اور بہت سے پيغمبر ہيں جن کے حالات ہم تم سے پيشتر بيان کرچکے ہيں اور بہت سے پيغمبر ہيں جن کے حالات تم سے بيان نہيں کئے. اور موسي? سے تو خدا نے باتيں بھي کيں4:164
اور جب موسي? کا غصہ فرو ہوا تو (تورات) کي تختياں اٹھاليں اور جو کچھ ان ميں لکھا تھا وہ ان لوگوں کے ليے جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہيں. ہدايت اور رحمت تھي7:154
اور موسي? نے اس ميعاد پر جو ہم نے مقرر کي تھي اپني قوم کے ستر آدمي منتخب (کرکے کوہ طور پر حاضر) ٹل کيے. جب ان کو زلزلے نے پکڑا تو موسي? نے کہا کہ اے پروردگار تو چاہتا تو ان کو اور مجھ کو پہلے ہي سے ہلاک کر ديتا. کيا تو اس فعل کي سزا ميں جو ہم ميں سے بےعقل لوگوں نے کيا ہے ہميں ہلاک کردے گا. يہ تو تيري آزمائش ہے. اس سے تو جس کو چاہے گمراہ کرے اور جس کو چاہے ہدايت بخشے. تو ہي ہمارا کارساز ہے تو ہميں (ہمارے گناہ) بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے7:155
اور موسي? نے کہا اے ہمارے پروردگار تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنيا کي زندگي ميں (بہت سا) سازو برگ اور مال وزر دے رکھا ہے. اے پروردگار ان کا مال يہ ہے کہ تيرے رستے سے گمراہ کرديں. اے پروردگار ان کے مال کو برباد کردے اور ان کے دلوں کو سخت کردے کہ ايمان نہ لائيں جب تک عذاب اليم نہ ديکھ ليں 10:88
اور ہم نے موسي? کو اپني نشانياں اور دليل روشن دے کر بھيجا 11:96
اور ہم نے موسي? کو اپني نشانياں دے کر بھيجا کہ اپني قوم کو تاريکي سے نکال کر روشني ميں لے جاؤ. اور ان کو خدا کے دن ياد دلاؤ اس ميں ان لوگوں کے ليے جو صابر وشاکر ہيں (قدرت خدا کي) نشانياں ہيں14:5
اور جب موسي? نے اپني قوم سے کہا کہ خدا نے جو تم پر مہربانياں کي ہيں ان کو ياد کرو جب کہ تم کو فرعون کي قوم (کے ہاتھ) سے مخلصي دي وہ لوگ تمہيں بُرے عذاب ديتے تھے اور تمہارے بيٹوں کو مار ڈالتے تھے اور عورت ذات يعني تمہاري لڑکيوں کو زندہ رہنے ديتے تھے اور اس ميں تمہارے پروردگار کي طرف سے بڑي (سخت) آزمائش تھي14:6
اور جب تمہارے پروردگار نے (تم کو) آگاہ کيا کہ اگر شکر کرو گے تو ميں تمہيں زيادہ دوں گا اور اگر ناشکري کرو گے تو (ياد رکھو کہ) ميرا عذاب بھي سخت ہے 14:7
اور ہم نے موسي? کو کتاب عنايت کي تھي اور اس کو بني اسرائيل کے لئے رہنما مقرر کيا تھا کہ ميرے سوا کسي کو کارساز نہ ٹھہرانا 17:2
اور ہم نے موسي? کو نو کھلي نشانياں ديں تو بني اسرائيل سے دريافت کرلو کہ جب وہ ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ موسي? ميں خيال کرتا ہوں کہ تم پر جادو کيا گيا ہے 17:101
انہوں نے کہا کہ تم يہ جانتے ہو کہ آسمانوں اور زمين کے پروردگار کے سوا ان کو کسي نے نازل نہيں کيا. (اور وہ بھي تم لوگوں کے) سمجھانے کو. اور اے فرعون ميں خيال کرتا ہوں کہ تم ہلاک ہوجاؤ گے 17:102
تو اس نے چاہا کہ ان کو سر زمين (مصر) سے نکال دے تو ہم نے اس کو اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو ڈبو ديا 17:103
اور اس کے بعد بني اسرائيل سے کہا کہ تم اس ملک ميں رہو سہو. پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تم سب کو جمع کرکے لے آئيں گے 17:104
