hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Noah(pbuh), His People Were Drowned By Flood

Translation by   


ہم نے نوح کو ان کي قوم کي طرف بھيجا تو انہوں نے (ان سے کہا) اے ميري برادري کے لوگو خدا کي عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئي معبود نہيں. مجھے تمہارے بارے ميں بڑے دن کے عذاب کا (بہت ہي) ڈر ہے7:59

تو جو ان کي قوم ميں سردار تھے وہ کہنے لگے کہ ہم تمہيں صريح گمراہي ميں (مبتلا) ديکھتے ہيں7:60

انہوں نے کہا اے قوم مجھ ميں کسي طرح کي گمراہي نہيں ہے بلکہ ميں پروردگار عالم کا پيغمبر ہوں7:61

تمہيں اپنے پروردگار کے پيغام پہنچاتا ہوں اور تمہاري خيرخواہي کرتا ہوں اور مجھ کو خدا کي طرف سے ايسي باتيں معلوم ہيں جن سے تم بےخبر ہو7:62

کيا تم کو اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم ميں سے ايک شخص کے ہاتھ تمہارے پروردگار کي طرف سے تمہارے پاس نصيحت آئي تاکہ وہ تم کو ڈرائے اور تاکہ تم پرہيزگار بنو اور تاکہ تم پر رحم کيا جائے 7:63

مگر ان لوگوں نے ان کي تکذيب کي. تو ہم نے نوح کو اور جو ان کے ساتھ کشتي ميں سوار تھے ان کو تو بچا ليا اور جن لوگوں نے ہماري آيتوں کو جھٹلايا تھا انہيں غرق کر ديا. کچھ شک نہيں کہ وہ اندھے لوگ تھے7:64

اور ان کو نوح کا قصہ پڑھ کر سنادو. جب انہوں نے اپني قوم سے کہا کہ اے قوم! اگر تم کو ميرا تم ميں رہنا اور خدا کي آيتوں سے نصيحت کرنا ناگوار ہو تو ميں خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں. تم اپنے شريکوں کے ساتھ مل کر ايک کام (جو ميرے بارے ميں کرنا چاہو) مقرر کرلو اور وہ تمہاري تمام جماعت (کو معلوم ہوجائے اور کسي) سے پوشيدہ نہ رہے اور پھر وہ کام ميرے حق ميں کر گزرو اور مجھے مہلت نہ دو 10:71

اور اگر تم نے منہ پھير ليا تو (تم جانتے ہو کہ) ميں نے تم سے کچھ معاوضہ نہيں مانگا. ميرا معاوضہ تو خدا کے ذمے ہے. اور مجھے حکم ہوا ہے کہ ميں فرمانبرداروں ميں رہوں 10:72

ليکن ان لوگوں نے ان کي تکذيب کي تو ہم نے ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ کشتي ميں سوار تھے سب کو (طوفان سے) بچا ليا اور انہيں (زمين ميں) خليفہ بناديا اور جن لوگوں نے ہماري آيتوں کو جھٹلايا ان کو غرق کر ديا تو ديکھ لو کہ جو لوگ ڈرائے گئے تھے ان کا کيا انجام ہوا 10:73

اور ہم نے نوح کو ان کي قوم کي طرف بھيجا (تو انہوں نے ان سے کہا) کہ ميں تم کو کھول کھول کر ڈر سنانے اور پيغام پہنچانے آيا ہوں11:25

کہ خدا کے سوا کسي کي عبادت نہ کرو. مجھے تمہاري نسبت عذاب اليم کا خوف ہے11:26

تو ان کي قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ ہم تم کو اپنے ہي جيسا ايک آدمي ديکھتے ہيں اور يہ بھي ديکھتے ہيں کہ تمہارے پيرو وہي لوگ ہوئے ہيں جو ہم ميں ادني? درجے کے ہيں. اور وہ بھي رائے ظاہر سے (نہ غوروتعمق سے) اور ہم تم ميں اپنے اوپر کسي طرح کي فضيلت نہيں ديکھتے بلکہ تمہيں جھوٹا خيال کرتے ہيں 11:27

