hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Obey Allah(swt) & Prophet

Translation by   


(اے پيغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو ميري پيروي کرو خدا بھي تمہيں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 3:31

کہہ دو کہ خدا اور اس کے رسول کا حکم مانو اگر نہ مانيں تو خدا بھي کافروں کو دوست نہيں رکھتا 3:32

اور خدا اور اس کے رسول کي اطاعت کرو تاکہ تم پر رحمت کي جائے 3:132

(يہ تمام احکام) خدا کي حديں ہيں. اور جو شخص خدا اور اس کے پيغمبر کي فرمانبرداري کرے گا خدا اس کو بہشتوں ميں داخل کرے گا جن ميں نہريں بہہ رہي ہيں وہ ان ميں ہميشہ رہيں گے.اور يہ بڑي کاميابي ہے 4:13

اور جو خدا اور اس کے رسول کي نافرماني کرے گا اور اس کي حدوں سے نکل جائے گا اس کو خدا دوزخ ميں ڈالے گا جہاں وہ ہميشہ رہے گا. اور اس کو ذلت کا عذاب ہوگا 4:14

مومنو! خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرو اور جو تم ميں سے صاحب حکومت ہيں ان کي بھي اور اگر کسي بات ميں تم ميں اختلاف واقع ہو تو اگر خدا اور روز آخرت پر ايمان رکھتے ہو تو اس ميں خدا اور اس کے رسول (کے حکم) کي طرف رجوع کرو يہ بہت اچھي بات ہے اور اس کا مآل بھي اچھا ہے4:59

اور ہم نے جو پيغمبر بھيجا ہے اس لئے بھيجا ہے کہ خدا کے فرمان کے مطابق اس کا حکم مانا جائے اور يہ لوگ جب اپنے حق ميں ظلم کر بيٹھے تھے اگر تمہارے پاس آتے اور خدا سے بخشش مانگتے اور رسول (خدا) بھي ان کے لئے بخشش طلب کرتے تو خدا کو معاف کرنے والا (اور) مہربان پاتے4:64

اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول کي اطاعت کرتے ہيں وہ (قيامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر خدا نے بڑا فضل کيا يعني انبياء اور صديق اور شہيد اور نيک لوگ اور ان لوگوں کي رفاقت بہت ہي خوب ہے4:69

جو شخص رسول کي فرمانبرداري کرے گا تو بےشک اس نے خدا کي فرمانبرداري کي اور جو نافرماني کرے گا تو اے پيغمبر تمہيں ہم نے ان کا نگہبان بنا کر نہيں بھيجا 4:80

لوگو! خدا کے پيغمبر تمہارے پاس تمہارے پروردگار کي طرف سے حق بات لے کر آئے ہيں تو (ان پر) ايمان لاؤ (يہي) تمہارے حق ميں بہتر ہے. اور اگر کفر کرو گے تو (جان رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں اور زمين ميں ہے سب خداہي کا ہے اور خدا سب کچھ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے 4:170

اور خدا کي فرمانبرداري اور رسولِ (خدا) کي اطاعت کرتے رہو اور ڈرتے رہو اگر منہ پھيرو گے تو جان رکھو کہ ہمارے پيغمبر کے ذمے تو صرف پيغام کا کھول کر پہنچا دينا ہے 5:92

يہ وہ لوگ ہيں جن کو خدا نے ہدايت دي تھي تو تم انہيں کي ہدايت کي پيروي کرو. کہہ دو کہ ميں تم سے اس (قرآن) کا صلہ نہيں مانگتا. يہ تو جہان کے لوگوں کے لئےمحض نصيحت ہے 6:90

اور يہ کہ ميرا سيدھا رستہ يہي ہے تو تم اسي پر چلنا اور اور رستوں پر نہ چلنا کہ (ان پر چل کر) خدا کے رستے سے الگ ہو جاؤ گے ان باتوں کا خدا تمہيں حکم ديتا ہے تاکہ تم پرہيزگار بنو 6:153

