hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, Adultery ,Adulterers

Translation by   


بدکاري کرنے والي عورت اور بدکاري کرنے والا مرد (جب ان کي بدکاري ثابت ہوجائے تو) دونوں ميں سے ہر ايک کو سو درے مارو. اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ايمان رکھتے ہو تو شرع خدا (کے حکم) ميں تمہيں ان پر ہرگز ترس نہ آئے. اور چاہيئے کہ ان کي سزا کے وقت مسلمانوں کي ايک جماعت بھي موجود ہو 24:2

بدکار مرد تو بدکار يا مشرک عورت کے سوا نکاح نہيں کرتا اور بدکار عورت کو بھي بدکار يا مشرک مرد کے سوا اور کوئي نکاح ميں نہيں لاتا اور يہ (يعني بدکار عورت سے نکاح کرنا) مومنوں پر حرام ہے 24:3

اور جو لوگ پرہيزگار عورتوں کو بدکاري کا عيب لگائيں اور اس پر چار گواہ نہ لائيں تو ان کو اسي درے مارو اور کبھي ان کي شہادت قبول نہ کرو. اور يہي بدکردار ہيں 24:4

ہاں جو اس کے بعد توبہ کرليں اور (اپني حالت) سنوار ليں تو خدا (بھي) بخشنے والا مہربان ہے24:5

اور جو لوگ اپني عورتوں پر بدکاري کي تہمت لگائيں اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہوں تو ہر ايک کي شہادت يہ ہے کہ پہلے تو چار بار خدا کي قسم کھائے کہ بےشک وہ سچا ہے24:6

اور پانچويں بار يہ (کہے) کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر خدا کي لعنت 24:7

اور عورت سے سزا کو يہ بات ٹال سکتي ہے کہ وہ پہلے چار بار خدا کي قسم کھائے کہ بےشک يہ جھوٹا ہے 24:8

اور پانچويں دفعہ يوں (کہے) کہ اگر يہ سچا ہو تو مجھ پر خدا کا غضب (نازل ہو) 24:9

اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہيں کہ مومنوں ميں بےحيائي يعني (تہمت بدکاري کي خبر) پھيلے ان کو دنيا اور آخرت ميں دکھ دينے والا عذاب ہوگا. اور خدا جانتا ہے اور تم نہيں جانتے 24:19

ناپاک عورتيں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے. اور پاک عورتيں پاک مردوں کے لئے. اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے. يہ (پاک لوگ) ان (بدگويوں) کي باتوں سے بري ہيں (اور) ان کے لئے بخشش اور نيک روزي ہے24:26


Back to List View : Arabic Text