اور ہم نے موسي? اور ہارون کو (ہدايت اور گمراہي ميں) فرق کر دينے والي اور (سرتاپا) روشني اور نصيحت (کي کتاب) عطا کي (يعني) پرہيز گاروں کے لئے 21:48
پھر ہم نے موسي? اور ان کے بھائي ہارون کو اپني نشانياں اور دليل ظاہر دے کر بھيجا23:45
(يعني) فرعون اور اس کي جماعت کي طرف، تو انہوں نے تکبر کيا اور وہ سرکش لوگ تھے23:46
کہنے لگے کہ کيا ہم ان اپنے جيسے دو آدميوں پر ايمان لے آئيں اور اُن کو قوم کے لوگ ہمارے خدمت گار ہيں 23:47
تو اُن لوگوں نے اُن کي تکذيب کي سو (آخر) ہلاک کر ديئے گئے 23:48
اور ہم نے موسي? کو کتاب دي تھي تاکہ وہ لوگ ہدايت پائيں 23:49
اور ہم نے موسي? کو کتاب دي اور ان کے بھائي ہارون کو مددگار بنا کر ان کے ساتھ کيا25:35
(اے محمد) ہم تمہيں موس?ي اور فرعون کے کچھ حالات مومن لوگوں کو سنانے کے لئے صحيح صحيح سناتے ہيں 28:3
کہ فرعون نے ملک ميں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن ميں سے ايک گروہ کو (يہاں تک) کمزور کر ديا تھا کہ اُن کے بيٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کي لڑکيوں کو زندہ رہنے ديتا. بيشک وہ مفسدوں ميں تھا 28:4
اور ہم چاہتے تھے کہ جو لوگ ملک ميں کمزور کر ديئے گئے ہيں اُن پر احسان کريں اور اُن کو پيشوا بنائيں اور انہيں (ملک کا) وارث کريں28:5
اور ملک ميں ان کو قدرت ديں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چيزيں دکھا ديں جس سے وہ ڈرتے تھے 28:6
اور ہم نے موس?ي کي ماں کي طرف وحي بھيجي کہ اس کو دودھ پلاؤ جب تم کو اس کے بارے ميں کچھ خوف پيدا ہو تو اسے دريا ميں ڈال دينا اور نہ تو خوف کرنا اور نہ رنج کرنا. ہم اس کو تمہارے پاس واپس پہنچا ديں گے اور (پھر) اُسے پيغمبر بنا ديں گے 28:7
تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا ليا اس لئے کہ (نتيجہ يہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لئے موجب) غم ہو. بيشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے 28:8
اور فرعون کي بيوي نے کہا کہ (يہ) ميري اور تمہاري (دونوں کي) آنکھوں کي ٹھنڈک ہے اس کو قتل نہ کرنا. شايد يہ ہميں فائدہ پہنچائے يا ہم اُسے بيٹا بناليں اور وہ انجام سے بےخبر تھے 28:9
اور موس?ي کي ماں کا دل بے صبر ہو گيا اگر ہم اُن کے دل مضبوط نہ کر ديتے تو قريب تھا کہ وہ اس (قصّے) کو ظاہر کر ديں. غرض يہ تھي کہ وہ مومنوں ميں رہيں 28:10
اور اس کي بہن سے کہا کہ اس کے پيچھے پيچھے چلي جا تو وہ اُسے دور سے ديکھتي رہي اور ان (لوگوں) کو کچھ خبر نہ تھي 28:11
اور ہم نے پہلے ہي سے اس پر (دائيوں) کے دودھ حرام کر ديئے تھے. تو موس?ي کي بہن نے کہا کہ ميں تمہيں ايسے گھر والے بتاؤں کہ تمہارے لئے اس (بچے) کو پاليں اور اس کي خير خواہي (سے پرورش) کريں 28:12
تو ہم نے (اس طريق سے) اُن کو ان کي ماں کے پاس واپس پہنچا ديا تاکہ اُن کي آنکھيں ٹھنڈي ہوں اور وہ غم نہ کھائيں اور معلوم کريں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے ليکن يہ اکثر نہيں جانتے 28:13
اور جب موس?ي جواني کو پہنچے اور بھرپور (جوان) ہو گئے تو ہم نے اُن کو حکمت اور علم عنايت کيا. اور ہم نيکو کاروں کو ايسا ہي بدلہ ديا کرتے ہيں 28:14
