hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Distribution of Inheritance

Translation by   


تم پر فرض کيا جاتا ہے کہ جب تم ميں سے کسي کو موت کا وقت آجائے تو اگر وہ کچھ مال چھوڑ جانے والا ہو تو ماں با پ اور رشتہ داروں کے لئے دستور کے مطابق وصيت کرجائے (خدا سے) ڈر نے والوں پر يہ ايک حق ہے 2:180

جو شخص وصيت کو سننے کے بعد بدل ڈالے تو اس (کے بدلنے) کا گناہ انہيں لوگوں پر ہے جو اس کو بدليں. اور بےشک خدا سنتا جانتا ہے 2:181

اگر کسي کو وصيت کرنے والے کي طرف سے (کسي وارث کي) طرفداري يا حق تلفي کا انديشہ ہو تو اگر وہ (وصيت کو بدل کر) وارثوں ميں صلح کرادے تو اس پر کچھ گناہ نہيں. بےشک خدا بخشنے والا (اور) رحم والا ہے 2:182

جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مريں تھوڑا ہو يا بہت. اس ميں مردوں کا بھي حصہ ہے اور عورتوں کا بھي يہ حصے (خدا کے) مقرر کئے ہوئے ہيں 4:7

اور جب ميراث کي تقسيم کے وقت (غير وارث) رشتہ دار اور يتيم اور محتاج آجائيں تو ان کو بھي اس ميں سے کچھ دے ديا کرو. اور شيريں کلامي سے پيش آيا کرو 4:8

خدا تمہاري اولاد کے بارے ميں تم کو ارشاد فرماتا ہے کہ ايک لڑکے کا حصہ دو لڑکيوں کے حصے کے برابر ہے. اور اگر اولاد ميت صرف لڑکياں ہي ہوں (يعني دو يا) دو سے زيادہ تو کل ترکے ميں ان کادو تہائي. اور اگر صرف ايک لڑکي ہو تو اس کا حصہ نصف. اور ميت کے ماں باپ کا يعني دونوں ميں سے ہر ايک کا ترکے ميں چھٹا حصہ بشرطيکہ ميت کے اولاد ہو. اور اگر اولاد نہ ہو اور صرف ماں باپ ہي اس کے وارث ہوں تو ايک تہائي ماں کا حصہ. اور اگر ميت کے بھائي بھي ہوں تو ماں کا چھٹا حصہ. (اور يہ تقسيم ترکہ ميت کي) وصيت (کي تعميل) کے بعد جو اس نے کي ہو يا قرض کے (ادا ہونے کے بعد جو اس کے ذمے ہو عمل ميں آئے گي) تم کو معلوم نہيں کہ تمہارے باپ دادؤں اور بيٹوں پوتوں ميں سے فائدے کے لحاظ سے کون تم سے زيادہ قريب ہے، يہ حصے خدا کے مقرر کئے ہوئے ہيں اور خدا سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے 4:11

اور جو مال تمہاري عورتيں چھوڑ مريں. اگر ان کے اولاد نہ ہو تو اس ميں نصف حصہ تمہارا. اور اگر اولاد ہو تو ترکے ميں تمہارا حصہ چوتھائي. (ليکن يہ تقسيم) وصيت (کي تعميل) کے بعد جو انہوں نے کي ہو يا قرض کے (ادا ہونے کے بعد جو ان کے ذمے ہو، کي جائے گي) اور جو مال تم (مرد) چھوڑ مرو. اگر تمہارے اولاد نہ ہو تو تمہاري عورتوں کا اس ميں چوتھا حصہ. اور اگر اولاد ہو تو ان کا آٹھواں حصہ (يہ حصے) تمہاري وصيت (کي تعميل) کے بعد جو تم نے کي ہو اور (ادائے) قرض کے (بعد تقسيم کئے جائيں گے) اور اگر ايسے مرد يا عورت کي ميراث ہو جس کے نہ باپ ہو نہ بيٹا مگر اس کے بھائي بہن ہو تو ان ميں سے ہر ايک کا چھٹا حصہ اور اگر ايک سے زيادہ ہوں تو سب ايک تہائي ميں شريک ہوں گے (يہ حصے بھي ادائے وصيت و قرض بشرطيکہ ان سے ميت نے کسي کا نقصان نہ کيا ہو (تقسيم کئے جائيں گے) يہ خدا کا فرمان ہے. اور خدا نہايت علم والا (اور) نہايت حلم والا ہے 4:12

اور جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مريں تو (حق داروں ميں تقسيم کردو کہ) ہم نے ہر ايک کے حقدار مقرر کرديئے ہيں اور جن لوگوں سے تم عہد کرچکے ہو ان کو بھي ان کا حصہ دو بےشک خدا ہر چيز کے سامنے ہے 4:33

(اے پيغمبر) لوگ تم سے (کلالہ کے بارے ميں) حکم (خدا) دريافت کرتے ہيں کہہ دو کہ خدا کلالہ بارے ميں يہ حکم ديتا ہے کہ اگر کوئي ايسا مرد مرجائے جس کے اولاد نہ ہو (اور نہ ماں باپ) اور اس کے بہن ہو تو اس کو بھائي کے ترکے ميں سے آدھا حصہ ملے گا. اور اگر بہن مرجائے اور اس کے اولاد نہ ہو تو اس کے تمام مال کا وارث بھائي ہوگا اور اگر (مرنے والے بھائي کي) دو بہنيں ہوں تو دونوں کو بھائي کے ترکے ميں سے دو تہائي. اور اگر بھائي اور بہن يعني مرد اور عورتيں ملے جلے وارث ہوں تو مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے. (يہ احکام) خدا تم سے اس لئے بيان فرماتا ہے کہ بھٹکتے نہ پھرو. اور خدا ہر چيز سے واقف ہے 4:176


Back to List View : Arabic Text