hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Story, People of Sheba

Translation by   


(اہل) سبا کے لئے ان کے مقام بودوباش ميں ايک نشاني تھي (يعني) دو باغ (ايک) داہني طرف اور (ايک) بائيں طرف. اپنے پروردگار کا رزق کھاؤ اور اس کا شکر کرو. (يہاں تمہارے رہنے کو يہ) پاکيزہ شہر ہے اور (وہاں بخشنے کو) خدائے غفار34:15

تو انہوں نے (شکرگزاري سے) منہ پھير ليا پس ہم نے ان پر زور کا سيلاب چھوڑ ديا اور انہيں ان کے باغوں کے بدلے دو ايسے باغ ديئے جن کے ميوے بدمزہ تھے اور جن ميں کچھ تو جھاؤ تھا اور تھوڑي سي بيرياں34:16

يہ ہم نے ان کي ناشکري کي ان کو سزا دي. اور ہم سزا ناشکرے ہي کو ديا کرتے ہيں 34:17

اور ہم نے ان کے اور (شام کي) ان بستيوں کے درميان جن ميں ہم نے برکت دي تھي (ايک دوسرے کے متصل) ديہات بنائے تھے جو سامنے نظر آتے تھے اور ان ميں آمد ورفت کا اندازہ مقرر کرديا تھا کہ رات دن بےخوف وخطر چلتے رہو 34:18

تو انہوں نے دعا کي کہ اے پروردگار ہماري مسافتوں ميں بُعد (اور طول پيدا) کردے اور (اس سے) انہوں نے اپنے حق ميں ظلم کيا تو ہم نے (انہيں نابود کرکے) ان کے افسانے بناديئے اور انہيں بالکل منتشر کرديا. اس ميں ہر صابر وشاکر کے لئے نشانياں ہيں 34:19

اور شيطان نے ان کے بارے ميں اپنا خيال سچ کر دکھايا کہ مومنوں کي ايک جماعت کے سوا وہ اس کے پيچھے چل پڑے 34:20

اور اس کا ان پر کچھ زور نہ تھا مگر (ہمارا) مقصود يہ تھا کہ جو لوگ آخرت ميں شک رکھتے ہيں ان سے ان لوگوں کو جو اس پر ايمان رکھتے تھے متميز کرديں. اور تمہارا پروردگار ہر چيز پر نگہبان ہے 34:21


Back to List View : Arabic Text