hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Aysha(RA), People Accused Her

Translation by   


اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کي مہرباني نہ ہوتي تو بہت سي خرابياں پيدا ہوجاتيں. مگر وہ صاحب کرم ہے اور يہ کہ خدا توبہ قبول کرنے والا حکيم ہے 24:10

جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تم ہي ميں سے ايک جماعت ہے اس کو اپنے حق ميں برا نہ سمجھنا. بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے. ان ميں سے جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ ليا اس کے لئے اتنا ہي وبال ہے. اور جس نے ان ميں سے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھايا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا 24:11

جب تم نے وہ بات سني تھي تو مومن مردوں اور عورتوں نے کيوں اپنے دلوں ميں نيک گمان نہ کيا. اور کيوں نہ کہا کہ يہ صريح طوفان ہے 24:12

يہ (افتراء پرداز) اپني بات (کي تصديق) کے (لئے) چار گواہ کيوں نہ لائے. تو جب يہ گواہ نہيں لاسکے تو خدا کے نزديک يہي جھوٹے ہيں 24:13

اور اگر دنيا اور آخرت ميں تم پر خدا کا فضل اور اس کي رحمت نہ ہوتي تو جس بات کا تم چرچا کرتے تھے اس کي وجہ سے تم پر بڑا (سخت) عذاب نازل ہوتا 24:14

جب تم اپني زبانوں سے اس کا ايک دوسرے سے ذکر کرتے تھے اور اپنے منہ سے ايسي بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ علم نہ تھا اور تم اسے ايک ہلکي بات سمجھتے تھے اور خدا کے نزديک وہ بڑي بھاري بات تھي24:15

اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کيوں نہ کہہ ديا کہ ہميں شاياں نہيں کہ ايسي بات زبان پر نہ لائيں. (پروردگار) تو پاک ہے يہ تو (بہت) بڑا بہتان ہے24:16

خدا تمہيں نصيحت کرتا ہے کہ اگر مومن ہو تو پھر کبھي ايسا کام نہ کرنا 24:17

اور خدا تمہارے (سمجھانے کے لئے) اپني آيتيں کھول کھول کر بيان فرماتا ہے. اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے 24:18

اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہيں کہ مومنوں ميں بےحيائي يعني (تہمت بدکاري کي خبر) پھيلے ان کو دنيا اور آخرت ميں دکھ دينے والا عذاب ہوگا. اور خدا جانتا ہے اور تم نہيں جانتے 24:19

اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کي رحمت نہ ہوتي (تو کيا کچھ نہ ہوتا مگر وہ کريم ہے) اور يہ کہ خدا نہايت مہربان اور رحيم ہے 24:20


Back to List View : Arabic Text