hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Does not like them

Translation by   


اور جو لوگ تم سے لڑتے ہيں تم بھي خدا کي راہ ميں ان سے لڑو مگر زيادتي نہ کرنا کہ خدا زيادتي کرنے والوں کو دوست نہيں رکھتا 2:190

اور جب پيٹھ پھير کر چلا جاتا ہے تو زمين ميں دوڑتا پھرتا ہے تاکہ اس ميں فتنہ انگيزي کرے اور کھيتي کو (برباد) اور (انسانوں اور حيوانوں کي) نسل کو نابود کردے اور خدا فتنہ انگيزي کو پسند نہيں کرتا 2:205

اور جو ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے ان کو خدا پورا پورا صلہ دے گا اور خدا ظالموں کو دوست نہيں رکھتا3:57

اگر تمہيں زخم (شکست) لگا ہے تو ان لوگوں کو بھي ايسا زخم لگ چکا ہے اور يہ دن ہيں کہ ہم ان کو لوگوں ميں بدلتے رہتے ہيں اور اس سے يہ بھي مقصود تھا کہ خدا ايمان والوں کو متميز کر دے اور تم ميں سے گواہ بنائے اور خدا بےانصافوں کو پسند نہيں کرتا 3:140

(لوگو) اپنے پروردگار سے عاجزي سے اور چپکے چپکے دعائيں مانگا کرو. وہ حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہيں رکھتا7:55

اور اگر تم کو کسي قوم سے دغا بازي کا خوف ہو تو (ان کا عہد) انہيں کي طرف پھينک دو (اور) برابر (کا جواب دو) کچھ شک نہيں کہ خدا دغابازوں کو دوست نہيں رکھتا8:58

يہ جو کچھ چھپاتے ہيں اور جو ظاہر کرتے ہيں خدا اس کو ضرور جانتا ہے. وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہيں کرتا 16:23

اور جو لوگ خدا (کے بارے) ميں بعد اس کے کہ اسے (مومنوں نے) مان ليا ہو جھگڑتے ہيں ان کے پروردگار کے نزديک ان کا جھگڑا لغو ہے. اور ان پر (خدا کا) غضب اور ان کے لئے سخت عذاب ہے 42:16

تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگيا ہو اس کا غم نہ کھايا کرو اور جو تم کو اس نے ديا ہو اس پر اترايا نہ کرو. اور خدا کسي اترانے اور شيخي بگھارنے والے کو دوست نہيں رکھتا 57:23


Back to List View : Arabic Text