کہہ دو کہ ميرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم ديا ہے. اور يہ کہ ہر نماز کے وقت سيدھا (قبلے کي طرف) رخ کيا کرو اور خاص اسي کي عبادت کرو اور اسي کو پکارو. اس نے جس طرح تم کو ابتداء ميں پيدا کيا تھا اسي طرح تم پھر پيدا ہوگے 7:29

اے نبي آدم! (ہم تم کو يہ نصيحت ہميشہ کرتے رہے ہيں کہ) جب ہمارے پيغمبر تمہارے پاس آيا کريں اور ہماري آيتيں تم کو سنايا کريں (تو ان پر ايمان لايا کرو) کہ جو شخص (ان پر ايمان لا کر خدا سے) ڈرتا رہے گا اور اپني حالت درست رکھے گا تو ايسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے7:35

وہ جو (محمد?) رسول (الله) کي جو نبي اُمي ہيں پيروي کرتے ہيں جن (کے اوصاف) کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجيل ميں لکھا ہوا پاتے ہيں. وہ انہيں نيک کام کا حکم ديتے ہيں اور برے کام سے روکتے ہيں. اور پاک چيزوں کو ان کے ليے حلال کرتے ہيں اور ناپاک چيزوں کو ان پر حرام ٹہراتے ہيں اور ان پر سے بوجھ اور طوق جو ان (کے سر) پر (اور گلے ميں) تھے اتارتے ہيں. تو جو لوگ ان پر ايمان لائے اور ان کي رفاقت کي اور انہيں مدد دي. اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کي پيروي کي. وہي مراد پانے والے ہيں7:157

(اے محمد?) کہہ دو کہ لوگو ميں تم سب کي طرف خدا کا بھيجا ہوا (يعني اس کا رسول) ہوں. (وہ) جو آسمانوں اور زمين کا بادشاہ ہے. اس کے سوا کوئي معبود نہيں وہي زندگاني بخشتا ہے اور وہي موت ديتا ہے. تو خدا پر اور اس کے رسول پيغمبر اُمي پر جو خدا پر اور اس کے تمام کلام پر ايمان رکھتے ہيں ايمان لاؤ اور ان کي پيروي کرو تاکہ ہدايت پاؤ7:158

(اے محمد! مجاہد لوگ) تم سے غنيمت کے مال کے بارے ميں دريافت کرتے ہيں کہ (کيا حکم ہے) کہہ دو کہ غنيمت خدا اور اس کے رسول کا مال ہے. تو خدا سے ڈرو اور آپس ميں صلح رکھو اور اگر ايمان رکھتے ہو تو خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو 8:1

اے ايمان والو! خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور اس سے روگرداني نہ کرو اور تم سنتے ہو 8:20

مومنو! خدا اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو جب کہ رسول خدا تمہيں ايسے کام کے ليے بلاتے ہيں جو تم کو زندگي (جاوداں) بخشتا ہے. اور جان رکھو کہ خدا آدمي اور اس کے دل کے درميان حامل ہوجاتا ہے اور يہ بھي کہ تم سب اس کے روبرو جمع کيے جاؤ گے 8:24

اور خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور آپس ميں جھگڑا نہ کرنا کہ (ايسا کرو گے تو) تم بزدل ہو جاؤ گے اور تمہارا اقبال جاتا رہے گا اور صبر سے کام لو. کہ خدا صبر کرنے والوں کا مددگار ہے 8:46

اور جب کوئي سورت نازل ہوتي ہے کہ خدا پر ايمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ ہو کر لڑائي کرو تو جو ان ميں دولت مند ہيں وہ تم سے اجازت طلب کرتے ہيں اور کہتے ہيں کہ ہميں تو رہنے ہي ديجيئے کہ جو لوگ گھروں ميں رہيں گے ہم بھي ان کے ساتھ رہيں 9:86

