hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Ask For Forgiveness from Allah(swt)

Translation by   


اور يہ کہ اپنے پروردگار سے بخشش مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو وہ تو تم کو ايک وقت مقررہ تک متاع نيک سے بہرہ مند کرے گا اور ہر صاحب بزرگ کو اس کي بزرگي (کي داد) دے گا. اور اگر روگرداني کرو گے تو مجھے تمہارے بارے ميں (قيامت کے) بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے 11:3

اور يہ تمہاري جماعت (حقيقت ميں) ايک ہي جماعت ہے اور ميں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو23:52

کہہ دو کہ اے ميرے بندو جو ايمان لائے ہو اپنے پروردگار سے ڈرو. جنہوں نے اس دنيا ميں نيکي کي ان کے لئے بھلائي ہے. اور خدا کي زمين کشادہ ہے. جو صبر کرنے والے ہيں ان کو بےشمار ثواب ملے گا 39:10

اور اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو، اپنے پروردگار کي طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ پھر تم کو مدد نہيں ملے گي39:54

تو صبر کرو بےشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کي معافي مانگو اور صبح وشام اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہو40:55

پس جان رکھو کہ خدا کے سوا کوئي معبود نہيں اور اپنے گناہوں کي معافي مانگو اور (اور) مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے بھي. اور خدا تم لوگوں کے چلنے پھرنے اور ٹھيرنے سے واقف ہے 47:19

مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو. اميد ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت ميں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں داخل کرے گا. اس دن پيغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ايمان لائے ہيں رسوا نہيں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ايمان ان کے آگے اور داہني طرف (روشني کرتا ہوا) چل رہا ہوگا. اور وہ خدا سے التجا کريں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہميں معاف کرنا. بےشک خدا ہر چيز پر قادر ہے 66:8

تو اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے 110:3


Back to List View : Arabic Text