hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Adam(pbuh), story of creation

Translation by   


اور (وہ وقت ياد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمايا کہ ميں زمين ميں (اپنا) نائب بنانے والا ہوں. انہوں نے کہا. کيا تُو اس ميں ايسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو خرابياں کرے اور کشت وخون کرتا پھرے اور ہم تيري تعريف کے ساتھ تسبيح وتقديس کرتے رہتے ہيں. (خدا نے) فرمايا ميں وہ باتيں جانتا ہوں جو تم نہيں جانتے 2:30

اور اس نے آدم کو سب (چيزوں کے) نام سکھائے پھر ان کو فرشتوں کے سامنے کيا اور فرمايا کہ اگر تم سچے ہو تو مجھے ان کے نام بتاؤ 2:31

انہوں نے کہا، تو پاک ہے. جتنا علم تو نے ہميں بخشا ہے، اس کے سوا ہميں کچھ معلوم نہيں. بے شک تو دانا (اور) حکمت والا ہے 2:32

(تب) خدا نے (آدم کو) حکم ديا کہ آدم! تم ان کو ان (چيزوں) کے نام بتاؤ. جب انہوں نے ان کو ان کے نام بتائے تو (فرشتوں سے) فرمايا کيوں ميں نے تم سے نہيں کہا تھا کہ ميں آسمانوں اور زمين کي (سب) پوشيدہ باتيں جاتنا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشيدہ کرتے ہو (سب) مجھ کو معلوم ہے 2:33

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم ديا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو وہ سجدے ميں گر پڑے مگر شيطان نے انکار کيا اور غرور ميں آکر کافر بن گيا 2:34

اور ہم نے کہا کہ اے آدم تم اور تمہاري بيوي بہشت ميں رہو اور جہاں سے چاہو بے روک ٹوک کھاؤ (پيو) ليکن اس درخت کے پاس نہ جانا نہيں تو ظالموں ميں (داخل) ہو جاؤ گے2:35

اور ہم نے آدم (سے کہا کہ) تم اور تمہاري بيوي بہشت ميں رہو سہو اور جہاں سے چاہو (اور جو چاہو) نوش جان کرو مگر اس درخت کے پاس نہ جاؤ ورنہ گنہگار ہو جاؤ گے 7:19

تو شيطان دونوں کو بہکانے لگا تاکہ ان کي ستر کي چيزيں جو ان سے پوشيدہ تھيں کھول دے اور کہنے لگا کہ تم کو تمہارے پروردگار نے اس درخت سے صرف اس ليے منع کيا ہے کہ کہ تم فرشتے نہ بن جاؤ يا ہميشہ جيتے نہ رہو 7:20

اور ان سے قسم کھا کر کہا ميں تو تمہارا خير خواہ ہوں 7:21

غرض (مردود نے) دھوکہ دے کر ان کو (معصيت کي طرف) کھينچ ہي ليا جب انہوں نے اس درخت (کے پھل) کو کھا ليا تو ان کي ستر کي چيزيں کھل گئيں اور وہ بہشت کے (درختوں کے) پتے توڑ توڑ کر اپنے اوپر چپکانے لگے اور (ستر چھپانے لگے) تب ان کے پروردگار نے ان کو پکارا کہ کيا ميں نے تم کو اس درخت (کے پاس جانے) سے منع نہيں کيا تھا اور جتا نہيں ديا تھا کہ شيطان تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے 7:22

اور جب تمہارے پروردگار نے بني آدم سے يعني ان کي پيٹھوں سے ان کي اولاد نکالي تو ان سے خود ان کے مقابلے ميں اقرار کرا ليا (يعني ان سے پوچھا کہ) کيا ميں تمہارا پروردگار نہيں ہوں. وہ کہنے لگے کيوں نہيں ہم گواہ ہيں (کہ تو ہمارا پروردگار ہے). يہ اقرار اس ليے کرايا تھا کہ قيامت کے دن (کہيں يوں نہ) کہنے لگو کہ ہم کو تو اس کي خبر ہي نہ تھي 7:172


Back to List View : Arabic Text