اور وہ ايسے وقت شہر ميں داخل ہوئے کہ وہاں کے باشندے بےخبر ہو رہے تھے تو ديکھا کہ وہاں دو شخص لڑ رہے تھے ايک تو موس?ي کي قوم کا ہے اور دوسرا اُن کے دشمنوں ميں سے تو جو شخص اُن کي قوم ميں سے تھا اس نے دوسرے شخص کے مقابلے ميں جو موس?ي کے دشمنوں ميں سے تھا مدد طلب کي تو اُنہوں نے اس کو مکا مارا اور اس کا کام تمام کر ديا کہنے لگے کہ يہ کام تو (اغوائے) شيطان سے ہوا بيشک وہ (انسان کا) دشمن اور صريح بہکانے والا ہے 28:15
بولے کہ اے پروردگار ميں نے اپنے آپ پر ظلم کيا تو مجھے بخش دے تو خدا نے اُن کو بخش ديا. بيشک وہ بخشنے والا مہربان ہے28:16
کہنے لگے کہ اے پروردگار تو نے جو مجھ پر مہرباني فرمائي ہے ميں (آئندہ) کبھي گنہگاروں کا مددگار نہ بنوں 28:17
الغرض صبح کے وقت شہر ميں ڈرتے ڈرتے داخل ہوئے کہ ديکھيں (کيا ہوتا ہے) تو ناگہاں وہي شخص جس نے کل اُن سے مدد مانگي تھي پھر اُن کو پکار رہا ہے. موس?ي نے اس سے کہا کہ تُو تو صريح گمراہ ہے 28:18
جب موس?ي نے ارادہ کيا کہ اس شخص کو جو ان دونوں کا دشمن تھا پکڑ ليں تو وہ (يعني موس?ي کي قوم کا آدمي) بول اُٹھا کہ جس طرح تم نے کل ايک شخص کو مار ڈالا تھا اسي طرح چاہتے ہو کہ مجھے بھي مار ڈالو. تم تو يہي چاہتے ہو کہ ملک ميں ظلم وستم کرتے پھرو اور يہ نہيں چاہتے ہو کہ نيکو کاروں ميں ہو 28:19
اور ايک شخص شہر کي پرلي طرف سے دوڑتا ہوا آيا (اور) بولا کہ موس?ي (شہر کے) رئيس تمہارے بارے ميں صلاحيں کرتے ہيں کہ تم کو مار ڈاليں سو تم يہاں سے نکل جاؤ. ميں تمہارا خير خواہ ہوں 28:20
موس?ي وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ ديکھيں (کيا ہوتا ہے) اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے. 28:21
اور جب مدين کي طرف رخ کيا تو کہنے لگے اُميد ہے کہ ميرا پروردگار مجھے سيدھا رستہ بتائے 28:22
اور جب مدين کے پاني (کے مقام) پر پہنچے تو ديکھا کہ وہاں لوگ جمع ہو رہے (اور اپنے چارپايوں کو) پاني پلا رہے ہيں اور ان کے ايک طرف دو عورتيں (اپني بکريوں کو) روکے کھڑي ہيں. موس?ي نے (اُن سے) کہا تمہارا کيا کام ہے. وہ بوليں کہ جب تک چرواہے (اپنے چارپايوں کو) لے نہ جائيں ہم پاني نہيں پلا سکتے اور ہمارے والد بڑي عمر کے بوڑھے ہيں 28:23
تو موس?ي نے اُن کے لئے (بکريوں کو) پاني پلا ديا پھر سائے کي طرف چلے گئے. اور کہنے لگے کہ پروردگار ميں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپني نعمت نازل فرمائے 28:24
(تھوڑي دير کے بعد) ان ميں سے ايک عورت جو شرماتي اور لجاتي چلي آتي تھي. موس?ي کے پاس آئي اور کہنے لگي کہ تم کو ميرے والد بلاتے ہيں کہ تم نے جو ہمارے لئے پاني پلايا تھا اس کي تم کو اُجرت ديں. جب وہ اُن کے پاس آئے اور اُن سے اپنا ماجرا بيان کيا تو اُنہوں نے کہا کہ کچھ خوف نہ کرو. تم ظالم لوگوں سے بچ آئے ہو28:25
ايک لڑکي بولي کہ ابّا ان کو نوکر رکھ ليجئے کيونکہ بہتر نوکر جو آپ رکھيں وہ ہے (جو) توانا اور امانت دار (ہو)28:26
اُنہوں نے( موس?ي سے) کہا کہ ميں چاہتا ہوں اپني دو بيٹيوں ميں سے ايک کو تم سے بياہ دوں اس عہد پر کہ تم آٹھ برس ميري خدمت کرو اور اگر دس سال پورے کر دو تو تمہاري طرف سے (احسان) ہے اور ميں تم پر تکليف ڈالني نہيں چاہتا. مجھے انشاء الله نيک لوگوں ميں پاؤ گے 28:27
