hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Hood(pbuh), People of Aad

Translation by   


اور (اسي طرح) قوم عاد کي طرف ان کے بھائي ہود کو بھيجا. انہوں نے کہا کہ بھائيو خدا ہي کي عبادت کرو. اس کے سوا تمہارا کوئي معبود نہيں. کيا تم ڈرتے نہيں؟7:65

تو ان کي قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ تم ہميں احمق نظر آتے ہو اور ہم تمہيں جھوٹا خيال کرتے ہيں7:66

انہوں نے کہا کہ بھائيو مجھ ميں حماقت کي کوئي بات نہيں ہے بلکہ ميں رب العالمين کا پيغمبر ہوں7:67

ميں تمہيں خدا کے پيغام پہنچاتا ہوں اور تمہارا امانت دار خيرخواہ ہوں7:68

کيا تم کو اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم ميں سے ايک شخص کے ہاتھ تمہارے پروردگار کي طرف سے تمہارے پاس نصيحت آئي تاکہ وہ تمہيں ڈرائے اور ياد کرو تو کرو جب اس نے تم کو قوم نوح کے بعد سردار بنايا. اور تم کو پھيلاؤ زيادہ ديا. پس خدا کي نعمتوں کو ياد کرو. تاکہ نجات حاصل کرو7:69

وہ کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس اس ليے آئے ہو کہ ہم اکيلے خدا ہي کي عبادت کريں. اور جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے چلے آئے ہيں ان کو چھوڑ ديں؟ تو اگر سچے ہو تو جس چيز سے ہميں ڈراتے ہو اسے لے آؤ 7:70

ہود نے کہا تمہارے پروردگار کي طرف سے تم پر عذاب اور غضب کا (نازل ہونا) مقرر ہو چکا ہے. کيا تم مجھ سے ايسے ناموں کے بارے ميں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپني طرف سے) رکھ لئے ہيں. جن کي خدا نے کوئي سند نازل نہيں کي. تو تم بھي انتظار کرو ميں بھي تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں 7:71

پھر ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے ان کو نجات بخشي اور جنہوں نے ہماري آيتوں کو جھٹلايا تھا ان کي جڑ کاٹ دي اور وہ ايمان لانے والے تھے ہي نہيں 7:72

اور ہم نے عاد کي طرف ان کے بھائي ہود (کو بھيجا) انہوں نے کہا کہ ميري قوم! خدا ہي کي عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئي معبود نہيں. تم (شرک کرکے خدا پر) محض بہتان باندھتے ہو11:50

ميري قوم! ميں اس (وعظ و نصيحت) کا تم سے کچھ صلہ نہيں مانگتا. ميرا صلہ تو اس کے ذمّے ہے جس نے مجھے پيدا کيا. بھلا تم سمجھتے کيوں نہيں؟11:51

اور اے قوم! اپنے پروردگار سے بخشش مانگو پھر اس کے آگے توبہ کرو. وہ تم پر آسمان سے موسلادھار مينہ برسائے گا اور تمہاري طاقت پر طاقت بڑھائے گا اور (ديکھو) گنہگار بن کر روگرداني نہ کرو11:52

وہ بولے ہود تم ہمارے پاس کوئي دليل ظاہر نہيں لائے اور ہم (صرف) تمہارے کہنے سے نہ اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہيں اور نہ تم پر ايمان لانے والے ہيں11:53

ہم تو يہ سمجھتے ہيں کہ ہمارے کسي معبود نے تمہيں آسيب پہنچا کر (ديوانہ کر) ديا ہے. انہوں نے کہا کہ ميں خدا کو گواہ کرتا ہوں اور تم بھي گواہ رہو کہ جن کو تم (خدا کا) شريک بناتے ہو ميں اس سے بيزار ہوں11:54

ميں خدا پر جو ميرا اور تمہارا (سب کا) پروردگار ہے، بھروسہ رکھتا ہوں (زمين پر) جو چلنے پھرنے والا ہے وہ اس کو چوٹي سے پکڑے ہوئے ہے. بےشک ميرا پروردگار سيدھے رستے پر ہے11:56

اگر تم روگرداني کرو گے تو جو پيغام ميرے ہاتھ تمہاري طرف بھيجا گيا ہے، وہ ميں نے تمہيں پہنچا ديا ہے. اور ميرا پروردگار تمہاري جگہ اور لوگوں کو لابسائے گا. اور تم خدا کا کچھ بھي نقصان نہيں کرسکتے. ميرا پروردگار تو ہر چيز پر نگہبان ہے11:57

اور جب ہمارا حکم عذاب آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ايمان لائے تھے ان کو اپني مہرباني سے بچا ليا. اور ان کو عذاب شديد سے نجات دي11:58

يہ (وہي) عاد ہيں جنہوں نے خدا کي نشانيوں سے انکار کيا اور اس کے پيغمبروں کي نافرماني کي اور ہر متکبر وسرکش کا کہا مانا11:59

تو اس دنيا ميں بھي لعنت ان کے پيچھے لگي رہے گي اور قيامت کے دن بھي (لگي رہے گي) ديکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کيا. (اور) سن رکھو ہود کي قوم عاد پر پھٹکار ہے11:60

