مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہيں. جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہيزگار بنو 2:183
(روزوں کے دن) گنتي کے چند روز ہيں تو جو شخص تم ميں سے بيمار ہو يا سفر ميں ہو تو دوسرے دنوں ميں روزوں کا شمار پورا کرلے اور جو لوگ روزہ رکھنے کي طاقت رکھيں (ليکن رکھيں نہيں) وہ روزے کے بدلے محتاج کو کھانا کھلا ديں اور جو کوئي شوق سے نيکي کرے تو اس کے حق ميں زيادہ اچھا ہے. اور اگر سمجھو تو روزہ رکھنا ہي تمہارے حق ميں بہتر ہے 2:184
(روزوں کا مہينہ) رمضان کا مہينہ (ہے) جس ميں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس ميں) ہدايت کي کھلي نشانياں ہيں اور (جو حق و باطل کو) الگ الگ کرنے والا ہے تو جو کوئي تم ميں سے اس مہينے ميں موجود ہو چاہيئے کہ پورے مہينے کے روزے رکھے اور جو بيمار ہو يا سفر ميں ہو تو دوسرے دنوں ميں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے. خدا تمہارے حق ميں آساني چاہتا ہے اور سختي نہيں چاہتا اور (يہ آساني کا حکم) اس لئے (ديا گيا ہے) کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو اور اس احسان کے بدلے کہ خدا نے تم کو ہدايت بخشي ہے تم اس کو بزرگي سے ياد کر واور اس کا شکر کرو 2:185
روزوں کي راتوں ميں تمہارے لئے اپني عورتوں کے پاس جانا کرديا گيا ہے وہ تمہاري پوشاک ہيں اور تم ان کي پوشاک ہو خدا کو معلوم ہے کہ تم (ان کے پاس جانے سے) اپنے حق ميں خيانت کرتے تھے سو اس نے تم پر مہرباني کي اور تمہاري حرکات سےدرگزرفرمائي.اب (تم کو اختيار ہے کہ) ان سے مباشرت کرو. اور خدا نے جو چيز تمہارے لئے لکھ رکھي ہے (يعني اولاد) اس کو (خدا سے) طلب کرو اور کھاؤ پيو يہاں تک کہ صبح کي سفيد دھاري (رات کي) سياہ دھاري سے الگ نظر آنے لگے. پھر روزہ (رکھ کر) رات تک پورا کرو اور جب تم مسجدوں ميں اعتکاف بيٹھے ہو تو ان سے مباشرت نہ کرو. يہ خدا کي حديں ہيں ان کے پاس نہ جانا. اسي طرح خدا اپني آيتيں لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے کھول کھول کر بيان فرماتا ہے تاکہ وہ پرہيزگار بنيں 2:187 |