آسمان کي قسم جس ميں برج ہيں 85:1
اور اس دن کي جس کا وعدہ ہے 85:2
اور حاضر ہونے والے کي اور جو اس کے پاس حاضر کيا جائے اسکي 85:3
کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر ديئے گئے 85:4
(يعني) آگ (کي خندقيں) جس ميں ايندھن (جھونک رکھا) تھا85:5
جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بيٹھے ہوئے تھے85:6
اور جو( سختياں) اہل ايمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے ديکھ رہے تھے 85:7
ان کو مومنوں کي يہي بات بري لگتي تھي کہ وہ خدا پر ايمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے 85:8
وہي جس کي آسمانوں اور زمين ميں بادشاہت ہے. اور خدا ہر چيز سے واقف ہے 85:9
جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکليفيں ديں اور توبہ نہ کي ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھي ہوگا اور جلنے کا عذاب بھي ہوگا 85:10 |