قارون موس?ي کي قوم ميں سے تھا اور ان پر تعدّي کرتا تھا. اور ہم نے اس کو اتنے خزانے ديئے تھے کہ اُن کي کنجياں ايک طاقتور جماعت کو اُٹھاني مشکل ہوتيں جب اس سے اس کي قوم نے کہا کہ اترائيے مت. کہ خدا اترانے والوں کو پسند نہيں کرتا 28:76
اور جو (مال) تم کو خدا نے عطا فرمايا ہے اس سے آخرت کي بھلائي طلب کيجئے اور دنيا سے اپنا حصہ نہ بھلائيے اور جيسي خدا نے تم سے بھلائي کي ہے (ويسي) تم بھي (لوگوں سے) بھلائي کرو. اور ملک ميں طالب فساد نہ ہو. کيونکہ خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہيں رکھتا 28:77
بولا کہ يہ (مال) مجھے ميري دانش (کے زور) سے ملا ہے کيا اس کو معلوم نہيں کہ خدا نے اس سے پہلے بہت سي اُمتيں جو اس سے قوت ميں بڑھ کر اور جمعيت ميں بيشتر تھيں ہلاک کر ڈالي ہيں. اور گنہگاروں سے اُن کے گناہوں کے بارے ميں پوچھا نہيں جائے گا 28:78
تو (ايک روز) قارون (بڑي) آرائش (اور ٹھاٹھ) سے اپني قوم کے سامنے نکلا. جو لوگ دنيا کي زندگي کے طالب تھے کہنے لگے کہ جيسا (مال ومتاع) قارون کو ملا ہے کاش ايسا ہي ہميں بھي ملے. وہ تو بڑا ہي صاحب نصيب ہے 28:79
اور جن لوگوں کو علم ديا گيا تھا وہ کہنے لگے کہ تم پر افسوس. مومنوں اور نيکوکاروں کے لئے (جو) ثواب خدا (کے ہاں تيار ہے وہ) کہيں بہتر ہے اور وہ صرف صبر کرنے والوں ہي کو ملے گا 28:80
پس ہم نے قارون کو اور اس کے گھر کو زمين ميں دھنسا ديا تو خدا کے سوا کوئي جماعت اس کي مددگار نہ ہوسکي. اور نہ وہ بدلہ لے سکا 28:81
اور وہ لوگ جو کل اُس کے رتبے کي تمنا کرتے تھے صبح کو کہنے لگے ہائے شامت! خدا ہي تو اپنے بندوں ميں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کر ديتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر ديتا ہے. اگر خدا ہم پر احسان نہ کرتا تو ہميں بھي دھنسا ديتا. ہائے خرابي! کافر نجات نہيں پا سکتے 28:82 |