hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Be Thankful To Allah(swt)

Translation by   


اے اہل ايمان جو پاکيزہ چيزيں ہم نے تم کو عطا فرمائيں ہيں ان کو کھاؤ اور اگر خدا ہي کے بندے ہو تو اس (کي نعمتوں) کا شکر بھي ادا کرو 2:172

(روزوں کا مہينہ) رمضان کا مہينہ (ہے) جس ميں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس ميں) ہدايت کي کھلي نشانياں ہيں اور (جو حق و باطل کو) الگ الگ کرنے والا ہے تو جو کوئي تم ميں سے اس مہينے ميں موجود ہو چاہيئے کہ پورے مہينے کے روزے رکھے اور جو بيمار ہو يا سفر ميں ہو تو دوسرے دنوں ميں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے. خدا تمہارے حق ميں آساني چاہتا ہے اور سختي نہيں چاہتا اور (يہ آساني کا حکم) اس لئے (ديا گيا ہے) کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو اور اس احسان کے بدلے کہ خدا نے تم کو ہدايت بخشي ہے تم اس کو بزرگي سے ياد کر واور اس کا شکر کرو 2:185

اور ہم نے لقمان کو دانائي بخشي. کہ خدا کا شکر کرو. اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہي فائدے کے لئے شکر کرتا ہے. اور جو ناشکري کرتا ہے تو خدا بھي بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے 31:12

اور ہم نے انسان کو جسے اُس کي ماں تکليف پر تکليف سہہ کر پيٹ ميں اُٹھائے رکھتي ہے (پھر اس کو دودھ پلاتي ہے) اور( آخرکار) دو برس ميں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نيز) اس کے ماں باپ کے بارے ميں تاکيد کي ہے کہ ميرا بھي شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھي (کہ تم کو) ميري ہي طرف لوٹ کر آنا ہے 31:14


Back to List View : Arabic Text