hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Ibrahim(pbuh), Prayed for Makkah City

Translation by   


اور جب ہم نے خانہ? کعبہ کو لوگوں کے ليے جمع ہونے اور امن پانے کي جگہ مقرر کيا اور (حکم ديا کہ) جس مقام پر ابراہيم کھڑے ہوئے تھے، اس کو نماز کي جگہ بنا لو. اور ابراہيم اور اسم?عيل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے ليے ميرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو2:125

اور جب ابراہيم نے دعا کي کہ اے پروردگار، اس جگہ کو امن کا شہر بنا اور اس کے رہنے والوں ميں سے جو خدا پر اور روزِ آخرت پر ايمان لائيں، ان کے کھانے کو ميوے عطا کر، تو خدا نے فرمايا کہ جو کافر ہوگا، ميں اس کو بھي کسي قدر متمتع کروں گا، (مگر) پھر اس کو (عذاب) دوزخ کے (بھگتنے کے) ليے ناچار کردوں گا، اور وہ بري جگہ ہے2:126

اور جب ابراہيم نے دعا کي کہ ميرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں کے ليے) امن کي جگہ بنا دے. اور مجھے اور ميري اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کي پرستش کرنے لگيں بچائے رکھ14:35

اے پروردگار انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کيا ہے. سو جس شخص نے ميرا کہا مانا وہ ميرا ہے. اور جس نے ميري نافرماني کي تو تُو بخشنے والا مہربان ہے14:36


Back to List View : Arabic Text