hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Muhammad(pbuh), His Wifes

Translation by   


اے پيغمبر اپني بيويوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنيا کي زندگي اور اس کي زينت وآرائش کي خواستگار ہو تو آؤ ميں تمہيں کچھ مال دوں اور اچھي طرح سے رخصت کردوں 33:28

اور اگر تم خدا اور اس کے پيغمبر اور عاقبت کے گھر (يعني بہشت) کي طلبگار ہو تو تم ميں جو نيکوکاري کرنے والي ہيں اُن کے لئے خدا نے اجر عظيم تيار کر رکھا ہے 33:29

اے پيغمبر کي بيويو تم ميں سے جو کوئي صريح ناشائستہ (الفاظ کہہ کر رسول الله کو ايذا دينے کي) حرکت کرے گي. اس کو دوني سزا دي جائے گي. اور يہ (بات) خدا کو آسان ہے 33:30

اور جو تم ميں سے خدا اور اس کے رسول کي فرمانبردار رہے گي اور عمل نيک کرے گي. اس کو ہم دونا ثواب ديں گے اور اس کے لئے ہم نے عزت کي روزي تيار کر رکھي ہے 33:31

اے پيغمبر کي بيويو تم اور عورتوں کي طرح نہيں ہو. اگر تم پرہيزگار رہنا چاہتي ہو تو کسي (اجنبي شخص سے) نرم نرم باتيں نہ کيا کرو تاکہ وہ شخص جس کے دل ميں کسي طرح کا مرض ہے کوئي اميد (نہ) پيدا کرے. اور ان دستور کے مطابق بات کيا کرو 33:32

اور اپنے گھروں ميں ٹھہري رہو اور جس طرح (پہلے) جاہليت (کے دنوں) ميں اظہار تجمل کرتي تھيں اس طرح زينت نہ دکھاؤ. اور نماز پڑھتي رہو اور زکو?ة ديتي رہو اور خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرتي رہو. اے (پيغمبر کے) اہل بيت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکي (کا ميل کچيل) دور کردے اور تمہيں بالکل پاک صاف کردے 33:33

اور تمہارے گھروں ميں جو خدا کي آيتيں پڑھي جاتي ہيں اور حکمت (کي باتيں سنائي جاتي ہيں) ان کو ياد رکھو. بےشک خدا باريک بيں اور باخبر ہے 33:34

اور جب تم اس شخص سے جس پر خدا نے احسان کيا اور تم نے بھي احسان کيا (يہ) کہتے تھے کہ اپني بيوي کو اپنے پاس رہنے دے اور خدا سے ڈر اور تم اپنے دل ميں وہ بات پوشيدہ کرتے تھے جس کو خدا ظاہر کرنے والا تھا اور تم لوگوں سے ڈرتے تھے. حالانکہ خدا ہي اس کا زيادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو. پھر جب زيد نے اس سے (کوئي) حاجت (متعلق) نہ رکھي (يعني اس کو طلاق دے دي) تو ہم نے تم سے اس کا نکاح کرديا تاکہ مومنوں کے لئے ان کے منہ بولے بيٹوں کي بيويوں (کے ساتھ نکاح کرنے کے بارے) ميں جب وہ ان سے اپني حاجت (متعلق) نہ رکھيں (يعني طلاق دے ديں) کچھ تنگي نہ رہے. اور خدا کا حکم واقع ہو کر رہنے والا تھا 33:37

پيغمبر پر اس کام ميں کچھ تنگي نہيں جو خدا نے ان کے لئے مقرر کرديا. اور جو لوگ پہلے گزر چکے ہيں ان ميں بھي خدا کا يہي دستور رہا ہے. اور خدا کا حکم ٹھير چکا ہے 33:38

