hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, About Islam

Translation by   


اور ابرہيم نے اپنے بيٹوں کو اسي بات کي وصيت کي اور يعقوب نے بھي (اپنے فرزندوں سے يہي کہا) کہ بيٹا خدا نے تمہارے ليے يہي دين پسند فرمايا ہے تو مرنا ہے تو مسلمان ہي مرنا 2:132

(مسلمانو) کہو کہ ہم خدا پر ايمان لائے اور جو (کتاب) ہم پر اتري، اس پر اور جو (صحيفے) ابراہيم اور اسم?عيل اور اسحاق اور يعقوب اور ان کي اولاد پر نازل ہوئے ان پر اور جو (کتابيں) موسي? اور عيسي کو عطا ہوئيں، ان پر، اور جو اور پيغمبروں کو ان کے پروردگار کي طرف سے مليں، ان پر (سب پر ايمان لائے) ہم ان پيغمروں ميں سے کسي ميں کچھ فرق نہيں کرتے اور ہم اسي (خدائے واحد) کے فرمانبردار ہيں2:136

دين (اسلام) ميں زبردستي نہيں ہے ہدايت (صاف طور پر ظاہر اور) گمراہي سے الگ ہو چکي ہے تو جو شخص بتوں سے اعتقاد نہ رکھے اور خدا پر ايمان لائے اس نے ايسي مضبوط رسي ہاتھ ميں پکڑ لي ہے جو کبھي ٹوٹنے والي نہيں اور خدا (سب کچھ) سنتا اور (سب کچھ) جانتا ہے2:256

جو لوگ ايمان لائے ہيں ان کا دوست خدا ہے کہ اُن کو اندھيرے سے نکال کر روشني ميں لے جاتا ہے اور جو کافر ہيں ان کے دوست شيطان ہيں کہ ان کو روشني سے نکال کر اندھيرے ميں لے جاتے ہيں يہي لوگ اہل دوزخ ہيں کہ اس ميں ہميشہ رہيں گے2:257

دين تو خدا کے نزديک اسلام ہے اور اہل کتاب نے جو (اس دين سے) اختلاف کيا تو علم ہونے کے بعد آپس کي ضد سے کيا اور جو شخص خدا کي آيتوں کو نہ مانے تو خدا جلد حساب لينے والا (اور سزا دينے والا) ہے 3:19


Back to List View : Arabic Text