اور ہم نے ان لوگوں پر ظلم نہيں کيا بلکہ انہوں نے خود اپنے اُوپر ظلم کيا. غرض جب تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا تو جن معبودوں کو وہ خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھي کام نہ آئے. اور تباہ کرنے کے سوا ان کے حق ميں اور کچھ نہ کرسکے 11:101
اور جو شخص ان ميں سے يہ کہے کہ خدا کے سوا ميں معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کي سزا ديں گے اور ظالموں کو ہم ايسي ہي سزا ديا کرتے ہيں 21:29
جن لوگوں نے کفر کيا ان سے پکار کر کہہ ديا جائے گا کہ جب تم (دنيا ميں) ايمان کي طرف بلائے جاتے تھے اور مانتے نہيں تھے تو خدا اس سے کہيں زيادہ بيزار ہوتا تھا جس قدر تم اپنے آپ سے بيزار ہو رہے ہو 40:10
(يعني آگ ميں جلنے والے) گنہگاروں سے 74:41
کہ تم دوزخ ميں کيوں پڑے؟ 74:42
وہ جواب ديں گے کہ ہم نماز نہيں پڑھتے تھے 74:43
اور نہ فقيروں کو کھانا کھلاتے تھے 74:44
اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے74:45
اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے74:46
يہاں تک کہ ہميں موت آگئي 74:47
(تو اس حال ميں) سفارش کرنے والوں کي سفارش ان کے حق ميں کچھ فائدہ نہ دے گي 74:48
اور جس نے بخل کيا اور بےپروا بنا رہا 92:8
اور نيک بات کو جھوٹ سمجھا 92:9
اسے سختي ميں پہنچائيں گے 92:10
اس ميں وہي داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے92:15
جس نے جھٹلايا اور منہ پھيرا92:16 |