hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Unbelievers, Try to Decieve Allah(swt) & The Prophet

Translation by   


اور بعض لوگ ايسے ہيں جو کہتے ہيں کہ ہم خدا پر اور روزِ آخرت پر ايمان رکھتے ہيں حالانکہ وہ ايمان نہيں رکھتے 2:8

يہ (اپنے پندار ميں) خدا کو اور مومنوں کو چکما ديتے ہيں مگر (حقيقت ميں) اپنے سوا کسي کو چکما نہيں ديتے اور اس سے بے خبر ہيں 2:9

ان کے دلوں ميں (کفر کا) مرض تھا. خدا نے ان کا مرض اور زيادہ کر ديا اور ان کے جھوٹ بولنے کے سبب ان کو دکھ دينے والا عذاب ہوگا 2:10

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمين ميں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہيں، ہم تو اصلاح کرنے والے ہيں 2:11

ديکھو يہ بلاشبہ مفسد ہيں، ليکن خبر نہيں رکھتے 2:12

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جس طرح اور لوگ ايمان لے آئے، تم بھي ايمان لے آؤ تو کہتے ہيں، بھلا جس طرح بےوقوف ايمان لے آئے ہيں اسي طرح ہم بھي ايمان لے آئيں؟ سن لو کہ يہي بےوقوف ہيں ليکن نہيں جانتے 2:13

اور يہ لوگ جب مومنوں سے ملتے ہيں تو کہتے ہيں کہ ہم ايمان لے آئے ہيں، اور جب اپنے شيطانوں ميں جاتے ہيں تو (ان سے) کہتے ہيں کہ ہم تمھارے ساتھ ہيں اور (پيروانِ محمد? سے) تو ہم ہنسي کيا کرتے ہيں 2:14

ان (منافقوں) سے خدا ہنسي کرتا ہے اور انہيں مہلت ديئے جاتا ہے کہ شرارت وسرکشي ميں پڑے بہک رہے ہيں2:15

يہ وہ لوگ ہيں جنہوں نے ہدايت چھوڑ کر گمراہي خريدي، تو نہ تو ان کي تجارت ہي نے کچھ نفع ديا اور نہ وہ ہدايت ياب ہي ہوئے2:16

ان کي مثال اس شخص کي سي ہے کہ جس نے (شبِ تاريک ميں) آگ جلائي. جب آگ نے اس کے اردگرد کي چيزيں روشن کيں تو خدا نے ان کي روشني زائل کر دي اور ان کو اندھيروں ميں چھوڑ ديا کہ کچھ نہيں ديکھتے 2:17

(يہ) بہرے ہيں، گونگے ہيں، اندھے ہيں کہ (کسي طرح سيدھے رستے کي طرف) لوٹ ہي نہيں سکتے 2:18

يا ان کي مثال مينہ کي سي ہے کہ آسمان سے (برس رہا ہو اور) اس ميں اندھيرے پر اندھيرا (چھا رہا) ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلي (کوند رہي) ہو تو يہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں ميں انگلياں دے ليں اور الله کافروں کو (ہر طرف سے) گھيرے ہوئے ہے 2:19

قريب ہے کہ بجلي (کي چمک) ان کي آنکھوں (کي بصارت) کو اچک لے جائے. جب بجلي (چمکتي اور) ان پر روشني ڈالي ہے تو اس ميں چل پڑتے ہيں اور جب اندھيرا ہو جاتا ہے تو کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہيں اور اگر الله چاہتا تو ان کے کانوں (کي شنوائي) اور آنکھوں (کي بينائي دونوں) کو زائل کر ديتا ہے. بے شک الله ہر چيز پر قادر ہے 2:20

اور بعض لوگ کہتے ہيں کہ ہم خدا پر اور رسول پر ايمان لائے اور (ان کا) حکم مان ليا پھر اس کے بعد ان ميں سے ايک فرقہ پھر جاتا ہے اور يہ لوگ صاحب ايمان ہي نہيں ہيں 24:47

اور جب ان کو خدا اور اس کے رسول کي طرف بلايا جاتا ہے تاکہ (رسول خدا) ان کا قضيہ چکا ديں تو ان ميں سے ايک فرقہ منہ پھير ليتا ہے 24:48

اگر (معاملہ) حق (ہو اور) ان کو (پہنچتا) ہو تو ان کي طرف مطيع ہو کر چلے آتے ہيں 24:49

کيا ان کے دلوں ميں بيماري ہے يا (يہ) شک ميں ہيں يا ان کو يہ خوف ہے کہ خدا اور اس کا رسول ان کے حق ميں ظلم کريں گے (نہيں) بلکہ يہ خود ظالم ہيں24:50

اور (يہ) خدا کي سخت سخت قسميں کھاتے ہيں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو (سب گھروں سے) نکل کھڑے ہوں. کہہ دو کہ قسميں مت کھاؤ، پسنديدہ فرمانبرداري (درکار ہے). بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے24:53


Back to List View : Arabic Text