موس?ي نے کہا کہ مجھ ميں اور آپ ميں يہ (عہد پختہ ہوا) ميں جونسي مدت (چاہوں) پوري کردوں پھر مجھ پر کوئي زيادتي نہ ہو. اور ہم جو معاہدہ کرتے ہيں خدا اس کا گواہ ہے 28:28
جب موس?ي نے مدت پوري کردي اور اپنے گھر کے لوگوں کو لے کر چلے تو طور کي طرف سے آگ دکھائي دي تو اپنے گھر والوں سے کہنے لگے کہ تم يہاں ٹھيرو. مجھے آگ نظر آئي ہے شايد ميں وہاں سے (رستے کا) کچھ پتہ لاؤں يا آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم تاپو 28:29
جب اس کے پاس پہنچے تو ميدان کے دائيں کنارے سے ايک مبارک جگہ ميں ايک درخت ميں سے آواز آئي کہ موس?ي ميں تو خدائے رب العالمين ہوں 28:30
اور يہ کہ اپني لاٹھي ڈالدو. جب ديکھا کہ وہ حرکت کر رہي ہے گويا سانپ ہے، تو پيٹھ پھير کر چل ديئے اور پيچھے پھر کر بھي نہ ديکھا. (ہم نے کہا کہ) موس?ي آگے آؤ اور ڈرومت تم امن پانے والوں ميں ہو 28:31
اپنا ہاتھ گريبان ميں ڈالو تو بغير کسي عيب کے سفيد نکل آئے گا اور خوف دور ہونے (کي وجہ) سے اپنے بازو کو اپني طرف سيکڑلو. يہ دو دليليں تمہارے پروردگار کي طرف سے ہيں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کے درباريوں کے پاس جاؤ کہ وہ نافرمان لوگ ہيں 28:32
موس?ي نے کہا اے پروردگار اُن ميں کا ايک شخص ميرے ہاتھ سے قتل ہوچکا ہے سو مجھے خوف ہے کہ وہ (کہيں) مجھ کو مار نہ ڈاليں 28:33
اور ہارون (جو) ميرا بھائي (ہے) اس کي زبان مجھ سے زيادہ فصيح ہے تو اس کو ميرے ساتھ مددگار بناکر بھيج کہ ميري تصديق کرے مجھے خوف ہے کہ وہ ميري لوگ تکذيب کريں گے 28:34
(خدا نے) فرمايا ہم تمہارے بھائي سے تمہارے بازو مضبوط کريں گے اور تم دونوں کو غلبہ ديں گے تو ہماري نشانيوں کے سبب وہ تم تک پہنچ نہ سکيں گے (اور) تم اور جنہوں نے تمہاري پيروي کي غالب رہو گے28:35
اور جب موس?ي اُن کے پاس ہماري کھلي نشانياں لےکر آئے تو وہ کہنے لگے کہ يہ جادو ہے جو اُس نے بنا کھڑا کيا ہے اور يہ باتيں ہم نے اپنے اگلے باپ دادا ميں تو (کبھي) سني نہيں28:36
اور موس?ي نے کہا کہ ميرا پروردگار اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کي طرف سے حق لےکر آيا ہے اور جس کے لئے عاقبت کا گھر (يعني بہشت) ہے. بيشک ظالم نجات نہيں پائيں گے 28:37
اور فرعون نے کہا کہ اے اہلِ دربار ميں تمہارا اپنے سوا کسي کو خدا نہيں جانتا تو ہامان ميرے لئے گارے کو آگ لگوا (کر اينٹيں پکوا) دو پھر ايک (اُونچا) محل بنادو تاکہ ميں موس?ي کے خدا کي طرف چڑھ جاؤں اور ميں تو اُسے جھوٹا سمجھتا ہوں 28:38
اور وہ اور اس کے لشکر ملک ميں ناحق مغرور ہورہے تھے اور خيال کرتے تھے کہ وہ ہماري طرف لوٹ کر نہيں آئيں گے 28:39
اور جب ہم نے موس?ي کي طرف حکم بھيجا تو تم (طور کي) غرب کي طرف نہيں تھے اور نہ اس واقعے کے ديکھنے والوں ميں تھے 28:44
ليکن ہم نے (موس?ي کے بعد) کئي اُمتوں کو پيدا کيا پھر ان پر مدت طويل گذر گئي اور نہ تم مدين والوں ميں رہنے والے تھے کہ ان کو ہماري آيتيں پڑھ پڑھ کر سناتے تھے. ہاں ہم ہي تو پيغمبر بھيجنے والے تھے28:45
اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھي (ہلاک کر ديا) اور اُن کے پاس موس?ي کھلي نشاني لےکر آئے تو وہ ملک ميں مغرور ہوگئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے 29:39
اور ہم نے موس?ي کو کتاب دي تو تم اُن کے ملنے سے شک ميں نہ ہونا اور ہم نے اس (کتاب) کو (يا موس?ي کو) بني اسرائيل کے لئے( ذريعہ) ہدايت بنايا 32:23
اور ہم نے موسي? اور ہارون پر بھي احسان کئے 37:114
اور ان کو اور ان کي قوم کو مصيبت عظيمہ سے نجات بخشي37:115
اور ان کي مدد کي تو وہ غالب ہوگئے37:116
اور ان دونوں کو کتاب واضح (المطالب) عنايت کي 37:117
اور ان کو سيدھا رستہ دکھايا 37:118
اور پيچھے آنے والوں ميں ان کا ذکر (خير باقي) چھوڑ ديا 37:119
کہ موسي? اور ہارون پر سلام 37:120
بےشک ہم نيکوکاروں کو ايسا ہي بدلہ ديا کرتے ہيں 37:121
وہ دونوں ہمارے مومن بندوں ميں سے تھے 37:122
اور ہم نے موسي? کو اپني نشانياں اور دليل روشن دے کر بھيجا 40:23
يعني) فرعون اور ہامان اور قارون کي طرف تو انہوں نے کہا کہ يہ تو جادوگر ہے جھوٹا )40:24
غرض جب وہ ان کے پاس ہماري طرف سے حق لے کر پہنچے تو کہنے لگے کہ جو اس کے ساتھ (خدا پر) ايمان لائے ہيں ان کے بيٹوں کو قتل کردو اور بيٹيوں کو زندہ رہنے دو. اور کافروں کي تدبيريں بےٹھکانے ہوتي ہيں40:25
اور فرعون بولا کہ مجھے چھوڑو کہ موسي? کو قتل کردوں اور وہ اپنے پروردگار کو بلالے. مجھے ڈر ہے کہ وہ (کہيں) تمہارے دين کو نہ بدل دے يا ملک ميں فساد (نہ) پيدا کردے40:26
موسي? نے کہا کہ ميں ہر متکبر سے جو حساب کے دن (يعني قيامت) پر ايمان نہيں لاتا. اپنے اور تمہارے پروردگار کي پناہ لے چکا ہوں 40:27
اور فرعون کے لوگوں ميں سے ايک مومن شخص جو اپنے ايمان کو پوشيدہ رکھتا تھا کہنے لگا کيا تم ايسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے کہ ميرا پروردگار خدا ہے اور وہ تمہارے پروردگار (کي طرف) سے نشانياں بھي لے کر آيا ہے. اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس کے جھوٹ کا ضرر اسي کو ہوگا. اور اگر سچا ہوگا تو کوئي سا عذاب جس کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے تم پر واقع ہو کر رہے گا. بےشک خدا اس شخص کو ہدايت نہيں ديتا جو بےلحاظ جھوٹا ہے 40:28
اے قوم آج تمہاري ہي بادشاہت ہے اور تم ہي ملک ميں غالب ہو. (ليکن) اگر ہم پر خدا کا عذاب آگيا تو (اس کے دور کرنے کے لئے) ہماري مدد کون کرے گا. فرعون نے کہا کہ ميں تمہيں وہي بات سُجھاتا ہوں جو مجھے سوجھي ہے اور وہي راہ بتاتا ہوں جس ميں بھلائي ہے 40:29
تو جو مومن تھا وہ کہنے لگا کہ اے قوم مجھے تمہاري نسبت خوف ہے کہ (مبادا) تم پر اور اُمتوں کي طرح کے دن کا عذاب آجائے 40:30
يعني) نوح کي قوم اور عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے پيچھے ہوئے ہيں ان کے حال کي طرح (تمہارا حال نہ ہوجائے) اور خدا تو بندوں پر ظلم کرنا نہيں چاہتا 40:31
اور اے قوم مجھے تمہاري نسبت پکار کے دن (يعني قيامت) کا خوف ہے 40:32
جس دن تم پيٹھ پھير کر (قيامت کے دن سے) بھاگو گے (اس دن) تم کو کوئي (عذاب) خدا سے بچانے والا نہ ہوگا. اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئي ہدايت دينے والا نہيں 40:33
