مؤمنوں کو چاہئے کہ مؤمنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بنائيں اور جو ايسا کرے گا اس سے خدا کا کچھ (عہد) نہيں ہاں اگر اس طريق سے تم ان (کے شر) سے بچاؤ کي صورت پيدا کرو (تو مضائقہ نہيں) اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا ہي کي طرف (تم کو) لوٹ کر جانا ہے 3:28
اور خدا نے تم (مومنوں) پر اپني کتاب ميں (يہ حکم) نازل فرمايا ہے کہ جب تم (کہيں) سنو کہ خدا کي آيتوں سے انکار ہورہا ہے اور ان کي ہنسي اڑائي جاتي ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتيں (نہ) کرنے لگيں. ان کے پاس مت بيٹھو. ورنہ تم بھي انہيں جيسے ہوجاؤ گے. کچھ شک نہيں کہ خدا منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ ميں اکھٹا کرنے والا ہے 4:140
اے اہل ايمان! مومنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بناؤ کيا تم چاہتے ہو کہ اپنے اوپر خدا کا صريح الزام لو؟ 4:144
اور جب تم ايسے لوگوں کو ديکھو جو ہماري آيتوں کے بارے ميں بيہودہ بکواس کر رہے ہوں تو ان سے الگ ہوجاؤ يہاں تک کہ اور باتوں ميں مصروف ہوجائيں. اور اگر (يہ بات) شيطان تمہيں بھلا دے تو ياد آنے پر ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بيٹھو6:68
اور پرہيزگاروں پر ان لوگوں کے حساب کي کچھ بھي جواب دہي نہيں ہاں نصيحت تاکہ وہ بھي پرہيزگار ہوں 6:69
اور جن لوگوں کو يہ مشرک خدا کے سوا پکارتے ہيں ان کو برا نہ کہنا کہ يہ بھي کہيں خدا کو بےادبي سے بے سمجھے برا (نہ) کہہ بيٹھيں. اس طرح ہم نے ہر ايک فرقے کے اعمال (ان کي نظروں ميں) اچھے کر دکھائے ہيں. پھر ان کو اپنے پروردگار ک طرف لوٹ کر جانا ہے تب وہ ان کو بتائے گا کہ وہ کيا کيا کرتے تھے 6:108
اسي طرح بہت سے مشرکوں کو ان کے شريکوں نے ان کے بچوں کو جان سے مار ڈالنا اچھا کر دکھايا ہے تاکہ انہيں ہلاکت ميں ڈال ديں اور ان کے دين کو ان پر خلط ملط کر ديں اور اگر خدا چاہتا تو وہ ايسا نہ کرتے تو ان کو چھوڑ دو کہ وہ جانيں اور ان کا جھوٹ 6:137
اگر يہ توبہ کرليں اور نماز پڑھنے اور زکو?ة دينے لگيں تو دين ميں تمہارے بھائي ہيں. اور سمجھنے والے لوگوں کے ليے ہم اپني آيتيں کھول کھول کر بيان کرتے ہيں 9:11
اور اگر عہد کرنے کے بعد اپني قسموں کو توڑ ڈاليں اور تمہارے دين ميں طعنے کرنے لگيں تو ان کفر کے پيشواؤں سے جنگ کرو (يہ يہ بےايمان لوگ ہيں اور) ان کي قسموں کا کچھ اعتبار نہيں ہے. عجب نہيں کہ (اپني حرکات سے) باز آجائيں 9:12
اے اہل ايمان! اگر تمہارے (ماں) باپ اور (بہن) بھائي ايمان کے مقابل کفر کو پسند کريں تو ان سے دوستي نہ رکھو. اور جو ان سے دوستي رکھيں گے وہ ظالم ہيں 9:23
مومنو! مشرک تو پليد ہيں تو اس برس کے بعد وہ خانہ? کعبہ کا پاس نہ جانے پائيں اور اگر تم کو مفلسي کا خوف ہو تو خدا چاہے گا تو تم کو اپنے فضل سے غني کر دے گا. بےشک خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے 9:28
پيغمبر اور مسلمانوں کو شاياں نہيں کہ جب ان پر ظاہر ہوگيا کہ مشرک اہل دوزخ ہيں. تو ان کے ليے بخشش مانگيں گو وہ ان کے قرابت دار ہي ہوں 9:113
مومنو! اگر تم ميري راہ ميں لڑنے اور ميري خوشنودي طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو ميرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ. تم تو ان کو دوستي کے پيغام بھيجتے ہو اور وہ (دين) حق سے جو تمہارے پاس آيا ہے منکر ہيں. اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار خدا تعالي? پر ايمان لائے ہو پيغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہيں. تم ان کي طرف پوشيدہ پوشيدہ دوستي کے پيغام بھيجتے ہو. اور جو کچھ تم مخفي طور پر اور جو علي? الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے. اور جو کوئي تم ميں سے ايسا کرے گا وہ سيدھے راستے سے بھٹک گيا 60:1 |