اور جو پيغمبر ہم نےتم سے پہلے بھيجے ان کي طرف يہي وحي بھيجي کہ ميرے سوا کوئي معبود نہيں تو ميري ہي عبادت کرو21:25

اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرے گا اور اس سے ڈرے گا تو ايسے لوگ مراد کو پہنچنے والے ہيں 24:52

کہہ دو کہ خدا کي فرمانبرداري کرو اور رسول خدا کے حکم پر چلو. اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چيز کا ادا کرنا) جو ان کے ذمے ہے اور تم پر (اس چيز کا ادا کرنا) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سيدھا رستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف (احکام خدا کا) پہنچا دينا ہے24:54

اور نماز پڑھتے رہو اور زکو?ة ديتے رہو اور پيغمبر خدا کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کي جائے24:56

مومن تو وہ ہيں جو خدا پر اور اس کے رسول پر ايمان لائے اور جب کبھي ايسے کام کے لئے جو جمع ہو کر کرنے کا ہو پيغمبر خدا کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغير چلے نہيں جاتے. اے پيغمبر جو لوگ تم سے اجازت حاصل کرتے ہيں وہي خدا پر اور اس کے رسول پر ايمان رکھتے ہيں. سو جب يہ لوگ تم سے کسي کام کے لئے اجازت مانگا کريں تو ان ميں سے جسے چاہا کرو اجازت دے ديا کرو اور ان کے لئے خدا سے بخششيں مانگا کرو. کچھ شک نہيں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے24:62

مومنو پيغمبر کے بلانے کو ايسا خيال نہ کرنا جيسا تم آپس ميں ايک دوسرے کو بلاتے ہو. بےشک خدا کو يہ لوگ معلوم ہيں جو تم ميں سے آنکھ بچا کر چل ديتے ہيں تو جو لوگ ان کے حکم کي مخالفت کرتے ہيں ان کو ڈرنا چاہيئے کہ (ايسا نہ ہو کہ) ان پر کوئي آفت پڑ جائے يا تکليف دينے والا عذاب نازل ہو24:63

اے ميرے بندو جو ايمان لائے ہو ميري زمين فراخ ہے تو ميري ہي عبادت کرو29:56

تم کو پيغمبر خدا کي پيروي (کرني) بہتر ہے (يعني) اس شخص کو جسے خدا (سے ملنے) اور روز قيامت (کے آنے) کي اُميد ہو اور وہ خدا کا ذکر کثرت سے کرتا ہو 33:21

اور اپنے گھروں ميں ٹھہري رہو اور جس طرح (پہلے) جاہليت (کے دنوں) ميں اظہار تجمل کرتي تھيں اس طرح زينت نہ دکھاؤ. اور نماز پڑھتي رہو اور زکو?ة ديتي رہو اور خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرتي رہو. اے (پيغمبر کے) اہل بيت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکي (کا ميل کچيل) دور کردے اور تمہيں بالکل پاک صاف کردے 33:33

اور کسي مومن مرد اور مومن عورت کو حق نہيں ہے کہ جب خدا اور اس کا رسول کوئي امر مقرر کرديں تو وہ اس کام ميں اپنا بھي کچھ اختيار سمجھيں. اور جو کوئي خدا اور اس کے رسول کي نافرماني کرے وہ صريح گمراہ ہوگيا33:36

جو لوگ خدا اور اس کے پيغمبر کو رنج پہنچاتے ہيں ان پر خدا دنيا اور آخرت ميں لعنت کرتا ہے اور ان کے لئے اس نے ذليل کرنے والا عذاب تيار کر رکھا ہے33:57

وہ تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا. اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرے گا تو بےشک بڑي مراد پائے گا 33:71

مومنو! خدا کا ارشاد مانو اور پيغمبر کي فرمانبرداري کرو اور اپنے عملوں کو ضائع نہ ہونے دو 47:33