اور پہلے يوسف بھي تمہارے پاس نشانياں لے کر آئے تھے تو جو وہ لائے تھے اس سے تم ہميشہ شک ہي ميں رہے. يہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ خدا اس کے بعد کبھي کوئي پيغمبر نہيں بھيجے گا. اسي طرح خدا اس شخص کو گمراہ کر ديتا ہے جو حد سے نکل جانے والا اور شک کرنے والا ہو 40:34
جو لوگ بغير اس کے کہ ان کے پاس کوئي دليل آئي ہو خدا کي آيتوں ميں جھگڑتے ہيں. خدا کے نزديک اور مومنوں کے نزديک يہ جھگڑا سخت ناپسند ہے. اسي طرح خدا ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا ديتا ہے40:35
اور فرعون نے کہا کہ ہامان ميرے لئے ايک محل بناؤ تاکہ ميں (اس پر چڑھ کر) رستوں پر پہنچ جاؤں40:36
(يعني) آسمانوں کے رستوں پر، پھر موسي? کے خدا کو ديکھ لوں اور ميں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں. اور اسي طرح فرعون کو اس کے اعمال بد اچھے معلوم ہوتے تھے اور وہ رستے سے روک ديا گيا تھا. اور فرعون کي تدبير تو بےکار تھي 40:37
اور وہ شخص جو مومن تھا اس نے کہا کہ بھائيو ميرے پيچھے چلو ميں تمہيں بھلائي کا رستہ دکھاؤ ں 40:38
بھائيو يہ دنيا کي زندگي (چند روزہ) فائدہ اٹھانے کي چيز ہے. اور جو آخرت ہے وہي ہميشہ رہنے کا گھر ہے 40:39
اور اے قوم ميرا کيا (حال) ہے کہ ميں تم کو نجات کي طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے (دوزخ کي) آگ کي طرف بلاتے ہو 40:41
تم مجھے اس لئے بلاتے ہو کہ خدا کے ساتھ کفر کروں اور اس چيز کو اس کا شريک مقرر کروں جس کا مجھے کچھ بھي علم نہيں. اور ميں تم کو (خدائے) غالب (اور) بخشنے والے کي طرف بلاتا ہوں 40:42
سچ تو يہ ہے کہ جس چيز کي طرف تم مجھے بلاتے ہو اس کو دنيا اور آخرت ميں بلانے (يعني دعا قبول کرنے) کا مقدور نہيں اور ہم کو خدا کي طرف لوٹنا ہے اور حد سے نکل جانے والے دوزخي ہيں 40:43
جو بات ميں تم سے کہتا ہوں تم اسے آگے چل کر ياد کرو گے. اور ميں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں. بےشک خدا بندوں کو ديکھنے والا ہے 40:44
غرض خدا نے موسي? کو ان لوگوں کي تدبيروں کي برائيوں سے محفوظ رکھا اور فرعون والوں کو برے عذاب نے آگھيرا40:45
اور ہم نے موسي? کو ہدايت (کي کتاب) دي اور بني اسرائيل کو اس کتاب کا وارث بنايا40:53
اور ہم نے موسي? کو کتاب دي تو اس ميں اختلاف کيا گيا. اور اگر تمہارے پروردگار کي طرف سے ايک بات پہلے نہ ٹھہر چکي ہوتي تو ان ميں فيصلہ کرديا جاتا. اور يہ اس (قرآن) سے شک ميں الجھ رہے ہيں41:45
اور ہم نے موسي? کو اپني نشانياں دے کر فرعون اور اس کے درباريوں کي طرف بھيجا تو انہوں نے کہا کہ ميں پروردگار عالم کا بھيجا ہوا ہوں43:46
جب وہ ان کے پاس ہماري نشانياں لے کر آئے تو وہ نشانيوں سے ہنسي کرنے لگے 43:47
اور جو نشاني ہم ان کو دکھاتے تھے وہ دوسري سے بڑي ہوتي تھي اور ہم نے ان کو عذاب ميں پکڑ ليا تاکہ باز آئيں 43:48
اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تيرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدايت ياب ہو جائيں گے 43:49