انہوں نے کہا کہ اے قوم! ديکھو تو اگر ميں اپنے پروردگار کي طرف سے دليل (روشن) رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت بخشي ہو جس کي حقيقت تم سے پوشيدہ رکھي گئي ہے. تو کيا ہم اس کے ليے تمہيں مجبور کرسکتے ہيں اور تم ہو کہ اس سے ناخوش ہو رہے ہو 11:28

اور اے قوم! ميں اس (نصيحت) کے بدلے تم سے مال وزر کا خواہاں نہيں ہوں، ميرا صلہ تو خدا کے ذمے ہے اور جو لوگ ايمان لائے ہيں، ميں ان کو نکالنے والا بھي نہيں ہوں. وہ تو اپنے پروردگار سے ملنے والے ہيں ليکن ميں ديکھتا ہوں کہ تم لوگ ناداني کر رہے ہو 11:29

اور برادران ملت! اگر ميں ان کو نکال دوں تو (عذاب) خدا سے (بچانے کے ليے) کون ميري مدد کرسکتا ہے. بھلا تم غور کيوں نہيں کرتے؟ 11:30

ميں نہ تم سے يہ کہتا ہوں کہ ميرے پاس خدا کے خزانے ہيں اور نہ يہ کہ ميں غيب جانتا ہوں اور نہ يہ کہتا ہوں کہ ميں فرشتہ ہوں اور نہ ان لوگوں کي نسبت جن کو تم حقارت کي نظر سے ديکھتے ہو يہ کہتا ہوں کہ خدا ان کو بھلائي (يعني اعمال کي جزائے نيک) نہيں دے گا جو ان کے دلوں ميں ہے اسے خدا خوب جانتا ہے. اگر ميں ايسا کہوں تو بےانصافوں ميں ہوں 11:31

انہوں نے کہا کہ نوح تم نے ہم سے جھگڑا تو کيا اور جھگڑا بھي بہت کيا. ليکن اگر سچے ہو تو جس چيز سے ہميں ڈراتے ہو وہ ہم پر لا نازل کرو 11:32

نوح نے کہا کہ اس کو خدا ہي چاہے گا تو نازل کرے گا. اور تم (اُس کو کسي طرح) ہرا نہيں سکتے 11:33

اور نوح کي طرف وحي کي گئي کہ تمہاري قوم ميں جو لوگ ايمان (لاچکے)، ان کے سوا کوئي اور ايمان نہيں لائے گا تو جو کام يہ کر رہے ہيں ان کي وجہ سے غم نہ کھاؤ11:36

اور ايک کشتي ہمارے حکم سے ہمارے روبرو بناؤ. اور جو لوگ ظالم ہيں ان کے بارے ميں ہم سے کچھ نہ کہنا کيونکہ وہ ضرور غرق کرديئے جائيں گے 11:37

تو نوح نے کشتي بناني شروع کردي. اور جب ان کي قوم کے سردار ان کے پاس سے گزرتے تو ان سے تمسخر کرتے. وہ کہتے کہ اگر تم ہم سے تمسخر کرتے ہو تو جس طرح تم ہم سے تمسخر کرتے ہو اس طرح (ايک وقت) ہم بھي تم سے تمسخر کريں گے 11:38

اور تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ کس پر عذاب آتا ہے اور جو اسے رسوا کرے گا اور کس پر ہميشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے 11:39

يہاں تک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور تنور جوش مارنے لگا تو ہم نے نوح کو حکم ديا کہ ہر قسم (کے جانداروں) ميں سے جوڑا جوڑا (يعني) دو (دو جانور. ايک ايک نر اور ايک ايک مادہ) لے لو اور جس شخص کي نسبت حکم ہوچکا ہے (کہ ہلاک ہوجائے گا) اس کو چھوڑ کر اپنے گھر والوں کو جو ايمان لايا ہو اس کو کشتي ميں سوار کر لو اور ان کے ساتھ ايمان بہت ہي کم لوگ لائے تھے 11:40

(نوح نے) کہا کہ خدا کا نام لے کر (کہ اسي کے ہاتھ ميں اس کا) چلنا اور ٹھہرنا (ہے) اس ميں سوار ہوجاؤ. بےشک ميرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے 11:41