اے پيغمبر ہم نے تمہارے لئے تمہاري بيوياں جن کو تم نے ان کے مہر دے ديئے ہيں حلال کردي ہيں اور تمہاري لونڈياں جو خدا نے تم کو (کفار سے بطور مال غنيمت) دلوائي ہيں اور تمہارے چچا کي بيٹياں اور تمہاري پھوپھيوں کي بيٹياں اور تمہارے ماموؤں کي بيٹياں اور تمہاري خالاؤں کي بيٹياں جو تمہارے ساتھ وطن چھوڑ کر آئي ہيں (سب حلال ہيں) اور کوئي مومن عورت اگر اپنے تئيں پيغمبر کو بخش دے (يعني مہر لينے کے بغير نکاح ميں آنا چاہے) بشرطيکہ پيغمبر بھي ان سے نکاح کرنا چاہيں (وہ بھي حلال ہے ليکن) يہ اجازت (اے محمد) خاص تم ہي کو ہے سب مسلمانوں کو نہيں. ہم نے ان کي بيويوں اور لونڈيوں کے بارے ميں جو (مہر واجب الادا) مقرر کرديا ہے ہم کو معلوم ہے (يہ) اس لئے (کيا گيا ہے) کہ تم پر کسي طرح کي تنگي نہ رہے. اور خدا بخشنے والا مہربان ہے33:50

(اور تم کو يہ بھي اختيار ہے کہ) جس بيوي کو چاہو عليحدہ رکھو اور جسے چاہو اپنے پاس رکھو. اور جس کو تم نے عليحدہ کرديا ہو اگر اس کو پھر اپنے پاس طلب کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہيں. يہ (اجازت) اس لئے ہے کہ ان کي آنکھيں ٹھنڈي رہيں اور وہ غمناک نہ ہوں اور جو کچھ تم ان کو دو. اسے لے کر سب خوش رہيں. اور جو کچھ تمہارے دلوں ميں ہے خدا اسے جانتا ہے. اور خدا جاننے والا اور بردبار ہے33:51

(اے پيغمبر) ان کے سوا اور عورتيں تم کو جائز نہيں اور نہ يہ کہ ان بيويوں کو چھوڑ کر اور بيوياں کرو خواہ ان کا حسن تم کو (کيسا ہي) اچھا لگے مگر وہ جو تمہارے ہاتھ کا مال ہے (يعني لونڈيوں کے بارے ميں تم کو اختيار ہے) اور خدا ہر چيز پر نگاہ رکھتا ہے33:52

مومنو پيغمبر کے گھروں ميں نہ جايا کرو مگر اس صورت ميں کہ تم کو کھانے کے لئے اجازت دي جائے اور اس کے پکنے کا انتظار بھي نہ کرنا پڑے. ليکن جب تمہاري دعوت کي جائے تو جاؤ اور جب کھانا کھاچکو تو چل دو اور باتوں ميں جي لگا کر نہ بيٹھ رہو. يہ بات پيغمبر کو ايذا ديتي ہے. اور وہ تم سے شرم کرتے ہيں (اور کہتے نہيں ہيں) ليکن خدا سچي بات کے کہنے سے شرم نہيں کرتا. اور جب پيغمبروں کي بيويوں سے کوئي سامان مانگو تو پردے کے باہر مانگو. يہ تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے بہت پاکيزگي کي بات ہے. اور تم کو يہ شاياں نہيں کہ پيغمبر خدا کو تکليف دو اور نہ يہ کہ ان کي بيويوں سے کبھي ان کے بعد نکاح کرو. بےشک يہ خدا کے نزديک بڑا (گناہ کا کام) ہے33:53

اور (ياد کرو) جب پيغمبر نے اپني ايک بي بي سے ايک بھيد کي بات کہي تو (اس نے دوسري کو بتا دي). جب اس نے اس کو افشاء کيا اور خدا نے اس (حال) سے پيغمبر کو آگاہ کرديا تو پيغمبر نے ان (بي بي کو وہ بات) کچھ تو بتائي اور کچھ نہ بتائي. تو جب وہ ان کو جتائي تو پوچھنے لگيں کہ آپ کو کس نے بتايا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اس نے بتايا ہے جو جاننے والا خبردار ہے 66:3

اگر تم دونوں خدا کے آگے توبہ کرو (تو بہتر ہے کيونکہ) تمہارے دل کج ہوگئے ہيں. اور اگر پيغمبر (کي ايذا) پر باہم اعانت کرو گي تو خدا اور جبريل اور نيک کردار مسلمان ان کے حامي (اور دوستدار) ہيں. اور ان کے علاوہ (اور) فرشتے بھي مددگار ہيں 66:4

اگر پيغمبر تم کو طلاق دے ديں تو عجب نہيں کہ ان کا پروردگار تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بيبياں دے دے. مسلمان، صاحب ايمان فرمانبردار توبہ کرنے والياں عبادت گذار روزہ رکھنے والياں بن شوہر اور کنوارياں66:5


Back to List View : Arabic Text