انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ اور مسيح ابن مريم کو الله کے سوا خدا بنا ليا حالانکہ اُن کو يہ حکم ديا گيا تھا کہ خدائے واحد کے سوا کسي کي عبادت نہ کريں. اس کے سوا کوئي معبود نہيں. اور وہ ان لوگوں کے شريک مقرر کرنے سے پاک ہے 9:31
اور يہ (لوگ) خدا کے سوا ايسي چيزوں کي پرستش کرتے ہيں جو نہ ان کا کچھ بگاڑ ہي سکتي ہيں اور نہ کچھ بھلا ہي کر سکتي ہيں اور کہتے ہيں کہ يہ خدا کے پاس ہماري سفارش کرنے والے ہيں. کہہ دو کہ کيا تم خدا کو ايسي چيز بتاتے ہو جس کا وجود اسے نہ آسمانوں ميں معلوم ہوتا ہے اور نہ زمين ميں. وہ پاک ہے اور (اس کي شان) ان کے شرک کرنے سے بہت بلند ہے 10:18
سن رکھو کہ جو مخلوق آسمانوں ميں ہے اور جو زمين ميں ہے سب خدا کے (بندے اور اس کے مملوک) ہيں. اور يہ جو خدا کے سوا (اپنے بنائے ہوئے) شريکوں کو پکارتے ہيں. وہ (کسي اور چيز کے) پيچھے نہيں چلتے. صرف ظن کے پيچھے چلتے ہيں اور محض اٹکليں دوڑا رہے ہيں10:66
اور جن لوگوں کو يہ خدا کے سوا پکارتے ہيں وہ کوئي چيز بھي تو نہيں بناسکتے بلکہ خود ان کو اور بناتے ہيں 16:20
(وہ) لاشيں ہيں بےجان. ان کو يہ بھي تو معلوم نہيں کہ اٹھائے کب جائيں گے 16:21
اور (لوگوں نے) اس کے سوا اور معبود بنا لئے ہيں جو کوئي چيز بھي پيدا نہيں کرسکتے اور خود پيدا کئے گئے ہيں. اور نہ اپنے نقصان اور نفع کا کچھ اختيار رکھتے ہيں اور نہ مرنا ان کے اختيار ميں ہے اور نہ جينا اور نہ مر کر اُٹھ کھڑے ہونا 25:3
اور جس دن (خدا) ان کو اور اُن کو جنہيں يہ خدا کے سوا پوجتے ہيں جمع کرے گا تو فرمائے گا کيا تم نے ميرے ان بندوں کو گمراہ کيا تھا يا يہ خود گمراہ ہوگئے تھے 25:17
وہ کہيں گے تو پاک ہے ہميں يہ بات شايان نہ تھي کہ تيرے سوا اوروں کو دوست بناتے. ليکن تو نے ہي ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتنے کو نعمتيں ديں يہاں تک کہ وہ تيري ياد کو بھول گئے. اور يہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے 25:18
تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاري بات ميں جھٹلا ديا. پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھير سکتے ہو. نہ (کسي سے) مدد لے سکتے ہو. اور جو شخص تم ميں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائيں گے 25:19
اور يہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ايسي چيز کي پرستش کر تے ہيں جو نہ ان کو فائدہ پہنچا سکے اور نہ ضرر. اور کافر اپنے پروردگار کي مخالفت ميں بڑا زور مارتا ہے25:55
اور خدا سچائي کے ساتھ حکم فرماتا ہے اور جن کو يہ لوگ پکارتے ہيں وہ کچھ بھي حکم نہيں دے سکتے. بےشک خدا سننے والا (اور) ديکھنے والا ہے 40:20
اور جن کو يہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہيں وہ سفارش کا کچھ اختيار نہيں رکھتے. ہاں جو علم ويقين کے ساتھ حق کي گواہي ديں (وہ سفارش کرسکتے ہيں) 43:86
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کو کس نے پيدا کيا ہے تو کہہ ديں گے کہ خدا نے. تو پھر يہ کہاں بہکے پھرتے ہيں؟ 43:87
کہو کہ بھلا تم نے ان چيزوں کو ديکھا ہے جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو (ذرا) مجھے بھي تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمين ميں کون سي چيز پيدا کي ہے. يا آسمانوں ميں ان کي شرکت ہے. اگر سچے ہو تو اس سے پہلے کي کوئي کتاب ميرے پاس لاؤ. يا علم (انبياء ميں) سے کچھ (منقول) چلا آتا ہو (تو اسے پيش کرو) 46:4
اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور يغوث اور يعقوب اور نسر کو کبھي ترک نہ کرنا 71:23 |