اور وہ ان کو لے کر (طوفان کي) لہروں ميں چلنے لگي. (لہريں کيا تھيں) گويا پہاڑ (تھے) اس وقت نوح نے اپنے بيٹے کو کہ جو (کشتي سے) الگ تھا، پکارا کہ بيٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں ميں شامل نہ ہو 11:42

اس نے کہا کہ ميں (ابھي) پہاڑ سے جا لگوں گا، وہ مجھے پاني سے بچالے گا. انہوں نے کہا کہ آج خدا کے عذاب سے کوئي بچانے والا نہيں (اور نہ کوئي بچ سکتا ہے) مگر جس پر خدا رحم کرے. اتنے ميں دونوں کے درميان لہر آحائل ہوئي اور وہ ڈوب کر رہ گيا 11:43

اور حکم ديا گيا کہ اے زمين اپنا پاني نگل جا اور اے آسمان تھم جا. تو پاني خشک ہوگيا اور کام تمام کرديا گيا اور کشي کوہ جودي پر جا ٹھہري. اور کہہ ديا گيا کہ بےانصاف لوگوں پر لعنت 11:44

اور نوح نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا کہ پروردگار ميرا بيٹا بھي ميرے گھر والوں ميں ہے (تو اس کو بھي نجات دے) تيرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بہتر حاکم ہے11:45

خدا نے فرمايا کہ نوح وہ تيرے گھر والوں ميں نہيں ہے وہ تو ناشائستہ افعال ہے تو جس چيز کي تم کو حقيقت معلوم نہيں ہے اس کے بارے ميں مجھ سے سوال ہي نہ کرو. اور ميں تم کو نصيحت کرتا ہوں کہ نادان نہ بنو11:46

نوح نے کہا پروردگار ميں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ايسي چيز کا تجھ سے سوال کروں جس کي حقيقت مجھے معلوم نہيں. اور اگر تو مجھے نہيں بخشے گا اور مجھ پر رحم نہيں کرے گا تو ميں تباہ ہوجاؤں گا 11:47

حکم ہوا کہ نوح ہماري طرف سے سلامتي اور برکتوں کے ساتھ (جو) تم پر اور تمہارے ساتھ کي جماعتوں پر (نازل کي گئي ہيں) اتر آؤ. اور کچھ اور جماعتيں ہوں گي جن کو ہم (دنيا کے فوائد سے) محظوظ کريں گے پھر ان کو ہماري طرف سے عذاب اليم پہنچے گا 11:48

اور ہم نے نوح کے بعد بہت سي اُمتوں کو ہلاک کر ڈالا. اور تمہارا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے اور ديکھنے والا کافي ہے 17:17

اور نوح (کا قصہ بھي ياد کرو) جب (اس سے) پيشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کي دعا قبول فرمائي اور ان کو اور ان کے ساتھيوں کو بڑي گھبراہٹ سے نجات دي 21:76

اور جو لوگ ہماري آيتوں کي تکذيب کرتے تھے ان پر نصرت بخشي. وہ بےشک برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو غرق کرديا 21:77

اور ہم نے نوح کو ان کي قوم کي طرف بھيجا تو انہوں نے ان سے کہا کہ اے قوم! خدا ہي کي عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئي معبود نہيں، کيا تم ڈرتے نہيں 23:23

تو ان کي قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ يہ تو تم ہي جيسا آدمي ہے. تم پر بڑائي حاصل کرني چاہتا ہے. اور اگر خدا چاہتا تو فرشتے اُتار ديتا. ہم نے اپنے اگلے باپ دادا ميں تو يہ بات کبھي سني نہيں تھي 23:24

اس آدمي کو تو ديوانگي (کا عارضہ) ہے تو اس کے بارے ميں کچھ مدت انتظار کرو23:25

نوح نے کہا کہ پروردگار انہوں نے مجھے جھٹلايا ہے تو ميري مدد کر23:26

پس ہم نے ان کي طرف وحي بھيجي کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ايک کشتي بناؤ. پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پاني سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حيوانات) ميں جوڑا جوڑا (يعني نر اور مادہ) دو دو کشتي ميں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھي، سو ان کے جن کي نسبت ان ميں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہوچکا ہے. اور ظالموں کے بارے ميں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو ديئے جائيں گے 23:27