جو لوگ تم سے بيعت کرتے ہيں وہ خدا سے بيعت کرتے ہيں. خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے. پھر جو عہد کو توڑے تو عہد توڑنے کا نقصان اسي کو ہے. اور جو اس بات کو جس کا اس نے خدا سے عہد کيا ہے پورا کرے تو وہ اسے عنقريب اجر عظيم دے گا 48:10

ديہاتي کہتے ہيں کہ ہم ايمان لے آئے. کہہ دو کہ تم ايمان نہيں لائے (بلکہ يوں) کہو کہ ہم اسلام لائے ہيں اور ايمان تو ہنوز تمہارے دلوں ميں داخل ہي نہيں ہوا. اور تم خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرو گے تو خدا تمہارے اعمال سے کچھ کم نہيں کرے گا. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 49:14

مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پيغمبر پر ايمان لاؤ وہ تمہيں اپني رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشني کردے گا جس ميں چلو گے اور تم کو بخش دے گا. اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 57:28

مومنو! جب تم آپس ميں سرگوشياں کرنے لگو تو گناہ اور زيادتي اور پيغمبر کي نافرماني کي باتيں نہ کرنا بلکہ نيکوکاري اور پرہيزگاري کي باتيں کرنا. اور خدا سے جس کے سامنے جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہنا 58:9

مومنو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلس ميں کھل کر بيٹھو تو کھل بيٹھا کرو. خدا تم کو کشادگي بخشے گا. اور جب کہا جائے کہ اُٹھ کھڑے ہو تو اُٹھ کھڑے ہوا کرو. جو لوگ تم ميں سے ايمان لائے ہيں اور جن کو علم عطا کيا گيا ہے خدا ان کے درجے بلند کرے گا. اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے 58:11

مومنو! جب تم پيغمبر کے کان ميں کوئي بات کہو تو بات کہنے سے پہلے (مساکين کو) کچھ خيرات دے ديا کرو. يہ تمہارے لئے بہت بہتر اور پاکيزگي کي بات ہے. اور اگر خيرات تم کو ميسر نہ آئے تو خدا بخشنے والا مہربان ہے 58:12

کيا تم اس سےکہ پيغمبر کے کان ميں کوئي بات کہنے سے پہلے خيرات ديا کرو ڈر گئے؟ پھر جب تم نے (ايسا) نہ کيا اور خدا نے تمہيں معاف کرديا تو نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے رہو اور خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرتے رہو. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے 58:13

جو مال خدا نے اپنے پيغمبر کو ديہات والوں سے دلوايا ہے وہ خدا کے اور پيغمبر کے اور (پيغمبر کے) قرابت والوں کے اور يتيموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے. تاکہ جو لوگ تم ميں دولت مند ہيں ان ہي کے ہاتھوں ميں نہ پھرتا رہے. سو جو چيز تم کو پيغمبر ديں وہ لے لو. اور جس سے منع کريں (اس سے) باز رہو. اور خدا سے ڈرتے رہو. بےشک خدا سخت عذاب دينے والا ہے 59:7

(وہ يہ کہ) خدا پر اور اس کے رسول? پر ايمان لاؤ اور خدا کي راہ ميں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو. اگر سمجھو تو يہ تمہارے حق ميں بہتر ہے 61:11

تو خدا پر اور اس کے رسول پر اور نور (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمايا ہے ايمان لاؤ. اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے 64:8

اور خدا کي اطاعت کرو اور اس کے رسول کي اطاعت کرو. اگر تم منہ پھير لو گے تو ہمارے پيغمبر کے ذمے تو صرف پيغام کا کھول کھول کر پہنچا دينا ہے 64:12

خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تيار کر رکھا ہے. تو اے ارباب دانش جو ايمان لائے ہو خدا سے ڈرو. خدا نے تمہارے پاس نصيحت (کي کتاب) بھيجي ہے 65:10


Back to List View : Arabic Text