عاد نے بھي پيغمبروں کو جھٹلايا 26:123

جب ان سے ان کے بھائي ہود نے کہا کيا تم ڈرتے نہيں 26:124

ميں تو تمہارا امانت دار پيغمبر ہوں26:125

تو خدا سے ڈرو اور ميرا کہا مانو26:126

اور ميں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہيں مانگتا. ميرا بدلہ (خدائے) رب العالمين کے ذمے ہے 26:127

بھلا تم ہر اونچي جگہ پر نشان تعمير کرتے ہو 26:128

اور محل بناتے ہو شايد تم ہميشہ رہو گے 26:129

اور جب (کسي کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو 26:130

تو خدا سے ڈرو اور ميري اطاعت کرو 26:131

اور اس سے جس نے تم کو ان چيزوں سے مدد دي جن کو تم جانتے ہو. ڈرو 26:132

اس نے تمہيں چارپايوں اور بيٹوں سے مدد دي 26:133

اور باغوں اور چشموں سے 26:134

مجھ کو تمہارے بارے ميں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے26:135

وہ کہنے لگے کہ ہميں خواہ نصيحت کرو يا نہ کرو ہمارے لئے يکساں ہے26:136

يہ تو اگلوں ہي کے طريق ہيں 26:137

اور ہم پر کوئي عذاب نہيں آئے گا 26:138

تو انہوں نے ہود کو جھٹلايا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا. بےشک اس ميں نشاني ہے. اور ان ميں اکثر ايمان لانے والے نہيں تھے 26:139

جو عاد تھے وہ ناحق ملک ميں غرور کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم سے بڑھ کر قوت ميں کون ہے؟ کيا انہوں نے نہيں ديکھا کہ خدا جس نے ان کو پيدا کيا وہ ان سے قوت ميں بہت بڑھ کر ہے. اور وہ ہماري آيتوں سے انکار کرتے رہے41:15

تو ہم نے بھي ان پر نحوست کے دنوں ميں زور کي ہوا چلائي تاکہ ان کو دنيا کي زندگي ميں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا ديں. اور آخرت کا عذاب تو بہت ہي ذليل کرنے والا ہے اور (اس روز) ان کو مدد بھي نہ ملے گي41:16

اور (قوم) عاد کے بھائي (ہود) کو ياد کرو کہ جب انہوں نے اپني قوم کو سرزمين احقاف ميں ہدايت کي اور ان سے پہلے اور پيچھے بھي ہدايت کرنے والے گزرچکے تھے کہ خدا کے سوا کسي کي عبادت نہ کرو. مجھے تمہارے بارے ميں بڑے دن کے عذاب کا ڈر لگتا ہے 46:21

کہنے لگے کيا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھير دو. اگر سچے ہو تو جس چيز سے ہميں ڈراتے ہو اسے ہم پر لے آؤ 46:22

(انہوں نے) کہا کہ (اس کا) علم تو خدا ہي کو ہے. اور ميں تو جو (احکام)دے کر بھيجا گيا ہوں وہ تمہيں پہنچا رہا ہوں ليکن ميں ديکھتا ہوں کہ تم لوگ ناداني ميں پھنس رہے ہو 46:23

پھر جب انہوں نے اس (عذاب کو) ديکھا کہ بادل (کي صورت ميں) ان کے ميدانوں کي طرف آرہا ہے تو کہنے لگے يہ تو بادل ہے جو ہم پر برس کر رہے گا. (نہيں) بلکہ (يہ) وہ چيز ہے جس کے لئے تم جلدي کرتے تھے يعني آندھي جس ميں درد دينے والا عذاب بھرا ہوا ہے 46:24

ہر چيز کو اپنے پروردگار کے حکم سے تباہ کئے ديتي ہے تو وہ ايسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر ہي نہيں آتا تھا. گنہگار لوگوں کو ہم اسي طرح سزا ديا کرتے ہيں46:25

اور ہم نے ان کو ايسے مقدور ديئے تھے جو تم لوگوں کو نہيں ديئے اور انہيں کان اور آنکھيں اور دل ديئے تھے. تو جب کہ وہ خدا کي آيتوں سے انکار کرتے تھے تو نہ تو ان کے کان ہي ان کے کچھ کام آسکے اور نہ آنکھيں اور نہ دل. اور جس چيز سے استہزاء کيا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھيرا46:26

اور عاد (کي قوم کے حال) ميں بھي (نشاني ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائي 51:41

وہ جس چيز پر چلتي اس کو ريزہ ريزہ کئے بغير نہ چھوڑتي 51:42

اور يہ کہ اسي نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا53:50

عاد نے بھي تکذيب کي تھي سو (ديکھ لو کہ) ميرا عذاب اور ڈرانا کيسا ہوا 54:18

ہم نے ان پر سخت منحوس دن ميں آندھي چلائي 54:19

وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھيڑے ڈالتي تھي گويا اکھڑي ہوئي کھجوروں کے تنے ہيں 54:20

سو (ديکھ لو کہ) ميرا عذاب اور ڈرانا کيسا ہوا 54:21

رہے عاد تو ان کا نہايت تيز آندھي سے ستياناس کرديا گيا69:6

خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس ميں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے ديکھے جيسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے 69:7

بھلا تو ان ميں سے کسي کو بھي باقي ديکھتا ہے؟ 69:8

کيا تم نے نہيں ديکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کيا کيا89:6

(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد 89:7

کہ تمام ملک ميں ايسے پيدا نہيں ہوئے تھے 89:8


Back to List View : Arabic Text