hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Guides Whom He Wills

Translation by   


(پہلے تو سب) لوگوں کا ايک ہي مذہب تھا (ليکن وہ آپس ميں اختلاف کرنے لگے) تو خدا نے (ان کي طرف) بشارت دينے والے اور ڈر سنانے والے پيغمبر بھيجے اور ان پر سچائي کے ساتھ کتابيں نازل کيں تاکہ جن امور ميں لوگ اختلاف کرتے تھے ان کا ان ميں فيصلہ کردے. اور اس ميں اختلاف بھي انہيں لوگوں نے کيا جن کو کتاب دي گئي تھي باوجود يہ کہ ان کے پاس کھلے ہوئے احکام آچکے تھے (اور يہ اختلاف انہوں نے صرف) آپس کي ضد سے (کيا) تو جس امر حق ميں وہ اختلاف کرتے تھے خدا نے اپني مہرباني سے مومنوں کو اس کي راہ دکھا دي. اور خدا جس کو چاہتا ہے سيدھا رستہ دکھا ديتا ہے 2:213

وہ جس کو چاہتا ہے دانائي بخشتا ہے. اور جس کو دانائي ملي بےشک اس کو بڑي نعمت ملي. اور نصيحت تو وہي لوگ قبول کرتے ہيں جو عقلمند ہيں2:269

وہ اپني رحمت سے جس کو چاہتا ہے خاص کر ليتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے 3:74

اور بعض بعض کو ان کے باپ دادا اور اولاد اور بھائيوں ميں سے بھي. اور ان کو برگزيدہ بھي کيا تھا اور سيدھا رستہ بھي دکھايا تھا 6:87

يہ خدا کي ہدايت ہے اس پر اپنے بندوں ميں سے جسے چاہے چلائے. اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے سب ضائع ہوجاتے 6:88

تو جس شخص کو خدا چاہتا ہے کہ ہدايت بخشے اس کا سينہ اسلام کے ليے کھول ديتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سينہ تنگ اور گھٹا ہوا کر ديتا ہے گويا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اس طرح خدا ان لوگوں پر جو ايمان نہيں لاتے عذاب بھيجتا ہے6:125

ايک فريق کو تو اس نے ہدايت دي اور ايک فريق پر گمراہي ثابت ہوچکي. ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر شيطانوں کو رفيق بنا ليا اور سمجھتے (يہ) ہيں کہ ہدايت ياب ہيں 7:30

جس کو خدا ہدايت دے وہي راہ ياب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو ايسے ہي لوگ نقصان اٹھانے والے ہيں 7:178

اور خدا سلامتي کے گھر کي طرف بلاتا ہے. اور جس کو چاہتا ہے سيدھا راستہ دکھاتا ہے10:25

اور اسي طرح ہم نے اس قرآن کو اُتارا ہے (جس کي تمام) باتيں کھلي ہوئي (ہيں) اور يہ (ياد رکھو) کہ خدا جس کو چاہتا ہے ہدايات ديتا ہے22:16

ہم ہي نے روشن آيتيں نازل کيں ہيں اور خدا جس کو چاہتا ہے سيدھے رستے کي طرف ہدايات کرتا ہے24:46

(اے محمد?) تم جس کو دوست رکھتے ہو اُسے ہدايت نہيں کر سکتے بلکہ خدا ہي جس کو چاہتا ہے ہدايت کرتا ہے اور وہ ہدايت پانيوالوں کو خوب جانتا ہے28:56

اور تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے پيدا کرتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) برگزيدہ کرليتا ہے. ان کو اس کا اختيار نہيں ہے. يہ جو شرک کرتے ہيں خدا اس سے پاک وبالاتر ہے 28:68

اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کي ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا ديں گے. اور خدا تو نيکو کاروں کے ساتھ ہے29:69

بھلا جس شخص کو اس کے اعمال بد آراستہ کرکے دکھائے جائيں اور وہ ان کو عمدہ سمجھنے لگے تو (کيا وہ نيکوکار آدمي جيسا ہوسکتا ہے). بےشک خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدايت ديتا ہے. تو ان لوگوں پر افسوس کرکے تمہارا دم نہ نکل جائے. يہ جو کچھ کرتے ہيں خدا اس سے واقف ہے 35:8

خدا نے نہايت اچھي باتيں نازل فرمائي ہيں (يعني) کتاب (جس کي آيتيں باہم) ملتي جلتي (ہيں) اور دہرائي جاتي (ہيں) جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہيں ان کے بدن کے (اس سے) رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہيں. پھر ان کے بدن اور دل نرم (ہو کر) خدا کي ياد کي طرف (متوجہ) ہوجاتے ہيں. يہي خدا کي ہدايت ہے وہ اس سے جس کو چاہتا ہے ہدايت ديتا ہے. اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئي ہدايت دينے والا نہيں 39:23

اور جس کو خدا ہدايت دے اس کو کوئي گمراہ کرنے والا نہيں. کيا خدا غالب (اور) بدلہ لينے والا نہيں ہے؟ 39:37

اور اگر خدا چاہتا تو ان کو ايک ہي جماعت کرديتا ليکن وہ جس کو چاہتا ہے اپني رحمت ميں داخل کرليتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئي يار ہے اور نہ مددگار 42:8

کوئي مصيبت نازل نہيں ہوتي مگر خدا کے حکم سے. اور جو شخص خدا پر ايمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدايت ديتا ہے. اور خدا ہر چيز سے باخبر ہے 64:11

اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہيں. اور ان کا شمار کافروں کي آزمائش کے لئے مقرر کيا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب يقين کريں اور مومنوں کا ايمان اور زيادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائيں. اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں ميں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہيں) کہيں کہ اس مثال (کے بيان کرنے) سے خدا کا مقصد کيا ہے؟ اسي طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدايت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئي نہيں جانتا. اور يہ تو بني آدم کے لئے نصيحت ہے 74:31

جس کو چاہتا ہے اپني رحمت ميں داخل کرليتا ہے اور ظالموں کے لئے اس نے دکھ دينے والا عذاب تيار کر رکھا ہے 76:31


Back to List View : Arabic Text