اور جب تم اور تمہارے ساتھي کشتي ميں بيٹھ جاؤ تو (خدا کا شکر کرنا اور) کہنا کہ سب تعريف خدا ہي کو (سزاوار) ہے. جس نے ہم کو نجات بخشي ظالم لوگوں سے 23:28

اور (يہ بھي) دعا کرنا کہ اے پروردگار ہم کو مبارک جگہ اُتاريو اور تو سب سے بہتر اُتارنے والا ہے 23:29

بےشک اس (قصے) ميں نشانياں ہيں اور ہميں تو آزمائش کرني تھي 23:30

اور نوح کي قوم نے بھي جب پيغمبروں کو جھٹلايا تو ہم نے انہيں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشاني بنا ديا. اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دينے والا عذاب تيار کر رکھا ہے 25:37

قوم نوح نے بھي پيغمبروں کو جھٹلايا 26:105

جب ان سے ان کے بھائي نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کيوں نہيں 26:106

ميں تو تمہارا امانت دار ہوں 26:107

تو خدا سے ڈرو اور ميرا کہا مانو 26:108

اور اس کام کا تم سے کچھ صلہ نہيں مانگتا. ميرا صلہ تو خدائے رب العالمين ہي پر ہے 26:109

تو خدا سے ڈرو اور ميرے کہنے پر چلو 26:110

وہ بولے کہ کيا ہم تم کو مان ليں اور تمہارے پيرو تو رذيل لوگ ہوتے ہيں 26:111

نوح نے کہا کہ مجھے کيا معلوم کہ وہ کيا کرتے ہيں 26:112

ان کا حساب (اعمال) ميرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو 26:113

اور ميں مومنوں کو نکال دينے والا نہيں ہوں 26:114

ميں تو صرف کھول کھول کر نصيحت کرنے والا ہوں26:115

انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کرديئے جاؤ گے26:116

نوح نے کہا کہ پروردگار ميري قوم نے تو مجھے جھٹلا ديا 26:117

سو تو ميرے اور ان کے درميان ايک کھلا فيصلہ کردے اور مجھے اور جو ميرے ساتھ ہيں ان کو بچا لے 26:118

پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتي ميں سوار تھے، ان کو بچا ليا 26:119

پھر اس کے بعد باقي لوگوں کو ڈبو ديا 26:120

بےشک اس ميں نشاني ہے اور ان ميں اکثر ايمان لانے والے نہيں تھے 26:121

اور ہم نے نوح? کو اُن کي قوم کي طرف بھيجا تو وہ ان ميں پچاس برس کم ہزار برس رہے پھر اُن کو طوفان (کے عذاب) نے آپکڑا. اور وہ ظالم تھے 29:14

پھر ہم نے نوح? کو اور کشتي والوں کو نجات دي اور کشتي کو اہل عالم کے لئے نشاني بنا ديا29:15

اور ہم کو نوح نے پکارا سو (ديکھ لو کہ) ہم (دعا کو کيسے) اچھے قبول کرنے والے ہيں 37:75

اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑي مصيبت سے نجات دي 37:76

اور ان کي اولاد کو ايسا کيا کہ وہي باقي رہ گئے 37:77

اور پيچھے آنے والوں ميں ان کا ذکر (جميل باقي) چھوڑ ديا 37:78

يعني) تمام جہان ميں (کہ) نوح پر سلام 37:79

نيکوکاروں کو ہم ايسا ہي بدلہ ديا کرتے ہيں 37:80

بےشک وہ ہمارے مومن بندوں ميں سے تھا 37:81

پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو ديا 37:82

اور اس سے پہلے (ہم) نوح کي قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بےشک وہ نافرمان لوگ تھے51:46

ان سے پہلے نوح? کي قوم نےبھي تکذيب کي تھي تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلايا اور کہا کہ ديوانہ ہے اور انہيں ڈانٹا بھي 54:9

تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کي کہ (بار ال?ہا) ميں (ان کے مقابلے ميں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے 54:10

پس ہم نے زور کے مينہ سے آسمان کے دہانے کھول ديئے 54:11

اور زمين ميں چشمے جاري کرديئے تو پاني ايک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگيا 54:12