سو جب ہم نے ان سے عذاب کو دور کرديا تو وہ عہد شکني کرنے لگے43:50
اور فرعون نے اپني قوم سے پکار کر کہا کہ اے قوم کيا مصر کي حکومت ميرے ہاتھ ميں نہيں ہے. اور يہ نہريں جو ميرے (محلوں کے) نيچے بہہ رہي ہيں (ميري نہيں ہيں) کيا تم ديکھتے نہيں43:51
بےشک ميں اس شخص سے جو کچھ عزت نہيں رکھتا اور صاف گفتگو بھي نہيں کرسکتا کہيں بہتر ہوں43:52
تو اس پر سونے کے کنگن کيوں نہ اُتارے گئے يا (يہ ہوتا کہ) فرشتے جمع ہو کر اس کے ساتھ آتے 43:53
غرض اس نے اپني قوم کي عقل مار دي. اور انہوں نے اس کي بات مان لي. بےشک وہ نافرمان لوگ تھے43:54
جب انہوں نے ہم کو خفا کيا تو ہم نے ان سے انتقام لے کر اور ان سب کو ڈبو کر چھوڑا43:55
اور ان کو گئے گزرے کرديا اور پچھلوں کے لئے عبرت بنا ديا43:56
اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کي آزمائش کي اور ان کے پاس ايک عالي قدر پيغمبر آئے 44:17
(جنہوں نے) يہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (يعني بني اسرائيل) کو ميرے حوالے کردو ميں تمہارا امانت دار پيغمبر ہوں 44:18
اور خدا کے سامنے سرکشي نہ کرو. ميں تمہارے پاس کھلي دليل لے کر آيا ہوں 44:19
اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کي پناہ مانگتا ہوں 44:20
اور اگر تم مجھ پر ايمان نہيں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ 44:21
تب موسي? نے اپنے پروردگار سے دعا کي کہ يہ نافرمان لوگ ہيں 44:22
(خدا نے فرمايا کہ) ميرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعوني) ضرور تمہارا تعاقب کريں گے 44:23
اور دريا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو ديا جائے گا 44:24
وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے44:25
اور کھيتياں اور نفيس مکان44:26
اور آرام کي چيزيں جن ميں عيش کيا کرتے تھے 44:27
اسي طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چيزوں کا مالک بنا ديا 44:28
پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمين کو رونا آيا اور نہ ان کو مہلت ہي دي گئي 44:29
اور ہم نے بني اسرائيل کو ذلت کے عذاب سے نجات دي 44:30
(يعني) فرعون سے. بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا 44:31
اور ہم نے بني اسرائيل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کيا تھا 44:32
اور ان کو ايسي نشانياں دي تھيں جن ميں صريح آزمائش تھي 44:33
اور ہم نے بني اسرائيل کو کتاب (ہدايت) اور حکومت اور نبوت بخشي اور پاکيزہ چيزيں عطا فرمائيں اور اہل عالم پر فضيلت دي45:16
اور ان کو دين کے بارے ميں دليليں عطا کيں. تو انہوں نے جو اختلاف کيا تو علم آچکنے کے بعد آپس کي ضد سے کيا. بےشک تمہارا پروردگار قيامت کے دن ان ميں ان باتوں کا جن ميں وہ اختلاف کرتے تھے فيصلہ کرے گا 45:17
اور قوم فرعون کے پاس بھي ڈر سنانے والے آئے 54:41
انہوں نے ہماري تمام نشانيوں کو جھٹلايا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ ليا جس طرح ايک قوي اور غالب شخص پکڑ ليتا ہے 54:42
بھلا تم کو موسي? کي حکايت پہنچي ہے79:15
جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک ميدان (يعني) طوي? ميں پکارا79:16 |