hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Those, Who Falsely Accuse, Malign

Translation by   


اور جو شخص کوئي قصور يا گناہ تو خود کرے ليکن اس سے کسي بےگناہ کو مہتم کردے تو اس نے بہتان اور صريح گناہ کا بوجھ اپنے سر پر رکھا 4:112

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے. يا يہ کہے کہ مجھ پر وحي آئي ہے حالانکہ اس پر کچھ بھي وحي نہ آئي ہو اور جو يہ کہے کہ جس طرح کي کتاب خدا نے نازل کي ہے اس طرح کي ميں بھي بنا ليتا ہوں. اور کاش تم ان ظالم (يعني مشرک) لوگوں کو اس وقت ديکھو جب موت کي سختيوں ميں (مبتلا) ہوں اور فرشتے (ان کي طرف عذاب کے لئے) ہاتھ بڑھا رہے ہوں کہ نکالو اپني جانيں. آج تم کو ذلت کے عذاب کي سزا دي جائے گي اس لئے کہ تم خدا پر جھوٹ بولا کرتے تھے اور اس کي آيتوں سے سرکشي کرتے تھے 6:93

اور جب کوئي بے حيائي کا کام کرتے ہيں تو کہتے ہيں کہ ہم نے اپنے بزرگوں کو اسي طرح کرتے ديکھا ہے اور خدا نے بھي ہم کو يہي حکم ديا ہے. کہہ دو خدا بےحيائي کے کام کرنے کا ہرگز حکم نہيں ديتا. بھلا تم خدا کي نسبت ايسي بات کيوں کہتے ہو جس کا تمہيں علم نہيں 7:28

جو لوگ پرہيزگار اور برے کاموں سے بےخبر اور ايمان دار عورتوں پر بدکاري کي تہمت لگاتے ہيں ان پر دنيا وآخرت (دونوں) ميں لعنت ہے. اور ان کو سخت عذاب ہوگا 24:23

(يعني قيامت کے روز) جس دن ان کي زبانيں ہاتھ اور پاؤں سب ان کے کاموں کي گواہي ديں گے 24:24

اس دن خدا ان کو (ان کے اعمال کا) پورا پورا (اور) ٹھيک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا برحق (اور حق کو) ظاہر کرنے والا ہے24:25

اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ايسے کام (کي تہمت سے) جو انہوں نے نہ کيا ہو ايذا ديں تو انہوں نے بہتان اور صريح گناہ کا بوجھ اپنے سر پر رکھا33:58

اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں ميں مرض ہے اور جو مدينے (کے شہر ميں) بري بري خبريں اُڑايا کرتے ہيں (اپنے کردار) سے باز نہ آئيں گے تو ہم تم کو ان کے پيچھے لگا ديں گے پھر وہاں تمہارے پڑوس ميں نہ رہ سکيں گے مگر تھوڑے دن33:60

(وہ بھي) پھٹکارے ہوئے. جہاں پائے گئے پکڑے گئے اور جان سے مار ڈالے گئے33:61

جو لوگ پہلے گزر چکے ہيں ان کے بارے ميں بھي خدا کي يہي عادت رہي ہے. اور تم خدا کي عادت ميں تغير وتبدل نہ پاؤ گے33:62

مومنو تم ان لوگوں جيسے نہ ہونا جنہوں نے موسي? (کو عيب لگا کر) رنج پہنچايا تو خدا نے ان کو بےعيب ثابت کيا. اور وہ خدا کے نزديک آبرو والے تھے33:69

مومنو! اگر کوئي بدکردار تمہارے پاس کوئي خبر لے کر آئے تو خوب تحقيق کرليا کرو (مبادا) کہ کسي قوم کو ناداني سے نقصان پہنچا دو. پھر تم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے49:6


Back to List View : Arabic Text