 13:4
اسي پاني سے وہ تمہارے ليے کھيتي اور زيتون اور کھجور اور انگور (اور بےشمار درخت) اُگاتا ہے. اور ہر طرح کے پھل (پيدا کرتا ہے) غور کرنے والوں کے ليے اس ميں (قدرتِ خدا کي بڑي) نشاني ہے 16:11
پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے، ان ميں تمہارے لئے بہت سے ميوے پيدا ہوتے ہيں. اور ان ميں سے تم کھاتے بھي ہو 23:19
اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول 55:12 |