اور زمين ميں جو چلنے پھرنے والا (حيوان) يا دو پروں سے اڑنے والا جانور ہے ان کي بھي تم لوگوں کي طرح جماعتيں ہيں. ہم نے کتاب (يعني لوح محفوظ) ميں کسي چيز (کے لکھنے) ميں کوتاہي نہيں کي پھر سب اپنے پروردگار کي طرف جمع کئے جائيں گے 6:38
اور اسي کے پاس غيب کي کنجياں ہيں جن کو اس کے سوا کوئي نہيں جانتا. اور اسے جنگلوں اور درياؤں کي سب چيزوں کا علم ہے. اور کوئي پتہ نہيں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمين کے اندھيروں ميں کوئي دانہ اور کوئي ہري اور سوکھي چيز نہيں ہے مگر کتاب روشن ميں (لکھي ہوئي) ہے6:59
اور آسمانوں اور زمين ميں کوئي پوشيدہ چيز نہيں ہے مگر (وہ) کتاب روشن ميں (لکھي ہوئي) ہے 27:75
اور کافر کہتے ہيں کہ (قيامت کي) گھڑي ہم پر نہيں آئے گي. کہہ دو کيوں نہيں (آئے گي) ميرے پروردگار کي قسم وہ تم پر ضرور آکر رہے گي (وہ پروردگار) غيب کا جاننے والا (ہے) ذرہ بھر چيز بھي اس سے پوشيدہ نہيں (نہ) آسمانوں ميں اور نہ زمين ميں اور کوئي چيز ذرے سے چھوٹي يا بڑي ايسي نہيں مگر کتاب روشن ميں (لکھي ہوئي) ہے 34:3
اور خدا ہي نے تم کو مٹي سے پيدا کيا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا ديا. اور کوئي عورت نہ حاملہ ہوتي ہے اور نہ جنتي ہے مگر اس کے علم سے. اور نہ کسي بڑي عمر والے کو عمر زيادہ دي جاتي ہے اور نہ اس کي عمر کم کي جاتي ہے مگر (سب کچھ) کتاب ميں (لکھا ہوا) ہے. بےشک يہ خدا کو آسان ہے 35:11
بےشک ہم مردوں کو زندہ کريں گے اور جو کچھ وہ آگے بھيج چکے اور (جو) ان کے نشان پيچھے رہ گئے ہم ان کو قلمبند کرليتے ہيں. اور ہر چيز کو ہم نے کتاب روشن (يعني لوح محفوظ) ميں لکھ رکھا ہے. 36:12
کوئي مصيبت ملک پر اور خود تم پر نہيں پڑتي مگر پيشتر اس کے کہ ہم اس کو پيدا کريں ايک کتاب ميں (لکھي ہوئي) ہے. (اور) يہ (کام) خدا کو آسان ہے 57:22
سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّين ميں ہيں 83:7
اور تم کيا جانتے ہوں کہ سجّين کيا چيز ہے؟ 83:8
ايک دفتر ہے لکھا ہوا 83:9
(يہ بھي) سن رکھو کہ نيکوکاروں کے اعمال عليين ميں ہيں 83:18
اور تم کو کيا معلوم کہ عليين کيا چيز ہے؟ 83:19
ايک دفتر ہے لکھا ہوا 83:20
جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہيں 83:21
تو جس کا نامہ? (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ ميں ديا جائے گا 84:7
اس سے حساب آسان ليا جائے گا 84:8
اور جس کا نامہ? (اعمال) اس کي پيٹھ کے پيچھے سے ديا جائے گا 84:10
وہ موت کو پکارے گا 84:11 |