اور ہم نے نوح? کو ايک کشتي پر جو تختوں اور ميخوں سے تيار کي گئي تھي سوار کرليا 54:13

وہ ہماري آنکھوں کے سامنے چلتي تھي. (يہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کيا گيا) جس کو کافر مانتے نہ تھے 54:14

اور ہم نے اس کو ايک عبرت بنا چھوڑا تو کوئي ہے کہ سوچے سمجھے؟54:15

سو (ديکھ لو کہ) ميرا عذاب اور ڈرانا کيسا ہوا؟54:16

ہم نے نوح کو ان کي قوم کي طرف بھيجا کہ پيشتر اس کے کہ ان پر درد دينے والا عذاب واقع ہو اپني قوم کو ہدايت کردو 71:1

انہوں نے کہا کہ اے قوم! ميں تم کو کھلے طور پر نصيحت کرتا ہوں 71:2

کہ خدا کي عبات کرو اور اس سے ڈرو اور ميرا کہا مانو 71:3

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور (موت کے) وقت مقررہ تک تم کو مہلت عطا کرے گا. جب خدا کا مقرر کيا ہوگا وقت آجاتا ہے تو تاخير نہيں ہوتي. کاش تم جانتے ہوتے 71:4

جب لوگوں نے نہ مانا تو (نوح? نے) خدا سے عرض کي کہ پروردگار ميں اپني قوم کو رات دن بلاتا رہا71:5

ليکن ميرے بلانے سے وہ اور زيادہ گزير کرتے رہے71:6

جب جب ميں نے ان کو بلايا کہ (توبہ کريں اور) تو ان کو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں ميں انگلياں دے ليں اور کپڑے اوڑھ لئے اور اڑ گئے اور اکڑ بيٹھے 71:7

پھر ميں ان کو کھلے طور پر بھي بلاتا رہا 71:8

اور ظاہر اور پوشيدہ ہر طرح سمجھاتا رہا 71:9

اور کہا کہ اپنے پروردگار سے معافي مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے 71:10

وہ تم پر آسمان سے لگاتار مينہ برسائے گا 71:11

اور مال اور بيٹوں سے تمہاري مدد فرمائے گا اور تمہيں باغ عطا کرے گا اور ان ميں تمہارے لئے نہريں بہا دے گا 71:12

تم کو کيا ہوا ہے کہ تم خدا کي عظمت کا اعتقاد نہيں رکھتے 71:13

حالانکہ اس نے تم کو طرح طرح (کي حالتوں) کا پيدا کيا ہے 71:14

کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا نے سات آسمان کيسے اوپر تلے بنائے ہيں71:15

اور چاند کو ان ميں (زمين کا) نور بنايا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرايا ہے71:16

اور خدا ہي نے تم کو زمين سے پيدا کيا ہے 71:17

(اس کے بعد) نوح نے عرض کي کہ ميرے پروردگار! يہ لوگ ميرے کہنے پر نہيں چلے اور ايسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہيں ديا 71:21

اور وہ بڑي بڑي چاليں چلے 71:22

اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور يغوث اور يعقوب اور نسر کو کبھي ترک نہ کرنا 71:23

پروردگار) انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کرديا ہے. تو تُو ان کو اور گمراہ کردے 71:24

(آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرقاب کرديئے گئے پھر آگ ميں ڈال ديئے گئے. تو انہوں نے خدا کے سوا کسي کو اپنا مددگار نہ پايا71:25

اور (پھر) نوح نے (يہ) دعا کي کہ ميرے پروردگار اگر کسي کافر کو روئے زمين پر بسا نہ رہنے دے71:26

اگر تم ان کو رہنے دے گا تو تيرے بندوں کو گمراہ کريں گے اور ان سے جو اولاد ہوگي وہ بھي بدکار اور ناشکر گزار ہوگي 71:27

اے ميرے پروردگار مجھ کو اور ميرے ماں باپ کو اور جو ايمان لا کر ميرے گھر ميں آئے اس کو اور تمام ايمان والے مردوں اور ايمان والي عورتوں کو معاف فرما اور ظالم لوگوں کے لئے اور زيادہ تباہي بڑھا 71:28


Back to List View : Arabic Text